کیا آپ خودایثارانہ روح رکھتے ہیں؟
۱ نوعِانسان کیلئے یسوع مسیح کے بےغرضانہ کاموں سے ہم سب کو تحریک ملنی چاہئے کہ اپنی صلاحیت، توانائی اور قوت کا استعمال ایک خودایثارانہ طریقے سے کریں۔ صحائف نصیحت کرتے ہیں: ”اپنے بدن ایسی قربانی ہونے کے لئے نذر کرو جو زندہ اور پاک اور خدا کو پسندیدہ ہو۔“ (روم ۱۲:۱) وقتاًفوقتاً خود کو جانچنے سے یہ جاننے میں آپکی مدد ہوگی کہ آپ اپنے حالات کے مطابق بھرپور طریقے سے اِس قِسم کی روح ظاہر کر رہے ہیں۔
۲ بائبل علم کی جستجو میں: کیا آپ نے باقاعدہ بنیاد پر ذاتی بائبل پڑھائی اور مطالعے کے لئے وقت مختص کِیا ہے؟ کیا آپ اُس شیڈول کی پابندی کرتے ہیں؟ کیا کلیسیائی اجلاسوں کی اچھی تیاری کرنا آپ کا معمول ہے؟ اگر آپ خاندان کے سربراہ ہیں تو کیا آپ اپنے خاندان کے ساتھ باقاعدہ بائبل مطالعہ کرتے ہیں؟ یہ کام شاید ٹیلیوژن، کمپیوٹر یا دیگر اور مشاغل میں صرف کئے جانے والے وقت کی قربانی کا تقاضا کریں۔ تاہم، یہ علم اس قربانی کو کتنا معمولی بنا دیتا ہے کہ خدا کے کلام پر صرف کِیا جانے والا وقت آپ کے لئے ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے پر منتج ہوگا!—یوحنا ۱۷:۳۔
۳ اپنے بچوں کی تربیت میں: خودایثاری کی روش سیکھنے کا بہترین وقت بچپن ہوتا ہے۔ اپنے بچوں کو یہ تعلیم دیں کہ کھیلکود کے وقت کی طرح کام اور تھیوکریٹک کارگزاریوں کا بھی ایک وقت ہونا چاہئے۔ (افس ۶:۴) اُنہیں گھر کے اندر کچھ موزوں کام تفویض کریں۔ خدمتگزاری میں حصہ لینے کیلئے اُنکے ساتھ باقاعدہ بندوبست بنائیں۔ اپنے ذاتی نمونے سے اپنی ہدایات کو تقویت دیں۔
۴ کلیسیائی کارگزاریوں میں: جب کلیسیا کا ہر فرد ایک دوسرے کے فائدے کیلئے رضامندی سے قربانیاں دیتا ہے تو کلیسیا ترقی کرتی ہے۔ (عبر ۱۳:۱۶) کیا آپ کیلئے بادشاہتی منادی اور شاگرد بنانے کے کام میں زیادہ وقت صرف کرنا ممکن ہے؟ کیا آپ بیماروں یا عمررسیدہ بہنبھائیوں کی اجلاسوں پر آنے میں مدد کر سکتے ہیں؟
۵ اپنی زمینی زندگی کی عظیمترین قربانی دینے سے پہلے یسوع نے اپنے پیروکاروں کو اپنی زندگی میں سب چیزوں کو دوسرا درجہ دینے اور بادشاہتی مفادات پر نظریں جمائے رکھنے کی نصیحت کی۔ (متی ۶:۳۳) ایسی خودایثارانہ روح کیساتھ یہوواہ کی خدمت جاری رکھنے سے ہمیں اور بھی زیادہ خوشی حاصل ہوگی۔