یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏00 ص.‏ 3
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 7/‏00 ص.‏ 3

نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اس مہینے سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کا موضوع ہے:‏ ”‏خدا کی تہ کی باتیں دریافت کرنا۔“‏ (‏۱-‏کر ۲:‏۱۰‏)‏ ہم کونسی بیش‌قیمت باتیں سیکھیں گے؟‏

زیادہ سے زیادہ علم کی جستجو میں، لوگوں کو جو چیزیں مل جاتی ہیں وہ اُن سے تازگی حاصل نہیں کرتے۔ بائبل ہمیں تقویت بخشتی ہے جیسے‌کہ سرکٹ اوورسیئر کے حصے سے ظاہر کِیا جائے گا جس کا عنوان ہے ”‏خدا کے کلام کی تحقیق کرنا تازگی بخشتا ہے۔“‏ مہمان مقرر جب اس سوال پر بات‌چیت کریگا کہ ”‏آپ بادشاہتی منادی کو کیسا خیال کرتے ہیں؟“‏ تو وہ خدا کی تہ کی باتیں دریافت کرنے اور خوشخبری کی منادی کرنے کے مابین تعلق کو اُجاگر کرے گا۔‏

والدین خدا کے کلام کی تہ تک پہنچنے کیلئے اپنے بچوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ ”‏خدا کے کلام کو اپنے بچوں کے ذہن‌نشین کریں“‏ کے حصے میں عملی تجاویز پیش کی جائینگی۔ مسیحی نوجوان کلیسیا کے اندر روحانی طور پر پُختہ اشخاص کیساتھ رفاقت رکھنے سے صحتمندانہ طور پر اثرپذیر ہوتے ہیں۔ ”‏عمررسیدہ لوگوں سے سیکھنے والے نوجوان“‏ کے حصے میں نمایاں کِیا جائیگا کہ وہ کیسے مناسب طور پر اثرپذیر ہوتے ہیں۔‏

ہمیں اس وقت مستعدی سے پوشیدہ روحانی خزانوں کی تلاش کیوں کرنی چاہئے؟ یہوواہ بھیدوں کا آشکارا کرنے والا ہے۔ مہمان مقرر تقریر ”‏یہوواہ بتدریج تہ کی باتیں آشکارا کرتا ہے“‏ میں وضاحت کریگا کہ یہوواہ نے قدیم اور جدید وقتوں میں کیا کچھ آشکارا کِیا ہے۔ یہ ”‏خدا کی تہ کی باتیں دریافت کرنا“‏ جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مضبوط بنائیگی۔‏

ابھی سے وہاں حاضر ہونے کیلئے منصوبہ‌سازی کریں۔ بپتسمے کے ذریعے اپنی مخصوصیت کا اظہار کرنے کے خواہشمند لوگوں کو ممکنہ طور پر جلدازجلد صدارتی نگہبان کو مطلع کر دینا چاہئے۔ جو کچھ ہم سنیں گے اُس سے خدا کے کلام کی تحقیق‌وتفتیش کرنے کی ہماری سنجیدہ خواہش اَور زیادہ مستحکم ہوگی۔ لہٰذا، روحانی ہدایت کے اس خاص دن سے غیرحاضر نہ ہوں!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں