اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے ستمبر: خاندانی خوشی کا راز کتاب۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ جہاں دلچسپی نظر آئے وہاں تقاضا بروشر پیش کرتے ہوئے بائبل مطالعہ شروع کرنے کی خاص کوشش کی جانی چاہئے۔ نومبر: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر لوگوں کے پاس یہ مطبوعات پہلے سے موجود ہوں تو ورشپ اونلی ٹرو گاڈ یا کوئی بھی پُرانی کتاب پیش کی جا سکتی ہے۔ دسمبر: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ متبادل کے طور پر آپ بائبل کہانیوں کی میری کتاب یا آپ زمین پر فردوس میں ابد تک زندہ رہ سکتے ہیں استعمال کر سکتے ہیں۔
▪ پاکستانی حکومت کا تقاضا ہے کہ تمام شہری ۱۸ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد اپنے قومی شناختی کارڈز ضرور حاصل کریں۔ حال ہی میں حکومت نے نادرا کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز حاصل کرنے کی ضرورت کو نمایاں کِیا ہے اسلئے آپ بھائیوں اور بہنوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ یہ کارڈز ضرور حاصل کریں۔ مزیدبرآں، جب بچے پیدا ہوں تو اُنکا اندراج ضرور کرائیں اور والدین کیلئے ہدایت ہے کہ وہ اپنا ”ب“ فارم جلدازجلد حاصل کریں۔ سب کو اعلےٰ حکومتوں کیلئے اپنی ذمہداری کو سمجھتے ہوئے اس قانون پر عمل کرنا چاہئے۔
▪ ٹرانسلیشن آفس لٹریچر کے سلسلے میں پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتا۔ صدارتی نگہبان کو ہر ماہ لٹریچر درخواست برانچ کو بھیجنے سے پہلے کلیسیا میں اسکا اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے خواہاں اشخاص لٹریچر کی ذمہداری سنبھالنے والے بھائی کو اپنا آرڈر دے سکیں۔ براہِمہربانی یہ بھی یاد رکھیں کہ کونسی مطبوعات سپیشل ریکیوسٹ آئٹمز ہیں۔
▪ ایسے خارجشُدہ یا کلیسیا سے الگ ہو جانے والے اشخاص کی مدد کیلئے جو واپس آنا چاہتے ہیں، بزرگوں کو واچٹاور اپریل ۱۵، ۱۹۹۱ کے شمارے میں صفحہ ۲۱-۲۳ پر دی گئی ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔
▪ سن ۲۰۰۴ میں میموریل کے مہینوں میں خاص تقریر اتوار، اپریل ۱۸ کو پیش کی جائیگی۔ اس تقریر کا عنوان بعد میں بتایا جائیگا۔ جن کلیسیاؤں میں اس اتوار کو سرکٹ کا دَورہ ہوگا اُن میں یہ تقریر اس سے اگلے اتوار کو پیش کی جائیگی۔ کسی بھی کلیسیا میں یہ تقریر اپریل ۱۸، ۲۰۰۴ سے پہلے پیش نہیں کی جانی چاہئے۔