رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی ستمبر ۱۵
”آجکل کی دُنیا میں بعض لوگ محسوس کرتے ہیں کہ اُنکی شادی محبت سے عاری ہے۔ ایسی صورت میں مدد کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔] بائبل یقین دلاتی ہے کہ خدا کے اُصول ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ [پڑھیں یسعیاہ ۴۸:۱۷، ۱۸۔] مینارِنگہبانی کا یہ شمارہ ایسے بائبل اُصولوں پر توجہ دلاتا ہے جو شادی کو مضبوط کر سکتے ہیں۔“
جاگو! ستمبر ۲۲
”رابطہ رکھنے کے سلسلے میں جانوروں کی صلاحیت واقعی حیرانکُن ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بعض حلقوں میں انسان لاثانی حیثیت رکھتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔ پھر زبور ۶۵:۲ پڑھیں۔] جانوروں کے برعکس ہمارے اندر خدا سے رابطہ رکھنے کی خواہش ہے۔ یہ رسالہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم خدا اور انسان کیساتھ کیسے اچھے رابطے سے لطف اُٹھا سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی اکتوبر ۱
”کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ’اگر خدا محبت اور تمام قدرت کا مالک ہے تو پھر وہ مصیبتزدہ لوگوں کی مدد کیوں نہیں کرتا؟‘ [جواب دینے دیں۔] وہ جلد ہی تمام مسائل کو ختم کر دیگا۔ [پڑھیں یسعیاہ ۶۵:۱۷۔] یہ رسالہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں تکلیف میں مبتلا دیکھنے کے باوجود خدا ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھتا۔“
جاگو! اکتوبر ۸
”کیا آپ جانتے ہیں کہ اب بہتیرے کسان گزربسر کیلئے کھیتیباڑی سے مطمئن نہیں ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] اویک! رسالے کا یہ شمارہ اس مسئلے پر روشنی ڈالنے کے علاوہ آئندہ اچھے وقت کیلئے بائبل کے وعدے کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ [پڑھیں زبور ۷۲:۱۶۔] جب مَیں واپس آؤنگا تو ہم غور کرینگے کہ خدا یہ کام کیسے کریگا۔“