اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جون: کتاب عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ متبادل پیشکش کے طور پر آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں پیش کر سکتے ہیں۔ جولائی اور اگست: ۳۲ صفحات پر مشتمل مندرجہذیل بروشروں میں سے کوئی بھی استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اٹھائیں؛ ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں۔“ مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، خدائی راہنمائی—ہمارے لئے فردوس کی راہ؛ یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟ اور آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں! ستمبر: خاندانی خوشی کا راز۔
▪ کنگڈم ہال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے، سب سے آخر میں کنگڈم ہال کو چھوڑنے والے بھائی کو تمام دروازوں کو تالا لگانا اور دیگر حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ اگر وہ بھائی عمارت کو محفوظ حالت میں چھوڑنا مشکل پاتا ہے تو اُسے کسی ایسے بھائی کو بلانا چاہئے جو ایسا کر سکتا ہے اور اُسکے پہنچنے کا انتظار کرے۔ بزرگوں کو ایسے ذمہدار پبلشروں کی فہرست رکھنی چاہئے جنہیں کنگڈم ہال کی چابیاں دی گئی ہیں۔
▪ ستمبر کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں رسپیکٹ جیہوواز اتھارٹی ویڈیو کی معلومات پیش کی جائینگی۔ تمام کلیسیاؤں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ لٹریچر کی اپنی آئندہ درخواست میں اس ویڈیو کیلئے بھی درخواست بھیجیں۔
▪ ”خدا کیساتھ ساتھ چلیں“ ڈسٹرکٹ کنونشن پر مختصر نوٹس لینے کی اہمیت کو ذہن میں رکھیں جس سے بعدازاں سال کے دوران خدمتی اجلاس میں شیڈول کئے جانے والے زبانی اعادے میں شرکت کرنے کیلئے آپکی مدد ہوگی۔