’ہم چپ نہیں رہ سکتے‘
۱ یسوع مسیح منادی کے کام کی پوری طرح نگرانی کر رہا ہے۔ (متی ۲۸:۲۰؛ مر ۱۳:۱۰) اگرچہ تقریباً چھ ملین سرگرم مُناد ۲۳۴ ممالک میں گواہی دے رہے ہیں توبھی ہمیں یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ہماری گواہی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ خدا جب تک اس کام کے ختم ہونے کا اعلان نہیں کر دیتا تب تک ہم سیکھی ہوئی باتوں کی بابت ’چپ نہیں رہ سکتے۔‘—اعما ۴:۲۰۔
۲ خدا کی روح پر بھروسا رکھیں: ابلیس ہمیں بےحوصلہ کرنے کیلئے ہم پر شدید دباؤ ڈالتا ہے۔ (مکا ۱۲:۱۷) ہمارا اپنا ناکامل جسم بھی ہمارے لئے کئی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ ایسی باتیں منادی کے اہمترین کام سے ہماری توجہ ہٹا سکتی ہیں۔ بہرحال، اگر ہم یہوواہ پر بھروسا رکھتے ہیں تو اُسکی روح ہر رُکاوٹ کا مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کریگی۔
۳ جب پہلی صدی کی مسیحی کلیسیا کو سخت اذیت کا نشانہ بنایا گیا تو بھائیوں نے خدا سے مدد کے لئے دُعا کی تاکہ وہ اُس کا کلام دلیری سے سنا سکیں۔ یہوواہ نے ان کی دُعا کے جواب میں انہیں اپنی روح سے معمور کِیا اور منادی جاری رکھنے کے لئے گرمجوشی اور عزمِمُصمم عطا کِیا۔ نتیجتاً، وہ باز آئے بغیر دلیری سے خوشخبری کی منادی کرتے رہے۔—اعما ۴:۲۹، ۳۱؛ ۵:۴۲۔
۴ منفی باتوں سے دلبرداشتہ نہ ہوں: عام آراء یا بہتانآمیز تشہیر ہمیں خوفزدہ کر سکتی ہے۔ تاہم، اعمال ۵:۲۹-۳۲ میں درج صدرعدالت کے سامنے پطرس اور دوسرے رسولوں کے دلیرانہ بیان کو یاد رکھیں۔ شریعت کے مُعلم گملیایل نے تسلیم کِیا کہ خدا کا کام روکا نہیں جا سکتا۔ یہ ہماری طاقت سے انجام نہیں پاتا۔ اس عظیم کام کو خدا کی حمایت حاصل ہے اور صرف وہی اسے سرانجام دے سکتا ہے!—زک ۴:۶۔
۵ خوشخبری کی منادی میں مدد حاصل کرنے کیلئے ہمیں ہر روز گرمجوشی کیساتھ یہوواہ سے اُسکی رُوح کیلئے درخواست کرتے رہنا چاہئے۔ دُعا ہے کہ یرمیاہ کی طرح ہم بھی یہ کہہ سکیں کہ بادشاہت کا پیغام ہماری ہڈیوں میں جلتی آگ کی مانند ہے۔ (یرم ۲۰:۹) ہم چپ نہیں رہ سکتے!