یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏99 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس برائے فروری

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس برائے فروری
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از فروری ۱
  • ہفتہ شروع از فروری ۸
  • ہفتہ شروع از فروری ۱۵
  • ہفتہ شروع از فروری ۲۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۹
خدم 2/‏99 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس برائے فروری

ہفتہ شروع از فروری ۱

گیت ۱۵۴

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ سب کو جنوری کی میدانی خدمت کی رپورٹیں ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔‏

۱۷ منٹ:‏ ”‏ہر عمر کے لوگوں کو خاندانی خوشی کی کتاب پیش کریں۔“‏ بزرگ دو یا تین لائق پبلشروں کیساتھ مضمون پر بات‌چیت کرتا ہے۔ دوسروں کی یہ تسلیم کرنے میں مدد کرنے کے نصب‌العین پر توجہ مرتکز رکھیں کہ خاندانی خوشی کا راز بائبل مشورت پر عمل کرنے میں پنہاں ہے۔ (‏دیکھیں خاندانی خوشی، صفحات ۹-‏۱۲۔)‏ مجوزہ پیشکشوں میں سے کسی ایک کا مظاہرہ کریں۔ واضح کریں کہ ایک واپسی ملاقات کا بندوبست کیسے کِیا جائے۔‏

۱۸ منٹ:‏ ”‏نئی انسانیت کو پہنو۔“‏ افسیوں ۴:‏۲۰-‏۲۴ کا تجزیہ کرتے ہوئے، ایک تقریر۔ (‏مارچ ۱، ۱۹۹۳ کے واچ‌ٹاور کے صفحات ۱۴-‏۱۸، پیراگراف ۴-‏۱۷ کو دیکھیں۔)‏ وضاحت کریں کہ ہم کیسے پرانی انسانیت اُتار کر نئی انسانیت پہن لیتے ہیں۔‏

گیت ۴ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از فروری ۸

گیت ۱۲

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏ہمارا عظیم خالق ہماری پرواہ کرتا ہے!‏“‏ سوالاًجواباً۔ وضاحت کریں کہ کریئٹر بُک کو اُن لوگوں کی مدد کیلئے استعمال کِیا جا سکتا ہے جو خدا کے وجود کی بابت شک کرتے یا اُس سے انکار کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ کتاب بائبل مطالعے کرانے کیلئے نہیں ہے تو بھی بائبل جو کچھ بیان کرتی ہے اُس کا جائزہ لینے کے سلسلے میں لوگوں کو تحریک دینے کیلئے اسے ایک مؤثر آلے کے طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ (‏دیکھیں کریئٹر بُک، صفحات ۱۸۹-‏۱۹۱۔)‏ پبلشروں کو اس کتاب کی بابت اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرنے اور ایسے تجربات سنانے کی دعوت دیں جو اُنہیں دوسروں کو دیتے وقت پیش آئے تھے۔‏

