یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏98 ص.‏ 1
  • یہوواہ طاقت بخشتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ طاقت بخشتا ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
خدم 10/‏98 ص.‏ 1

یہوواہ طاقت بخشتا ہے

۱ یہوواہ کے لوگوں کے طور پر، ”‏غیرقوموں میں“‏ اپنا چال‌چلن نیک رکھنے کیساتھ ساتھ ہمیں خوشخبری کی منادی کرنے کی تفویض دی گئی ہے۔ (‏۱-‏پطر ۲:‏۱۲؛‏ متی ۲۴:‏۱۴‏)‏ تشویشناک ایام اور اپنی ذاتی کمزوریوں اور خطاؤں کے پیشِ‌نظر، ہم اِس کام کو اپنی طاقت سے کبھی انجام نہیں دے سکتے۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱-‏۵‏)‏ ہم کتنے خوش ہیں کہ ہم مدد کیلئے یہوواہ پر بھروسہ رکھ سکتے ہیں!‏

۲ پولس رسول نے بہت سی آزمائشیں برداشت کیں۔ (‏۲-‏کر ۱۱:‏۲۳-‏۲۷‏)‏ وہ کیسے اِن کا مقابلہ کرنے اور اپنے تفویض‌شُدہ کام کو ختم کرنے کے قابل ہوا تھا؟ یہوواہ نے اُسے ”‏حد سے زیادہ قدرت“‏ عطا کی۔ (‏۲-‏کر ۴:‏۷‏)‏ پولس نے ایسی الہٰی مدد کا اعتراف کِیا جب اُس نے لکھا:‏ ”‏جو مجھے طاقت بخشتا ہے اُس میں مَیں سب کچھ کر سکتا ہوں۔“‏ (‏فل ۴:‏۱۳‏)‏ یہوواہ اِسی طریقے سے ہماری بھی مدد کرے گا۔ ہم یہ مدد کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

۳ بِلاناغہ دُعا کرنے سے‏:‏ یسوع نے ہمیں ’‏مانگتے، ڈھونڈتے اور دروازہ کھٹکھٹاتے رہنے‘‏ اور ہمت نہ ہارنے کی تاکید کی۔ (‏لو ۱۱:‏۵-‏۱۰‏)‏ ہمارا دُعا میں مشغول رہنا یہوواہ پر ہماری گہری فکر، ہماری خواہش کی شدت، اور ہمارے محرک کی صداقت کو ظاہر کرتا ہے۔ (‏زبور ۵۵:‏۱۷؛‏ ۸۸:‏۱،‏ ۱۳؛‏ روم ۱:‏۹-‏۱۱‏)‏ پولس نے جب ہمیں ”‏بِلاناغہ دُعا کرنے“‏ کی تاکید کی تو اُس نے دُعا میں مشغول رہنے کی اہمیت کو پہچان لیا۔ (‏۱-‏تھس ۵:‏۱۷‏)‏ یہوواہ سے مدد حاصل کرنے کے بنیادی طریقوں میں سے ایک دُعا ہے۔‏

۴ تھیوکریٹک راہنمائی کی پیروی کرنے سے:‏ ”‏تھیوکریسی“‏ کا مطلب ”‏خدا کے ذریعے حکمرانی“‏ ہے جوکہ محبت ہے۔ ہم چھوٹے بڑے فیصلوں میں اُسکی ہدایات پر چلنے اور اُسکے اختیار کو تسلیم کرنے سے اُسکی حکمرانی سے مستفید ہوتے ہیں۔ ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ اِس زمین پر تھیوکریٹک حکمرانی کی نمائندگی کرتا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷‏)‏ اگر ہم یہوواہ کی برکت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اُس تنظیم کے ساتھ تعاون لازمی ہے جسے ”‏نوکر“‏ استعمال کرتا ہے۔ (‏مقابلہ کریں عبرانیوں ۱۳:‏۱۷‏۔)‏ یہوواہ ہمیں عین وقت پر درکار طاقت فراہم کرنے سے اُس کے لئے ہماری وفاداری اور اُسکی شریعت کی فرمانبرداری کے لئے ہماری رضامندی کا اجر دیگا۔—‏عبر ۴:‏۱۶‏۔‏

۵ اپنے بھائیوں کی قربت میں رہنے سے:‏ محبت یسوع کے شاگردوں کا شناختی نشان ہے۔ (‏یوح ۱۳:‏۳۴، ۳۵‏)‏ متفرق شخصیات کی بدولت ذاتی اختلافات کی وجہ سے ہمارے درمیان پھوٹ پڑ سکتی ہے۔ ہمیں نہایت دردمند ہونے، فراخدلی سے مسلسل ایک دوسرے کو معاف کرنے کی ضرورت ہے۔ (‏افس ۴:‏۳۲‏)‏ یہ اپنے ہم‌ایمان بھائیوں کی قربت میں رہنے اور آزمائش کے تحت اُن کی ثابت‌قدمی سے حوصلہ پانے کو ممکن بناتا ہے۔ ”‏یہ جانکر .‏ .‏ .‏ کہ [‏ہمارے]‏ بھائی جو دُنیا میں ہیں ایسے ہی دُکھ اُٹھا رہے ہیں،“‏ اِسی طرح کے دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے پاس خداداد قوت ہے۔—‏۱-‏پطر ۵:‏۹‏۔‏

۶ ذاتی مطالعے کا ایک اچھا معمول قائم رکھنے سے:‏ اپنے دِلوں اور ذہنوں کو روحانی طور پر مضبوط بنانا ہمیں شیطان کے حملے سے بچنے کے قابل بناتا ہے۔ (‏۱-‏پطر ۵:‏۸‏)‏ ذاتی مطالعے کا ایک اچھا معمول ہمارے خدائی علم کے خزانے کو بڑھائیگا۔ ہم روزانہ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے وقت اِس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ پولس نے اِس بات پر زور دیا کہ ”‏صحیح علم“‏ نجات حاصل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ (‏۱-‏تیم ۲:‏۳، ۴‏، این‌ڈبلیو)‏ باقاعدگی سے روحانی خوراک حاصل کرنا اشد ضروری ہے۔‏

۷ مضبوط رہنے میں ہماری مدد کرنے کیلئے تمام ضروری فراہمیاں مسیحی کلیسیا کے ذریعے بآسانی دستیاب ہیں۔ اِسکی کارگزاریوں کے لئے پورے دل سے حمایت اِس بات کی ضمانت ہوگی کہ ہم ”‏چلینگے اور ماندہ نہ ہونگے۔“‏—‏یسع ۴۰:‏۲۹-‏۳۱‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں