یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏01 ص.‏ 1
  • طاقت کیلئے یہوواہ پر توکل رکھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • طاقت کیلئے یہوواہ پر توکل رکھیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ تھکے‌ماندے کو زور بخشتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ‏”‏یہوواہ اور اُسکی قوت کے طالب ہو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ‏”‏وہ آپ کو طاقت بخشے گا“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2023ء
  • یہوواہ آپ کو طاقت دے گا
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 11/‏01 ص.‏ 1

طاقت کیلئے یہوواہ پر توکل رکھیں

۱ ہمیں کئی وجوہات کی بِنا پر یہوواہ پر توکل رکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ ”‏تمام دُنیا میں“‏ خوشخبری کی منادی کرنا ہمت توڑ ڈالنے والی تفویض ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ ہمیں اپنے ناکامل جسم کے ساتھ مسلسل جنگ لڑنی پڑتی ہے۔ (‏روم ۷:‏۲۱-‏۲۳‏)‏ مزیدبرآں، ’‏ہمیں اس دُنیا کی تاریکی کے [‏مافوق‌البشر]‏ حاکموں سے کشتی کرنا ہے۔‘‏ (‏افس ۶:‏۱۱، ۱۲‏)‏ بِلاشُبہ، ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔ پس ہم یہوواہ سے کیسے طاقت حاصل کر سکتے ہیں؟‏

۲ دُعا کرنے سے:‏ یہوواہ اپنے خادموں کو اپنی طاقتور روح‌القدس خوشی سے دیتا ہے جو اس کیلئے درخواست کرتے ہیں۔ (‏لو ۱۱:‏۱۳‏)‏ کیا آپ گھرباگھر، گلی‌کوچوں یا ٹیلیفون پر گواہی دینے کی اپنی صلاحیت میں اعتماد کی کمی کا شکار ہیں؟ کیا آپ غیررسمی گواہی دینے سے گھبراتے ہیں؟ کیا آپ کے علاقے میں پائی جانے والی عوامی بے‌حسی نے آپ کے جوش کو ماند کر دیا ہے؟ اگر آپ کے ایمان یا راستی کے سلسلے میں مصالحت کرنے کے لئے آپ پر دباؤ ڈالا جاتا ہے تو ایسی صورت میں کیا ہو؟ یہوواہ پر توکل رکھیں۔ طاقت کیلئے دُعا کریں۔—‏فل ۴:‏۱۳‏۔‏

۳ ذاتی مطالعہ کرنے سے:‏ جیسے ہم جسمانی کھانا کھانے سے قوت حاصل کرتے ہیں ویسے ہی ہم خدا کے کلام اور ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کی مطبوعات کے ذریعے باقاعدہ خوراک حاصل کرنے سے روحانی طور پر مضبوط ہوتے ہیں۔ (‏متی ۴:‏۴؛‏ ۲۴:‏۴۵‏)‏ جب سٹینلے جونز سے پوچھا گیا کہ اُسے چین میں بائبل کے بغیر قیدِتنہائی کے سالوں کو برداشت کرنے میں کس چیز نے طاقت بخشی تو اُس نے کہا:‏ ”‏ہم ایمان میں قائم رہ سکتے ہیں۔ بیشک، اس کیلئے ہمیں سب سے پہلے مطالعہ کرنا ہوگا۔ اگر ہم مطالعہ نہیں کرتے تو ہم میں کوئی باطنی قوت نہیں ہوگی۔“‏

۴ اجلاسوں پر حاضر ہونے سے:‏ پہلی صدی میں ایک مسیحی اجلاس پر، یہوداہ اور سیلاس نے ”‏بھائیوں کو بہت سی نصیحت کرکے مضبوط کر دیا۔“‏ (‏اعما ۱۵:‏۳۲‏)‏ اسی طرح، آجکل ہم اجلاسوں سے جوکچھ سنتے ہیں وہ یہوواہ کیلئے ہماری قدردانی کو فروغ دیتا، ہمارے ایمان کو مضبوط کرتا اور ہمیں خدمتگزاری کیلئے تحریک دیتا ہے۔ اجلاس ہمیں ’‏خدا کی بادشاہی کیلئے ہمخدمتوں‘‏ کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رکھتے ہیں جو ہماری ”‏تسلی کا باعث“‏ ہیں۔—‏کل ۴:‏۱۱‏۔‏

۵ ہمیں ان ’‏بُرے دنوں‘‏ میں مدد کی ضرورت ہے۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱‏)‏ یہوواہ سے طاقت حاصل کرنے والوں کی بابت ہمیں یقین دلایا گیا ہے:‏ ”‏وہ عقابوں کی مانند بال‌وپر سے اُڑینگے وہ دَوڑینگے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلینگے اور ماندہ نہ ہونگے۔“‏—‏یسع ۴۰:‏۳۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں