علم کی کتاب کا مطالعہ کریں
۱ آپکو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اپریل ۱۷ سے شروع ہونے والے ہفتے سے ہم اپنے کلیسیائی کتابی مطالعے میں علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کتاب کا مطالعہ کرینگے۔ بہتیروں نے پہلے ہی اس کتاب کی پڑھائی سے خوشی حاصل کی ہے لیکن اب ہمیں پھر یہ موقع مل رہا ہے کہ ہم بطور گروپ کے ملکر اس مواد پر باتچیت کرنے کے فوائد سے لطفاندوز ہوں۔ تمام پبلشروں، دلچسپی رکھنے والے اشخاص اور بچوں کو دعوت دی جاتی ہے بلکہ انکی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ وہ ہر ہفتے علم کی کتاب کے اس مطالعہ پر حاضر ہوں۔ (است ۳۱:۱۲، ۱۳) کوئی بھی گروپ کی شکل میں اس معلوماتی کتاب کا مطالعہ کرنے کے موقع کو کھونا نہیں چاہیگا۔ مطالعے کا شیڈول کتاب کے ہر پیراگراف کا مکمل جائزہ لینے کا وقت دیگا۔
۲ مطالعے کا شیڈول اور ہدایات: علم کی کتاب کے مطالعے کا مکمل شیڈول ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اس شمارے میں شامل کِیا گیا ہے۔ اسکی ایک کاپی اپنے مطالعے کی کتاب کیساتھ رکھنا نہ بھولیں۔ شیڈول ہر ہفتے زیرِبحث آنے والے باب کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہر ہفتے ایک پورے باب پر باتچیت کی جائیگی۔ لہٰذا، صحائف پڑھنے اور اُن پر باتچیت کرنے کے علاوہ ہر پیراگراف میں درج صحائف کے اطلاق کا بخوبی جائزہ لینے کیلئے بھی کافی وقت ہوگا۔ ہر باب کے اختتام پر تعلیمی بکس کے مواد پر باتچیت اس مطالعے کا اہم پہلو ہوگا۔ اسلئے بکس میں موجود سوالات اور حوالاجات پر غور کرنے کیلئے مناسب وقت دیا جانا چاہئے۔ سٹڈی کنڈکٹر کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ وہ گروپ کیساتھ تعلیمی بکس ”اپنے علم کو پرکھیں“ کے سوالات پر نظرثانی کرے۔
۳ ایک جامع مطالعے کی تیاری کریں: ہر ہفتے تفویضشدہ مواد پر اطمینان کیساتھ باتچیت کرنے کیلئے مناسب وقت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ کلیسیائی کتابی مطالعہ کے کنڈکٹروں کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ وہ مطالعے کی تیاری پر خاص توجہ دیں اور نئے اشخاص سمیت گروپ کے تمام افراد کی اچھی تیاری کرنے، باقاعدہ حاضر ہونے اور مطالعے میں حصہ لینے کے لئے حوصلہافزائی کریں۔—اوایم ۷۴-۷۶۔
۴ ہر ہفتے مطالعے کی اچھی تیاری کریں اور اس میں حصہ لینے سے لطف اُٹھائیں۔ یہوواہ کی دیدنی تنظیم کیساتھ رفاقت اور اسکے دیانتدار ممسوح مسیحیوں کی فراہمکردہ سمجھ اور بصیرت سے فائدہ حاصل کرنے کے شرف کی قدر کریں۔ مہربانہ طریقے سے کتابی مطالعہ پر باقاعدہ حاضر ہونے کیلئے دوسروں کی حوصلہافزائی کریں۔ دُعا ہے کہ ہم سب علم کی کتاب میں پیش کئے جانے والے خدا کے کلام کی وضاحت پر توجہ دیں۔—عبر ۱۰:۲۳-۲۵؛ ۲-پطر ۱:۱۹۔