اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے نومبر: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر لوگوں کے پاس یہ اشاعت پہلے ہی سے موجود ہوں تو ورشپ دی اونلی ٹرو گاڈ یا پھر کوئی پُرانی اشاعت پیش کی جا سکتی ہے۔ دسمبر: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ متبادل پیشکش کے طور پر، آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں اشاعتیں استعمال کر سکتے ہیں۔ جنوری: کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۸۸ سے پہلے کی شائعکردہ کوئی بھی کتاب استعمال کی جا سکتی ہے۔ اگر سٹاک میں پرانی کتابیں موجود نہ ہوں تو قریبی کلیسیاؤں سے دریافت کریں جن کے پاس پُرانی کتابیں کافی مقدار میں ہوں تاکہ آپ اُنہیں استعمال کر سکیں۔ جن کلیسیاؤں کے پاس پُرانی کتابیں نہ ہوں وہ خاندانی خوشی کا راز کتاب استعمال کر سکتی ہیں۔ فروری: بائبل مطالعے شروع کرنے کی غرض سے علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب پیش کریں۔
▪ صدارتی نگہبان یا اُس کی طرف سے نامزد کسی شخص کو یکم دسمبر یا اُس کے فوراً بعد کلیسیا کے حسابات کی جانچ پڑتال کرنی چاہئے۔ جب یہ مکمل ہو جائے تو اگلی حسابی رپورٹ پڑھنے کے بعد کلیسیا کے سامنے اِس کا اعلان کریں۔
▪ کلیسیاؤں کو اگلی لٹریچر درخواست کے ساتھ سن ۲۰۰۲ کے دی واچٹاور اور اویک! کے مجلد والیمز کے لئے بھی درخواستیں بھیجنا شروع کر دینی چاہئیں۔ مجلد والیمز صرف انگریزی زبان میں ہی دستیاب ہوں گے۔ جب تک مجلد والیمز دستیاب اور ترسیل نہیں کر دئے جاتے تب تک وہ پیکنگ لسٹ پر ”پینڈنگ“ میں درج کئے جائیں گے۔ مجلد والیمز خصوصی درخواست پر ملنے والے آئٹمز ہیں۔