یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏04 ص.‏ 7
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 2/‏04 ص.‏ 7

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے فروری:‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔‏ مارچ:‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔‏ بائبل مطالعے حاصل کرنے کی خاص کوشش کی جائیگی۔ اگر لوگوں کے پاس یہ کتاب پہلے سے موجود ہے تو دانی‌ایل کی نبوّت پر دھیان دیں!‏ کتاب پیش کی جا سکتی ہے۔ اپریل اور مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں پیش کریں۔ دلچسپی رکھنے والے اشخاص سے واپسی ملاقات کرتے وقت میموریل یا دیگر تھیوکریٹک تقریبات پر حاضر ہونے والے اشخاص کے پاس بھی جائیں جو تنظیم کیساتھ سرگرمی کیساتھ رفاقت نہیں رکھتے، لہٰذا ورشپ گاڈ کتاب پیش کرنے پر توجہ دیں۔ بائبل مطالعہ شروع کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے خاصکر اگر کسی شخص نے پہلے ہی علم کی کتاب یا تقاضا بروشر سے مطالعہ کِیا ہے۔‏

▪ جو پبلشر مارچ سے مئی کے مہینوں کے دوران ایک سے زیادہ ماہ کیلئے امدادی پائنیر خدمت کرنا چاہتے ہیں اُنہیں ابھی سے منصوبہ‌سازی کرکے درخواست دے دینی چاہئے۔ اس سے بزرگوں کو میدانی خدمت کے سلسلے میں ضروری انتظامات کرنے اور رسالوں اور لٹریچر کی وافر رسد کا بندوبست کرنے میں مدد ملیگی۔ ہر مہینے امدادی پائنیر خدمت کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کلیسیا کے سامنے کِیا جانا چاہئے۔‏

▪ صدارتی نگہبان یا اُسکی طرف سے نامزد کسی اَور بھائی کو یکم مارچ یا اُسکے فوراً بعد کلیسیا کے اکاونٹس کی جانچ‌پڑتال کرنی چاہئے۔ جانچ‌پڑتال ہو جانے کے بعد حسابی رپورٹ کیساتھ اسکا بھی کلیسیا کے سامنے اعلان کریں۔ اگر کلیسیا نے منادی کے عالمگیر کام یا تنظیم کے قائم‌کردہ کسی دوسرے فنڈ میں عطیات دئے ہیں تو اس سے متعلق خط بھی پڑھ کر سنائیں۔‏

▪ سیکرٹری اور سروس اوورسیئر کو تمام ریگولر پائنیرز کی کارگزاری کا جائزہ لینا چاہئے۔ اگر کسی کو گھنٹوں کا تقاضا پورا کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو بزرگوں کو اُسکی مدد کا بندوبست کرنا چاہئے۔ تجاویز کیلئے ایس-‏۲۰۱ سالانہ خطوط پر نظرثانی کریں۔‏

▪ سن ۲۰۰۴ کے میموریل کے دنوں میں خاص عوامی تقریر کا عنوان ہوگا ”‏یہوواہ پر توکل رکھیں اور دلیر بنیں۔“‏ اس سے متعلقہ ستمبر ۲۰۰۳ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اعلان کو دیکھیں۔‏

▪ غیرتفویض‌شُدہ علاقے میں کام کرتے وقت، پبلشر تقاضا بروشر اور علم کی کتاب پیش کر سکتے ہیں۔ اگر صاحبِ‌خانہ کے پاس یہ مطبوعات پہلے سے موجود ہیں تو پھر کوئی دوسری اشاعت پیش کی جا سکتی ہے۔ سب کے پاس گھر پر نہ ملنے والے لوگوں یا لٹریچر نہ لینے والے لوگوں کیلئے مختلف اشتہارات ہونے چاہئیں۔ دلچسپی کی پیروی کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے بالخصوص جب غیرتفویض‌شُدہ علاقہ کلیسیاؤں کے بالکل قریب ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں