فصل کی کٹائی میں بھرپور شرکت کریں
۱ یہوواہ کے قدیم انبیا اور یسوع مسیح نے بھی جمع کرنے کے کام کا ذکر کِیا تھا۔ (یسع ۵۶:۸؛ حز ۳۴:۱۱؛ یو ۱۰:۱۶) آجکل عالمگیر بادشاہتی خوشخبری کی منادی کے ذریعے یہ کام انجام دیا جا رہا ہے۔ (متی ۲۴:۱۴) خدا کی خدمت کرنے والوں اور نہ کرنے والوں کے درمیان فرق نمایاں ہو رہا ہے۔ (ملا ۳:۱۸) ہمارے لئے اس کا کیا مطلب ہے؟
۲ ذاتی ذمہداری: ہم پولس کے نمونے سے سیکھ سکتے ہیں جو مسیحی خدمتگزاری کی قیادت کرنے میں پوری طرح مشغول تھا۔ اس نے منادی کرنے کو اپنا فرض سمجھا تاکہ تمام لوگوں کو خوشخبری سننے اور نجات پانے کا موقع مل سکے۔ اِس سے اُسے ان کی خاطر لگاتار محنت کرنے کی تحریک ملی۔ (روم ۱:۱۴-۱۷) آجکل نوعِانسان جس خطرناک صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اس کے پیشِنظر، کیا ہم اپنے تفویضشُدہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کو منادی کرنے کی بڑی ذمہداری نہیں رکھتے؟—۱-کر ۹:۱۶۔
۳ فوری کارروائی کا وقت: منادی کے کام کو تلاش کرنے اور جان بچانے کے کام سے تشبِیہ دی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے لوگوں کو تلاش کر کے انہیں محفوظ مقام تک پہنچانا نہایت ضروری ہے۔ وقت محدود ہے۔ زندگیاں خطرے میں ہیں! کچھ عجب نہیں کہ یسوع نے اپنے شاگردوں کو تاکید کی تھی کہ ”فصل کے مالک کی منت کرو کہ وہ اپنی فصل کاٹنے کے لئے مزدور بھیج دے۔“—متی ۹:۳۸۔
۴ آجکل اس فوری ضرورت کو سمجھتے ہوئے، بہتیرے بادشاہتی مزدوروں نے زندگی بچانے کے کام میں بڑھچڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ہیروہیسا نامی ایک نوعمر لڑکا سنگل پیرنٹ گھرانے میں اپنے چار چھوٹے بہنبھائیوں کے ساتھ رہتا ہے۔ وہ اپنے خاندان کی کفالت کے لئے صبح تین بجے اُٹھکر اخبار تقسیم کرتا تھا۔ اسکے باوجود، ہیروہیسا اپنی خدمتگزاری کو بڑھانا چاہتا تھا پس اُس نے باقاعدہ پائنیر خدمت شروع کر دی۔ کیا کبھی نہ دُہرائے جانے والے اس کام میں بھرپور شرکت کرنے کے اَور طریقے ہیں؟
۵ ”وقت تنگ ہے۔“ (۱-کر ۷:۲۹) اسلئے، دُعا ہے کہ ہم آجکل اس دُنیا میں ہونے والے اہم ترین کام—بادشاہتی خوشخبری کی منادی اور شاگرد بنانے—میں حتیالوسع کوشش کریں۔ یسوع نے خدمتگزاری کے اس کام کو فصل کی کٹائی سے تشبِیہ دی۔ (متی ۹:۳۵-۳۸) فصل کی کٹائی میں بھرپور شرکت کرنے سے ہماری محنت کے پھل میں مکاشفہ ۷:۹، ۱۰ میں بیانکردہ بڑی بِھیڑ کے پرستاروں کا حصہ بننے میں کسی کی مدد کرنا شامل ہوگا۔