خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از فروری ۱۴
گیت ۱۱۳
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۵ منٹ: ’مستعدی کے ساتھ کلام کی مُنادی کریں۔‘ تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ آور منسٹری بُک کے صفحہ ۱۷۰ سے تبصروں کو شامل کریں۔ چند ایک عملی تجاویز پیش کریں کہ ہم باقی کے موسمِسرما کے دوران اپنی مُنادی کی کارگزاری میں کیسے اضافہ کر سکتے ہیں۔
۲۰ منٹ: ”استدلال کی خوبی کو کیسے بہتر بنائیں۔“ تقریر اور مظاہرہ۔ واضح کریں کہ خدمتگزاری میں استدلال کرنے کی خوبی اتنی اہم کیوں ہے اور اسے کیسے حاصل کِیا جا سکتا ہے۔ دو لائق پبلشر مضمون کے پیراگراف ۳ میں درج اقدام پر عمل کرتے ہوئے خدمتگزاری کیلئے تیاری کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہیں اور پھر اپنی پیشکش کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
گیت ۱۸۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۲۱
گیت ۱۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: ’خداوند میں محنت کرنے والی عورتیں۔‘ تمہید کو ایک منٹ سے کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔ یکم نومبر، ۱۹۹۶ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۲، پیراگراف ۱۹،۱۸ سے تبصروں کو شامل کریں۔ بہنوں کے حمایتی کردار، دوسروں کیلئے اُنکی مفید خدمات اور مُنادی میں اُنکی سرگرم کارگزاری کی پُرزور تعریف کریں۔
۲۰ منٹ: ”ایمان میں مضبوط رہنے کیلئے کیا چیز ہماری مدد کر سکتی ہے؟“ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔ ہم تشویشناک ایّام میں رہتے ہیں اور ہم سب کو کسی نہ کسی طرح مدد کی ضرورت ہے۔ اس بات پر غور کریں کہ بزرگ اور خدمتگزار خادم اُن لوگوں کی کیسے حوصلہافزائی کر سکتے ہیں جو بےحوصلہ کرنے والے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔ (ستمبر ۱۵، ۱۹۹۳ کے واچٹاور، صفحہ ۲۱-۲۳ پر ذیلی عنوان ”گلہبانی جو ترقی کا باعث بنتی ہے“ دیکھیں۔) واضح کریں کہ ہم کن طریقوں سے ایک دوسرے کی حوصلہافزائی کر سکتے ہیں جو ہمیں روحانی طور پر مضبوط بنائیگی۔—روم ۱:۱۱، ۱۲۔
گیت ۸۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از فروری ۲۸
گیت ۴۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ سب کو فروری کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ گفتگو شروع کرنے کے لئے اشتہارات کے استعمال کی بابت گزشتہ ماہ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴ پر بیانکردہ ”چار آسان اقدام“ کا مختصراً اعادہ کریں۔ مظاہرہ کروائیں کہ علم کی کتاب کو متعارف کروانے کے لئے اشتہار پُرامن نئی دُنیا کو کیسے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ اشتہار کے پہلے پیراگراف سے سوال پوچھنے کے بعد، زبور ۳۷:۲۹ سمیت صفحہ ۳ کے پہلے پیراگراف کو پڑھیں۔ اگر دلچسپی دکھائی جاتی ہے تو علم کی کتاب کا صفحہ ۵ نکالیں اور بکس کو پڑھنے کے بعد مطالعے کی پیشکش کریں۔ اس مہینے ایک نیا گھریلو بائبل مطالعہ شروع کرنے کے لئے سب کو خاص کوشش کرنی چاہئے۔
۵ منٹ: سوالی بکس۔ ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔
۱۲ منٹ: سوسائٹی کے کنگڈم ہال فنڈ کے مقصد کو سمجھنا۔ سوسائٹی کے کنگڈم ہال فنڈ کے سلسلے میں تمام کلیسیاؤں کے نام یکم دسمبر، ۱۹۹۹ کے خط پر مبنی تقریر جسے ایک بزرگ پیش کریگا۔ پہلے پورے خط کو پڑھیں اور پھر سامعین کیساتھ اس پر باتچیت کریں۔ اس وقت پاکستان میں کنگڈم ہال تعمیر کرنے کے سلسلے میں دیگر ممالک میں ہمارے بھائیوں کے فراخدلانہ عطیات کی بدولت رقم موصول ہوئی ہے۔ سوسائٹی کا کنگڈم ہال فنڈ ہمارے لئے یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اس بندوبست کیلئے یہوواہ کے حضور اپنی قدردانی کا اظہار کریں۔ سب کی حوصلہافزائی کریں کہ فیاضی کیساتھ اس فنڈ کی حمایت کریں۔
۱۸ منٹ: ”پورے اعتقاد کے ساتھ خوشخبری کی منادی کرنا۔“ پیراگراف ۱ اور ۲ میں حوالہشدہ اور متذکرہ صحائف اور مواد پر مبنی دو سے تین منٹ کی پُرخلوص تمہید پیش کریں۔ اِسکے بعد پیراگراف ۳-۱۲ کا سوالاًجواباً احاطہ کریں۔
گیت ۶۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مارچ ۶
گیت ۱۱۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”خبردار رہو کہ کس طرح سنتے ہو۔“ ایک خاندانی سربراہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ باتچیت کرتا ہے کہ وہ کلیسیائی اجلاسوں، اسمبلیوں اور کنونشنوں سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔ وہ سمجھتا ہے کہ خاندان کے تمام افراد بہتر طور پر توجہ دے سکتے ہیں۔ وہ فہرست میں درج تجاویز کا اعادہ کرتے ہیں اور اس بات پر غور کرتے ہیں کہ اِن میں سے ہر ایک کا کیسے اطلاق کِیا جا سکتا ہے نیز یہ کہ اجلاسوں پر سیکھی گئی چیزوں پر کیسے مزید گفتگو کی جا سکتی ہے۔ وہ اس بات پر بھی غور کرتے ہیں کہ وہ اجلاس یا کنونشن اور اسمبلی کے کسی بھی سیشن سے غیرحاضر نہ رہنے کے اپنے عزم پر کیسے قائم رہ سکتے ہیں۔
۲۰ منٹ: ”پورے اعتقاد کے ساتھ خوشخبری کی منادی کرنا۔“ پچھلے ہفتے ضمیمے کے پہلے ۱۲ پیراگراف پر مباحثے پر مختصر سے اعادے کے بعد پیراگراف ۱۳-۲۴ پر سولاًجواباً باتچیت کریں۔ حوالہشدہ اور فہرستکردہ صحائف سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔
گیت ۱۸۶ اور اختتامی دُعا۔