اعلانات
▪لٹریچر پیشکش برائے نومبر: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ دسمبر: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے کے ساتھ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔ جنوری: کلیسیا کے سٹاک میں موجود ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب جو ۱۹۸۵ سے قبل شائع ہوئی ہو۔ جن کلیسیاؤں کے پاس ایسی کتابوں کی رسد موجود نہیں ہے وہ ٹرو پیس اینڈ سیکیورٹی—ہاؤ کین یو فائنڈ اٹ؟ یا آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں۔ فروری: خاندانی خوشی کا راز۔
▪ کلیسیاؤں کو نومبر کیلئے لٹریچر کیساتھ ساتھ ۱۹۹۹ کی ائیربُک آف جیہواز وٹنسزز کیلئے بھی درخواست بھیجنا شروع کر دینا چاہئے۔ ائیربُک انگریزی میں دستیاب ہوگی، ائیربُک خصوصی درخواست پر ملنے والا آئٹم ہے۔
▪ حالیہ سالوں میں بیرونِملک سفر کرنے کے مواقع بآسانی دستیاب ہیں۔ اس کے نتیجے میں ہمارے بہت سے بھائیوں نے دوسرے ممالک کا دَورہ کرنے کا بندوبست بنایا ہے۔ اکثراوقات وہ معلومات کے لئے سوسائٹی کے برانچ دفتر سے رابطہ کرتے ہیں۔ برانچ دفاتر مقامی کلیسیاؤں سے رابطہ کرنے میں مدد دینے کے لئے کنگڈم ہال کے پتے اور اجلاسوں کے اوقاتِکار بتانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ نیز وہ برانچ دفتر کا دورہ کرنے کے لئے بھی راہنمائی کر سکتے ہیں۔ تاہم رپورٹیں ظاہر کرتی ہیں کہ سفر کے انتظامات، رہائشی سہولیات، سیروتفریح کے مقامات اور اسی طرح کے دیگر معاملات کی بابت بھی سوالات کئے جاتے ہیں۔ برانچ دفاتر اس طرح کی معلومات فراہم کرنے کے لئے لیس نہیں ہیں نہ ہی اُن کے پاس ایسی معلومات فراہم کرنے کا وقت ہے۔ دَورہ کرنے والوں کی حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ وہ ٹریول ایجنٹس یا سیاحوں کے دفاتر جیسے ذرائع سے رابطہ کریں جو عام طور پر سیاحوں کے لئے معلومات فراہم کرتے ہیں۔
▪ نئی مطبوعات دستیاب:
یہوواہ دے گواہ کیہ ایمان رکھدے نیں؟ (ٹریکٹ ٹی-۱۴)—پنجابی نستعلیق
پُراُمن نویں دُنیا وِچ زندگی (ٹریکٹ ٹی-۱۵)—پنجابی نستعلیق