سوالی بکس
▪ کیا ہمیں ٹیلیفون پر گواہی دیتے وقت عطیات کے بندوبست کی وضاحت کرنی چاہئے؟
ایک شخص کو براہِراست گواہی دیتے وقت یہ واضح کرنا ممکن ہے کہ یہوواہ کے گواہوں کے بائبل کے عالمگیر تعلیمی کام کی اعانت مکمل طور پر رضاکارانہ عطیات سے ہوتی ہے اور ہم خوشی سے ایسے عطیات قبول کرتے ہیں۔ تاہم، ٹیلیفون پر گواہی دیتے وقت عطیات یا عطیات کے بندوبست کا کوئی ذکر نہیں کِیا جانا چاہئے کیونکہ اسے غلط طور پر چندے کی درخواست خیال کِیا جا سکتا ہے۔ یہوواہ کے گواہوں کی خدمت کسی مالی نفع کیلئے نہیں ہے۔—۲-کر ۲:۱۷۔
▪ ٹیلیفون پر گواہی دیتے وقت، جب ایک شخص یہوواہ کے گواہوں سے دوبارہ ٹیلیفون نہ کرنے کی درخواست کرتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟
ایسے شخص کی خواہشات کا احترام کِیا جانا چاہئے۔ اس شخص کے نام اور اُسکی طرف سے درخواست کرنے کی تاریخ کو نوٹ کرکے اسے علاقے کے لفافے میں ڈال دیا جانا چاہئے تاکہ پبلشر آئندہ اس نمبر پر ٹیلیفون نہ کریں۔ سال میں ایک بار، ایسے تمام لوگوں کی فہرست کا جائزہ لیا جانا چاہئے جنہوں نے دوبارہ ٹیلیفون نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ خدمتی نگہبان کی راہنمائی میں تجربہکار اور موقعشناس پبلشروں کو ایسے لوگوں کے موجودہ نقطۂنظر کو جاننے کیلئے ان سے رابطہ کرنے کیلئے تفویض کِیا جانا چاہئے۔—جون ۱۹۹۴ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا سوالی بکس دیکھیں۔