اعلانات
◼ لٹریچر پیشکش برائے اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ دلچسپی لینے والے لوگوں کیلئے تقاضا بروشر دستیاب رکھیں اور گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانے کی کوشش کریں۔ جون: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ جولائی اور اگست: مندرجہذیل ۳۲ صفحات کا کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے: کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، وٹ از دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یو فائنڈ اٹ؟، اور وین سم ون یو لَو ڈائیز۔ جہاں موزوں ہو وہاں سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، سپرٹز آف دی ڈیڈ—کین دے ہلپ یو اور ہارم یو؟ ڈو دے ریئلی ایگزسسٹ؟، اور وِل دئیر ایور بی اے ورلڈ وِدآؤٹ وار؟ بروشر پیش کئے جا سکتے ہیں۔
▪ غیرتفویضشُدہ علاقے میں کام کرتے وقت، پبلشر علم کی کتاب یا تقاضا بروشر پیش کر سکتے ہیں۔ اگر صاحبِخانہ کے پاس یہ دونوں مطبوعات موجود ہوں تو کوئی دوسری اشاعت پیش کی جا سکتی ہے۔ سب کو گھر پر نہ ملنے والوں یا لٹریچر قبول نہ کرنے والے افراد کیلئے مختلف قسم کے ٹریکٹ پاس رکھنے چاہئیں۔ بالخصوص جب غیرتفویضشُدہ علاقوں میں کام کِیا جاتا ہے تو دلچسپی کی پیروی کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔
▪ سوسائٹی کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پاس تمام صدارتی نگہبانوں اور سکریٹریوں کے جدید ایڈریس اور ٹیلیفون نمبر رکھیں۔ اگر کسی وقت اُس میں تبدیلی ہوتی ہے تو سیکرٹری کو صدارتی نگہبان/سیکرٹری کے ایڈریس کی تبدیلی کا فارم (29-S) بھر کر بِلاتاخیر سوسائٹی کو بھیج دینا چاہئے۔ اس میں علاقے کے کوڈز کی تبدیلی بھی شامل ہے۔
▪ کلیسیائی سیکرٹریوں کو اپنے پاس مندرجہذیل پائنیر فارموں کی کافی رسد رکھنی چاہئے: ریگولر پائنیر خدمت کیلئے درخواست (205-S)، امدادی پائنیر خدمت کیلئے درخواست (S-205b) اور ریگولر پائنیر خدمت چھوڑنے کا نوٹس (206-S). اُنکا لٹریچر درخواست فارم (14-S) پر آرڈر دیا جا سکتا ہے۔ کمازکم ایک سال کی رسد دستیاب رکھیں۔ اس بات کا یقین کرنے کیلئے ریگولر پائنیر فارم پر نظرثانی کریں کہ آیا وہ مکمل ہے۔ اگر درخواستدہندگان کو اپنے بپتسمے کی صحیح تاریخ یاد نہیں ہے تو اُنہیں تاریخ کا اندازہ لگا کر اُسکا ریکارڈ رکھنا چاہئے۔
▪ نئی مطبوعات دستیاب:
سب لوگوں کیلئے ایک کتاب —گجراتی، ہندی
دی گریٹسٹ مین ہو ایور لِوڈ—فارسی
واچٹاور پبلیکیشنز انڈکس ۱۹۹۸—انگریزی
مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟—اُردو
▪ یکم اپریل، ۱۹۹۹ کے شمارے سے شروع کرتے ہوئے، مینارِنگہبانی پنجابی میں پندرہ روزہ ایڈیشن کے طور پر دستیاب ہوگا۔