یہوواہ کے جلالی نام کا گہرا احترام کریں
۱ شیطان نے ہمارے پہلے والدین کو گناہ کرنے کی ترغیب دیتے وقت خدا کے نام کی بےحُرمتی کی تھی۔ اِبلیس نے یہ خیال پیش کِیا کہ یہوواہ نے آدم کیساتھ جھوٹ بولا ہے۔ (پید ۳:۱-۵) الہٰی نام خدا کے اپنے کلام کو پورا کرنے کی قدرت کیساتھ وابستہ ہے اس لئے شیطان کا یہ الزام ایک بہت بڑی تہمت تھا۔ اپنے الہٰی مقصد کو بتدریج پورا کرنے سے، یہوواہ نے اپنے نام کو ہر طرح کی ملامت سے پاک اور جلالی ٹھہرایا ہے۔—یسع ۶۳:۱۲-۱۴۔
۲ ہمیں یہوواہ نے ’اپنے نام سے بلایا ہے۔‘ (اعما ۱۵:۱۴، ۱۷) یہ ہمیں اس بات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اُسکی تقدیس کی بابت کیسا محسوس کرتے ہیں۔ یہوواہ کا نام واقعی جلالی ہے کیونکہ یہ اچھی، مہربانہ، مشفقانہ، رحمدلانہ اور راست فراہمیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہم خدا کے پُرجلال نام کی عظمت سے مرعوب ہو جاتے ہیں۔ (زبور ۸:۱؛ ۹۹:۳؛ ۱۴۸:۱۳) ہمیں کیا کرنے کی تحریک پانی چاہئے؟
۳ خدا کے نام کی تقدیس کریں: خدا کا نام پہلے ہی اتنا پاک ہے کہ اسے مزید پاک نہیں کِیا جا سکتا۔ تاہم اپنے پاک چالچلن اور بادشاہتی مُنادی کے ذریعے ہم یہ ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم خدا کے نام کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔ آئیے ہم اس بات کا اعلان کریں: ”[یہوواہ] کی ستایش کرو۔ اُس سے دُعا کرو۔ لوگوں کے درمیان اُسکے کاموں کا بیان کرو اور کہو کہ اُسکا نام بلند ہے۔“ (یسع ۱۲:۴) ہم یہ کیسے کر سکتے ہیں؟
۴ ہم یہوواہ کے نام اور اِس کے مطلب کا اعلان کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ ہماری منادی خواہ رسمی ہو یا غیررسمی، گھروں میں ہو یا دکانوں پر، بازاروں میں ہو یا ٹیلیفون پر، اس سے یہوواہ کو جلال ملتا ہے۔ جب ہم دلچسپی سے سننے والے لوگوں سے ملتے ہیں تو ہمیں واپسی ملاقات کرنے اور اُنہیں یہوواہ کی بابت اَور زیادہ سکھانے کا قطعی بندوبست بنانا چاہئے۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ان سے ملاقات کرنے کو یاد رکھنا چاہئے اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کی کاوشوں میں ثابتقدم رہنا چاہئے۔ خوشی کی بات ہے کہ ہر سال ہزارہا لوگ یہوواہ کے جلالی نام سے واقف ہونے، اسکا احترام کرنے اور اسکی تقدیس کرنے کے قابل ہو رہے ہیں۔
۵ خدا کے نام کی تقدیس کرنے کے کام میں ہماری بھرپور شمولیت واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ جو مسئلہ شیطان نے عدن میں اُٹھایا تھا اُس کی بابت ہمارا مؤقف کیا ہے۔ یہ سب سے زیادہ قابلِتعریف اور تعظیم کے لائق کام ہے جو ہم کر سکتے ہیں۔ ہمیں یہوواہ کے جلالی نام کا گہرا احترام کرنا چاہئے اور پورے جوش کیساتھ اُسکی ستایش کرنی چاہئے!—۱-توا ۲۹:۱۳۔