تھیوکریٹک منسٹری سکول سے فائدہ اُٹھائیں
اب جبکہ فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچہ اُردو میں دستیاب ہے تو اِس بات پر غور کرنا مناسب ہوگا کہ ہم تھیوکریٹک منسٹری سکول سے کیسے بھرپور فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
ہر کوئی فنِتقریروتعلیم میں بہتری پیدا کر سکتا ہے۔ (۱-تیم ۴:۱۳) پس، ہمیں مشورت کے طالب رہنا اور اسے کبھی بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔ (امثا ۱۲:۱۵؛ ۱۹:۲۰) اجلاسوں اور میدانی خدمت میں مؤثر طریقے سے سچائی کا اظہار کرنے کیلئے صرف حقائق پیش کرنا یا صحائف کی بےجان پڑھائی کرنا ہی کافی نہیں ہے۔ ہمیں اپنے سامعین کے دلوں تک پہنچ کر اُنہیں عمل کرنے کی تحریک دینے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے دل سے قائل کرنے والے انداز میں سچائی پیش کرنے سے ایسا کر سکتے ہیں۔ (مقابلہ کریں اعمال ۲:۳۷۔) پس، سکول میں حاصل ہونے والی مشورت اس کیلئے یقیناً مددگار ثابت ہوگی۔
جونہی آپکو کوئی تفویض ملتی ہے تو جس تقریری لیاقت پر آپکو کام کرنا ہے اُس کی بابت سوچیں اور اس سے متعلق فنِتقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے میں پیشکردہ تفصیلات کا جائزہ لیں۔ اگر سکول میں آپکی کوئی تفویض نہ بھی ہو تو اس کتابچے کو اجلاس پر ساتھ ضرور لیکر آئیں۔ چنانچہ، جب سکول اوورسیئر کتابچے سے تجاویز پیش کرتا ہے تو آپ بھی اُس کیساتھ دیکھ سکیں گے۔ سکول اوورسیئر طالبعلم کو مشورت پیش کرتے وقت کتابچے کا صفحہ اور پیراگراف نمبر بتاکر سامعین کی مدد کر سکتا ہے۔ اس طرح تمام سامعین اُن تقریری لیاقتوں سے واقف ہو جائیں گے جن کی ہمیں مؤثر اُستاد بننے کے لئے ضرورت ہے۔
اس بات پر غور کریں کہ پچھلی مرتبہ آپکو جو مشورت دی گئی تھی اُسکا اطلاق کرنے کیلئے آپکو کیا کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے مضمون، اگر ضرورت ہے تو منظر اور تفویضکردہ مواد میں شامل صحائف کے طرزِاطلاق پر دھیان دیں۔ اس بات کو بھی مدِنظر رکھیں کہ سکھانے اور تحریک دینے کیلئے معلومات کو بہتر طور پر کیسے استعمال کِیا جانا چاہئے۔—۱-تیم ۴:۱۵، ۱۶۔
اگر آپ سکول میں اندراج کرانے سے خوفزدہ ہیں تو اس کی بابت دُعا کریں اور پھر اپنے احساسات کی بابت سکول اوورسیئر سے بات کریں۔ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں پیش کئے جانے والے پروگرام سے ہر کوئی بھرپور فائدہ اُٹھا سکتا ہے۔