اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے جولائی اور اگست: ذیل میں درج ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لُطف اُٹھائیں!، ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“ شُڈ یو بیلیو اِن دی ٹرینٹی؟، دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیؤر فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟ وَٹ از دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟ اور وین سموَن یو لَو ڈائیز۔ جہاں مناسب ہو وہاں سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، آور پرابلمز—ہو وِل ہیلپ اَس سولو دیم؟، سپرٹس آف دی ڈیڈ—کین دے ہیلپ یو اَور ہارم یو؟ ڈو دے ریئلی ایگزسٹ؟ اور وِل دئیر ایور بی اے ورلڈ وِدآؤٹ وار؟ بروشر پیش کئے جا سکتے ہیں۔ ستمبر: خاندانی خوشی کا راز۔ اکتوبر: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ جہاں دلچسپی دکھائی جائے، بائبل مطالعہ شروع کرنے کی خاص کوشش کرتے ہوئے تقاضا بروشر پیش کریں۔
▪ بائبل کہانیوں کی کتاب کے مطالعہ کے بعد، ستمبر ۱۶، ۲۰۰۲ کے ہفتے سے شروع کرتے ہوئے کلیسیائی کتابی مطالعہ میں علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب کا مطالعہ کِیا جائیگا۔ خدا کی بابت صحیح علم ہمیشہ کی زندگی کا باعث بنتا ہے۔ (یوح ۱۷:۳) لہٰذا، ہمیں یہوواہ کی بابت صحیح علم کو وسیع کرنے کی حتیالمقدور کوشش کرنی چاہئے۔ (کل ۱:۹، ۱۰) علم کی کتاب سے مطالعہ، خدا کے کلام کے سلسلے میں ہماری سمجھ کو بڑھانے کے علاوہ ہمیں دوسروں کو بہتر طور پر تعلیم دینے کے لائق بھی بنائے گا۔ براہِمہربانی اگست ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں شیڈول کا جائزہ لیں۔ مطالعے کیلئے پیشگی تیاری، اجلاس پر ہر ہفتہ شرکت اور خدمتگزاری میں معلومات کا استعمال آپ اور آپکے خاندان کیلئے باعثِبرکت ہوگا۔
▪ ستمبر سے شروع کرتے ہوئے سرکٹ کے نگہبان عوامی تقریر پیش کرینگے جسکا عنوان ہے ”اپنی مسیحی پہچان کی حفاظت کریں!“