اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے دسمبر: عظیمترین انسان جو کبھی ہو گزرا۔ متبادل پیشکش کے طور پر آپ، بائبل کہانیوں کی میری کتاب، دی بائبل—گاڈز ورڈ اور مینز؟ یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ جنوری: سب لوگوں کیلئے ایک کتاب یا کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟ فروری: خاندانی خوشی کا راز۔ مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کی جائیگی۔
▪ کلیسیاؤں کو سن ۲۰۰۱ کے دی واچٹاور اور اویک! کے باؤنڈ والیمز کا آرڈر لٹریچر کیلئے دسمبر کی درخواست کیساتھ بھیجنا شروع کر دینا چاہئے۔
▪ براہِمہربانی غور فرمائیں کہ سن ۲۰۰۳ میں میموریل کی تقریب ۱۶ اپریل بروز بدھ غروبِآفتاب کے بعد منعقد ہوگی۔ یہ پیشگی اطلاع اس لئے دی جا رہی ہے تاکہ بھائی دستیاب ہالز کے حصول کے لئے ضروری انتظامات کر سکیں۔ بزرگوں کو ہال کی انتظامیہ کے ساتھ یہ طے کر لینا چاہئے کہ اِس دن پر دیگر کارگزاریوں کی وجہ سے کوئی خلل پیدا نہیں ہونا چاہئے تاکہ میموریل کی تقریب شائستگی اور قرینے سے منعقد کی جا سکے۔ اس تقریب کی اہمیت کے پیشِنظر، مجلسِبزرگان کو ہر سال ایک ہی مقرر استعمال کرنے یا آپس میں باری لگانے کی بجائے زیادہ لائق بزرگ کو میموریل کی تقریر کے لئے منتخب کرنا چاہئے۔ اگر کوئی لائق ممسوح بزرگ تقریر دے سکتا ہے توپھر اُسی کو منتخب کِیا جانا چاہئے۔
▪ براہِمہربانی اِس بات کو نوٹ فرما لیں کہ جنوری ۱، ۲۰۰۲ سے مینارِنگہبانی، ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے خدمتی اجلاس کے شیڈول اور مسیحی خدمتی سکول کے شیڈول میں اُردو گیت استعمال ہونگے۔ صرف عوامی تقریر پیش کرنے والے بھائی کو اپنے موضوع کے مطابق گیت منتخب کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
▪ نئی مطبوعات دستیاب:
علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے—لارج پرنٹ—انگریزی