یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏03 ص.‏ 1
  • بائبل مباحثوں کیلئے تجاویز اور

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل مباحثوں کیلئے تجاویز اور
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 10/‏03 ص.‏ 1

بائبل مباحثوں کیلئے تجاویز اور

اُنہیں علم کی کتاب سے مربوط کرنا

۱.‏ جنگ اور دُنیا میں پائی جانے والی کشیدگی کے موضوع پر بات کریں۔ آپ کہہ سکتے ہیں:‏

‏”‏[‏کسی حالیہ خبر کا ذکر کریں۔]‏ انسان کے تمام اچھے مقاصد کے باوجود جنگ کی بابت خبریں ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں کہ آیا یہ دُنیا امن کی جانب بڑھ رہی ہے یا حالات بدتر ہو رہے ہیں۔ بِلاشُبہ، سب چاہتے ہیں کہ دُنیا جنگ سے پاک ہو جائے۔ آپکے خیال میں کیا انسان کیلئے ایسا کرنا ممکن ہے؟“‏ صاحبِ‌خانہ کے جواب کو غور سے سنیں۔ اسکے بعد زبور ۴۶:‏۸، ۹ یا میکاہ ۴:‏۲-‏۴ پڑھیں اور اِس کیلئے خدائی کارروائی کا ذکر کریں۔ علم کی کتاب کھولیں اور صفحہ ۹۸ پر پیراگراف ۱، ۲ اور صفحہ ۹۹ پر پیراگراف ۵ زیرِبحث لائیں۔‏

۲.‏ آپ جُرم اور المناک حادثات کا ذکر کر سکتے ہیں۔‏

‏”‏آپ نے ____________________ کی بابت خبر تو سنی ہی ہوگی۔ (‏کسی خاص واقعہ کا ذکر کریں۔)‏ یہ بہت ہی المناک حادثہ تھا۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ خدا ہماری تکالیف کی فکر رکھتا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اس سلسلے میں خدا کا نظریہ بائبل میں بیان کِیا گیا ہے۔“‏ آپ زبور ۷۲:‏ ۱۲-‏۱۷ سے موزوں آیات پڑھ کر سنا سکتے ہیں۔ اسکے بعد علم کی کتاب صفحہ ۷۰ پر کھولیں اور بتائیں کہ اس کتاب میں اس سوال کا جواب دیا گیا ہے کہ خدا تکلیف کی اجازت کیوں دیتا ہے۔ آپ مزید کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏بائبل کا جواب واقعی تسلی‌بخش ہے۔ لہٰذا، مَیں آپکو یہ کتاب دینا چاہتا ہوں اور آپکی حوصلہ‌افزائی کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اس جواب کا خود جائزہ لیجئے۔“‏

۳.‏ مُردوں کی حالت پر گفتگو کریں۔‏

‏”‏ہر روز بیماری کی وجہ سے ہزاروں لوگ مر جاتے ہیں۔ آپکو خاندان کے کسی فرد یا قریبی رشتہ‌دار کے مر جانے کا دُکھ ہو سکتا ہے۔ کئی سال بعد بھی ہمیں اپنے عزیزوں کی موت کا غم ستاتا ہے۔“‏ (‏۱)‏ اگر صاحبِ‌خانہ اپنا تجربہ بیان کرتا ہے تو اُسکی بات غور سے سننے کے بعد آپ کہہ سکتے ہیں، ”‏مجھے اس بات سے تسلی ملتی ہے۔“‏ لوقا ۲۰:‏۳۸ یا ۱-‏تھسلنیکیوں ۴:‏۱۳ دکھائیں اور پوچھیں، ”‏کیا آپ انسان کے بوڑھا ہونے اور مرنے کی وجہ جاننا چاہتے ہیں؟“‏ صاحبِ‌خانہ کی توجہ علم کی کتاب میں صفحہ ۵۳، پیراگراف ۱-‏۳ پر دلائیں۔ (‏۲)‏ اگر صاحبِ‌خانہ اپنا تجربہ بیان نہیں کرتا تو آپ پوچھ سکتے ہیں، ”‏بعض کہتے ہیں کہ مُردے جنت یا آسمان میں جائینگے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ وہ خاک میں مِل جاتے ہیں۔ آپکا اس سلسلے میں کیا خیال ہے؟“‏ پھر واعظ ۹:‏۵،‏ ۱۰ پڑھیں اور علم کی کتاب صفحہ ۸۳، پیراگراف ۹، ۱۰ کو اُجاگر کریں۔‏

۴.‏ مثبت رُجحان رکھنے کی اہمیت پر گفتگو کریں۔‏

‏”‏آجکل بہتیرے لوگ افسردگی کا شکار ہیں۔ بعض‌اوقات وہ منفی رُجحان اختیار کر لیتے ہیں۔ آپکے خیال میں کونسی چیز اُنکی مدد کر سکتی ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ میرے لئے بائبل کی یہ آیت بڑی مددگار ثابت ہوئی ہے۔“‏ متی ۶:‏۳۴ پڑھنے کے بعد، علم کی کتاب میں صفحہ ۱۶، پیراگراف ۱۳ پر ایک عالم کا تبصرہ پڑھیں۔ آپ پہاڑی وعظ کی بعض تعلیمات پر بھی گفتگو کر سکتے ہیں۔‏

۵.‏ خاندان میں اچھا رابطہ رکھنا ہمیشہ مفید ثابت ہوتا ہے۔‏

‏”‏جائے‌ملازمت اور سکول میں پریشان‌کُن حالتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ اس وجہ سے خاندان کے افراد کو حوصلہ‌افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، بعض‌اوقات ہم خود بہت تناؤ کا شکار ہوتے ہیں اسلئے ایسا کرنے کیلئے ہمیں بہت جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ اگرچہ ہماری باتیں ہمارے خاندان کیلئے اہم ہوتی ہیں، بائبل ایک اَور اہم چیز کو نمایاں کرتی ہے جسے ہمیں ذہن میں رکھنا چاہئے۔ [‏پڑھیں امثال ۱۶:‏۲۳، ۲۴‏۔]‏ یہ صحیفہ بیان کرتا ہے کہ مُنہ کی بجائے ہمارا دل کامیاب رابطے کی کُنجی ہے۔“‏ علم کی کتاب، صفحہ ۱۴۳، پیراگراف ۹ کھولیں اور ایک دوسرے کیلئے فکرمندی ظاہر کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کریں۔ آپ پیراگراف ۷ پر غور کرتے ہوئے یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اچھا رابطہ رکھنا مشکل کیوں ہو سکتا ہے۔‏

۶.‏ بہتیرے والد ین جاننا چاہتے ہیں کہ اُنہیں اپنے بچوں کی پرورش کیسے کرنی چاہئے۔‏

‏”‏حال ہی میں ہماری توجہ اس بات پر دلائی گئی ہے کہ بچوں کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہتیرے بچوں کی پرورش اچھے ماحول میں ہوتی ہے پھر بھی آپکے خیال میں اس مسئلے کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اس بات کی بابت آپکا کیا خیال ہے؟ [‏کلسیوں ۳:‏۲۱ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔]‏ یہ آسان تو لگتا ہے مگر آپ اس بات سے اتفاق کرینگے کہ بعض قوانین کی ضرورت اور وجہ کو سمجھنے میں بچوں کی مدد کرنا واقعی مشکل ہوتا ہے۔“‏ علم کی کتاب صفحہ ۱۳۶ پر کھولیں اور پیراگراف ۱۷ کا پہلا جملہ پڑھیں۔ پیراگراف ۱۷، ۱۸ سے کچھ نکات پر گفتگو کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں