منادی کریں اور گواہی دیں
۱ یسوع نے ”پیشوا اور فرمانروا“ کے طور پر اپنے شاگردوں کو مستقبل میں منادی کے وسیع کام کے لئے تیار کِیا۔ (یسع ۵۵:۴؛ لو ۱۰:۱-۱۲؛ اعما ۱:۸) پطرس رسول نے یسوع کی طرف سے انہیں دی جانے والی اس تفویض کی بابت یوں بیان کِیا: ”اُس نے ہمیں حکم دیا کہ اُمت میں منادی کرو اور گواہی دو کہ یہ وہی ہے جو خدا کی طرف سے زندوں اور مُردوں کا منصف مقرر کِیا گیا۔“ (اعما ۱۰:۴۲) پوری طرح گواہی دینے میں کیا کچھ شامل ہے؟
۲ ہم پولس رسول کے نمونے پر غور کرنے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ افسس کی کلیسیا کے بزرگوں سے ملاقات کرتے وقت اُس نے اُنہیں یاد دلایا: ”جو جو باتیں تمہارے فائدہ کی تھیں اُن کے بیان کرنے اور علانیہ اور گھرگھر سکھانے سے کبھی نہ جھجکا۔ بلکہ یہودیوں اور یونانیوں کے روبرو گواہی دیتا رہا کہ خدا کے سامنے توبہ کرنا اور ہمارے خداوند یسوؔع مسیح پر ایمان لانا چاہئے۔“ مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود پولس نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خوشخبری سنانے کی کوشش کی۔ اُس نے محض اپنے سامعین کو بنیادی سچائیاں سکھانے پر اکتفا کرنے کی بجائے اُنہیں ”خدا کی ساری مرضی“ کی تعلیم دی تھی۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے وہ حتیٰلمقدور کوشش کرنے اور قربانیاں دینے کے لئے تیار تھا۔ اُس نے مزید بیان کِیا: ”مَیں اپنی جان کو عزیز نہیں سمجھتا کہ اُس کی کچھ قدر کروں بمقابلہ اس کے کہ اپنا دَور اور وہ خدمت جو خداوند یسوؔع سے پائی ہے پوری کروں یعنی خدا کے فضل کی خوشخبری کی گواہی دوں۔“—اعما ۲۰:۲۰، ۲۱، ۲۴، ۲۷۔
۳ ہم آجکل پولس کے نمونے کی نقل کیسے کر سکتے ہیں؟ (۱-کر ۱۱:۱) ذاتی مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود لائق اشخاص کو تلاش کرنے، تمام نسلوں اور زبانوں کے لوگوں کو خوشخبری سنانے کی بھرپور کوشش کرنے اور ظاہر کی جانے والی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے مستعد رہنے سے ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ (متی ۱۰:۱۲، ۱۳) اس کے لئے وقت، کوشش اور لوگوں کے لئے محبت دکھانے کی ضرورت ہے۔
۴ کیا آپ امدادی پائنیر خدمت کر سکتے ہیں؟ مارچ اور اپریل امدادی پائنیر خدمت کے ذریعے بھرپور گواہی دینے کے عمدہ مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ گزشتہ سال اتنے زیادہ لوگوں کو امدادی پائنیر خدمت کرنے کی خاص کوشش کرتے دیکھنا کسقدر حوصلہافزا تھا!
۵ صحت کے مسائل سے دوچار ایک ۸۰ سالہ بہن نے یہوواہ کی تنظیم کی طرف سے ملنے والی حوصلہافزائی سے تحریک پائی۔ اُس نے لکھا: ”اس نے میری کئی سالوں کی دلی خواہش کو دوبارہ تحریک دی اور مَیں نے محسوس کِیا کہ مجھے کمازکم ایک بار امدادی پائنیر خدمت ضرور کرنی چاہئے۔“ اُس نے مارچ میں امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینے کا فیصلہ کِیا۔ وہ بیان کرتی ہے، ”سب سے پہلے مَیں نے بیٹھ کر لاگت کا حساب لگایا۔ مَیں نے اپنی بیٹی سے باتچیت کی کیونکہ اس کام کے لئے مجھے اُس کی مدد کی ضرورت تھی۔ جب اُس نے اپنے لئے بھی ایک درخواست حاصل کی تو مَیں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی۔“ اس عمررسیدہ بہن نے اس مہینے کے دوران خدمتگزاری میں ۵۲ گھنٹے صرف کئے۔ ”کئی بار جب مَیں نے محسوس کِیا کہ مَیں تھک چکی ہوں تو مَیں نے یہوواہ سے طاقت کے لئے دُعا کی۔ مہینے کے آخر پر مَیں بہت خوش اور مطمئن تھی اور مَیں نے یہوواہ کی مدد کے لئے بارہا اُس کا شکر ادا کِیا۔ مَیں دوبارہ امدادی پائنیر خدمت کرنا چاہوں گی۔“ اُس کا پُرمسرت تجربہ دوسروں کی بھی حوصلہافزائی کر سکتا ہے جو صحت کے سنگین مسائل کے باوجود امدادی پائنیر خدمت کرنے کی مخلصانہ خواہش رکھتے ہیں۔
۶ غیرمتوقع طور پر اپنی نوکری سے سبکدوش کئے جانے والے ایک بھائی نے اس صورتحال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینے کا فیصلہ کِیا۔ مہینے کے دوران اُس کے دل میں منادی کرنے کا جوش پیدا ہوا اور مہینے کے آخر پر اُس نے ایک نیا بائبل مطالعہ شروع کِیا۔ اپنے تجربے پر غور کرتے ہوئے اُس نے بیان کِیا: ”یہ کتنا بااَجر مہینہ تھا!“ وہ یہوواہ کی ہدایت اور مدد حاصل کرکے کسقدر خوش تھا! جیہاں، یہوواہ نے اس بھائی کو خدمتگزاری میں زیادہ کوشش کرنے کے لئے بہت برکت بخشی اور وہ آپ کے لئے بھی ایسا ہی کریگا۔—ملا ۳:۱۰۔
۷ بہتیرے لوگوں کیلئے امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینا آسان نہیں ہے۔ تاہم دُنیاوی اور خاندانی ذمہداریوں کے علاوہ ذاتی پریشانیوں کے باوجود بیشتر بہن بھائی ایسا کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ مفصل گواہی دینا اکثر ہمارے بیشقیمت وقت اور توانائی کی قربانی کا تقاضا کرتا ہے لیکن اس سے حاصل ہونے والی برکات بیمثال ہیں۔—امثا ۱۰:۲۲۔
۸ مارچ اور اپریل امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینے کے بہترین مواقع ہیں۔ مارچ میں پانچ ویکاینڈز آتے ہیں۔ ان کا فائدہ اُٹھانے اور شام کے اوقات کا اچھا استعمال کرنے سے کُلوقتی ملازمت کرنے والے بعض اشخاص بھی امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ اپریل کے مہینے کے دوران چھٹیوں سے بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ بعض لوگوں کو سکول اور ملازمت سے چھٹی ملتی ہے جسے وہ ۵۰ گھنٹوں کا ہدف پورا کرنے میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس مضمون کے ساتھ پیشکردہ امدادی پائنیر شیڈول کے نمونوں کی مدد سے کیا آپ مارچ یا اپریل میں خدمتگزاری کے لئے ۵۰ گھنٹے مختص کر سکتے ہیں؟ دوسروں کیساتھ اپنے شیڈول پر باتچیت کریں؛ بِلاشُبہ بعض آپ کیساتھ خدمتگزاری میں حصہ لینے کیلئے حوصلہافزائی پائیں گے۔ اگر آپ امدادی پائنیر خدمت میں حصہ نہیں لے سکتے تو ان مہینوں کے لئے خاص نشانے قائم کریں اور اُن لوگوں کی مدد کریں جو پائنیر خدمت کرنے کے قابل ہیں۔ مارچ اور اپریل کے دوران اپنی خدمتگزاری کو بڑھانے کے لئے ابھی سے منصوبہسازی کریں۔
۹ میموریل کے لئے قدردانی ظاہر کریں: ہر سال میموریل کے وقت فدیے کے لئے قدردانی ہزاروں لوگوں کو ”وقت کو غنیمت“ جانتے ہوئے امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینے کی تحریک دیتی ہے۔ (افس ۵:۱۵، ۱۶) گزشتہ سال ریاستہائےمتحدہ میں ۱،۲۶،۳۷۸ اشخاص نے مارچ میں اور ۵۱،۲۱۷ نے اپریل میں امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لیا تھا۔ باالفاظِدیگر ان دونوں مہینوں کیلئے یہ تعداد اوسطاً ۸۸،۷۹۷ تھی۔ یہ خدمتی سال کے دوران گزشتہ مہینوں میں امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لینے والوں کی اوسط تعداد ۲۱،۵۰۵ سے نسبتاً زیادہ ہے۔ یہ میموریل سیزن میدانی خدمتگزاری میں اپنی کارگزاری کو بڑھانے سے مسیح کے فدیے کیلئے دلی قدردانی ظاہر کرنے کا ایک اَور بہترین موقع ہے۔
۱۰ اپریل ۱۶ کے نزدیک آنے کے پیشِنظر اس بات پر غور کریں کہ میموریل آپ کے لئے کیا مطلب رکھتا ہے۔ مسیح کی موت کا سبب بننے والے واقعات اور اُس کے دلودماغ کو مغلوب کرنے والے خیالات پر سوچبچار کریں۔ اس بات پر بھی غور کریں کہ یسوع کی نظروں کے سامنے کونسی خوشی تھی اور اس نے اُسے بدسلوکی برداشت کرنے میں کیسے مدد دی۔ کلیسیا کے سربراہ اور منادی اور شاگرد بنانے کے کام کی دیکھبھال کرنے والے کے طور پر اُس کی موجودہ حیثیت پر غور کریں۔ (۱-کر ۱۱:۳؛ عبر ۱۲:۲؛ مکا ۱۴:۱۴-۱۶) اس کے بعد جوکچھ مسیح نے کِیا ہے اُس کے لئے قدردانی ظاہر کرتے ہوئے اپنے حالات کے مطابق منادی کے کام میں بھرپور حصہ لیں۔
۱۱ بھرپور حصہ لینے کیلئے دوسروں کی حوصلہافزائی کریں: بزرگ اور خدمتگزار خادم امدادی پائنیر خدمت میں شرکت کرنے سے بہتر طور پر دوسروں کی حوصلہافزائی کر سکتے ہیں۔ میدانی خدمتگزاری میں پبلشروں کے ساتھ کام کرتے اور گلّہبانی کی ملاقات کرتے وقت اُن کے پاس اس خاص کارگزاری میں بھرپور شرکت کرنے کے لئے دوسروں کی مدد کرنے کے عمدہ مواقع ہوتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم سب گواہی دینے کی اپنی متحد کوششوں کو مؤثر بنانے کے لئے اس معاملے پر دُعائیہ غوروفکر کریں۔
۱۲ اگرچہ تمام بزرگ اور خدمتگزار خادم مارچ اور اپریل کے دوران اضافی کارگزاری کے لئے کلیسیائی انتظامات کے ساتھ تعاون کرینگے توبھی منادی کے کام کو منظم کرنے کی ذمہداری خاص طور پر خدمتی نگہبان کی ہے۔ اُسے پبلشروں کی اکثریت کی سہولت کے مطابق خدمتی اجلاس کے لئے مقامات، دن اور اوقات کا انتظام کرنا چاہئے اور باقاعدگی کے ساتھ ان کا اعلان کرانا چاہئے۔ دن کے دوران مختلف اوقات پر جمع ہونے کا بندوبست بنایا جا سکتا ہے تاکہ کلیسیا کے تمام ارکان کو گواہی کی مختلف کارگزاریوں میں شرکت کرنے کا موقع مل سکے۔ اس میں کاروباری علاقے کے علاوہ، سڑکوں پر گواہی، گھرباگھر منادی، واپسی ملاقات اور ٹیلیفون پر گواہی دینا شامل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اُسے ان مہینوں کے دوران لٹریچر، رسالوں اور علاقے کا بھی بہتر انتظام کرنا چاہئے۔
۱۳ مارچ کے مہینے میں بائبل مطالعے شروع کرنے کے مقصد کے تحت علم کی کتاب پیش کی جائے گی۔ جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے میں علم کی کتاب کو پیش کرنے کے لئے عمدہ تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اپریل کی پیشکش مینارنگہبانی اور جاگو! رسالے ہونگے۔ ”رسالوں کی بابت کیا کہیں“ کے سلسلے میں مجوزہ پیشکشوں کو استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ سب کو بھرپور گواہی دینے کے لئے اچھی تیاری کرنی چاہئے۔
۱۴ ہم سب کتنے خوش ہیں کہ ہمیں کلیسیا کے سردار یسوع مسیح کی راہنمائی میں کام کرنے اور دوسروں کو خوشخبری سنانے کا شرف حاصل ہے! مارچ اور اپریل کے نزدیک ہونے کے پیشِنظر منادی کرنے اور گواہی دینے کی بابت مسیح کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے ہمیں ایک بار پھر انہیں اپنے بہترین مہینے بنانے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔
]صفحہ ۴ کی تصویری عبارت[
مارچ اور اپریل ۲۰۰۳ میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے مختلف طریقے
[Box on page 4]
دنگھنٹے
سوموار ۲۱——۲—
منگل ۱—۳———
بدھ ۲۱—۵——
جمعرات ۱—۳———
جمعہ ۲۱————
ہفتہ ۵ ۴ ۳ ۵ ۶ ۷
اتوار ۲ ۲ ۳ ۲ ۲ ۳
مارچ ۵۶ ۵۶ ۵۴ ۵۵ ۵۰ ۵۰
اپریل ۵۰ ۵۰ ۵۱ ۵۳ — —
کیا ان میں سے ایک شیڈول آپ کیلئے کارآمد ثابت ہوگا؟