گیت ۱۷۳ اور اختتامی دعا۔‏

ہفتہ شروع از فروری ۱۵

گیت ۴۰

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ تھیوکریٹک خبریں۔‏

۱۸ منٹ:‏ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں نام درج کرانے سے ہم کیسے مستفید ہوئے ہیں؟ سکول اوورسیئر کے ذریعے حاضرین کیساتھ بات‌چیت۔ سکول کا مقصد محض برملا مباحثے کرنے کی تربیت فراہم کرنا ہی نہیں ہے۔ دیگر بہت سے طریقوں سے ہم براہِ‌راست فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ (‏دیکھیں سکول گائیڈبُک، صفحات ۱۲-‏۱۳۔)‏ ہم دوسرے لوگوں کیساتھ اچھا رابطہ رکھنے کی بابت سیکھتے ہیں۔ ہمیں فصاحت، اطمینان اور خوداعتمادی سے کلام کرنا سکھایا جاتا ہے۔ ہم اپنے عقائد کی بابت سوالات کا جواب دینے اور بائبل پر مبنی اپنے فیصلوں کی وضاحت کرنے میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں۔ ہمارا بائبل علم بڑھتا ہے جس سے دوسروں کو گواہی دینے میں زیادہ مؤثر ہونے کیلئے ہماری مدد ہوتی ہے۔ ہم اپنی کمزوریوں کو تسلیم کرنے اور مشورت قبول کرنے کی بابت سیکھ لیتے ہیں جو ہمارے لئے دوسروں کیساتھ میل‌ملاپ رکھنے کا باعث بنتا ہے۔ مجموعی طور پر سکول جو تربیت فراہم کرتا ہے وہ خدا کے خادموں کے طور پر ”‏لائق“‏ ٹھہرنے کیلئے ہماری مدد کرتی ہے۔—‏۲-‏کر ۳:‏۵، ۶‏۔‏

۱۷ منٹ:‏ ”‏خاندان کے ارکان بائبل مطالعے میں بھرپور حصہ لینے کیلئے کیسے تعاون کرتے ہیں۔“‏ ایک خاندان گروپ کی صورت میں بات‌چیت کرتا ہے۔ وہ اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ وہ خاندانی بائبل پڑھائی اور مطالعے کے سلسلے میں مئی ۱۵، ۱۹۹۶ کے واچ‌ٹاور کے صفحات ۱۴-‏۱۵ اور اکتوبر ۱۵، ۱۹۹۲ کے واچ‌ٹاور کے صفحات ۱۶-‏۱۷ میں پائی جانے والی تجاویز کا اطلاق کیسے کر رہے ہیں۔‏

گیت ۵۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از فروری ۲۲

گیت ۱۷۰

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ رہائشی عمارتوں میں گواہی دینا۔ (‏اگر آپ کے علاقے میں اتنی زیادہ رہائشی عمارتیں نہیں ہیں تو مئی ۱۹۹۵ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں پائے جانے والے مضمون ”‏گھر پر نہ ملنے والوں کا ریکارڈ کیوں رکھیں؟“‏ پر غور کریں۔)‏ دو یا تین پبلشروں کیساتھ بات‌چیت۔ رہائشی عمارتوں اور بڑے گھروں میں رہنے والے لوگوں کو گواہی دینا مشکل ہوتا ہے جہاں گفتگو صرف انٹرکام تک محدود ہوتی ہے۔ دلچسپی پیدا کرنے کے طریقوں پر غور کریں۔ دوستانہ انداز میں، خود کو بطور پڑوسی متعارف کرائیں؛ اگر ڈائریکٹری میں مل جاتا ہے تو صاحبِ‌خانہ کا نام استعمال کریں؛ ایک برمحل موضوع کا ذکر کریں جس پر آپ بات‌چیت کرنا چاہتے ہیں یا ریزننگ بک کے صفحات ۹-‏۱۵ سے براہِ‌راست کوئی تعارف پڑھیں؛ نیز وضاحت کریں کہ آپ ایک اشتہار، رسالہ یا بروشر چھوڑنا چاہتے ہیں جو ایک اہم سوال کا جواب دیتا ہے اور پھر وہ سوال بتائیں۔ جہاں رابطہ ہونا مشکل ہو وہاں کرائے‌داروں کو خطوط لکھیں یا اُنہیں اُس وقت گواہی دیں جب وہ گلی میں آتے جاتے ہیں۔ مقامی طور پر استعمال کئے گئے ایسے طریقے کا مظاہرہ کریں جس سے اپارٹمنٹ میں رہنے والوں سے گفتگو کرنے میں اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔‏

۲۰ منٹ:‏ شاگرد بنانے سے خوشی کیسے حاصل کریں۔ فروری ۱۵، ۱۹۹۶، کے واچ‌ٹاور کے صفحات ۱۹-‏۲۲ پر مبنی تقریر۔‏

گیت ۹۱ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں