ہمارے پڑوسیوں کو خوشخبری سننے کی ضرورت ہے
۱ خدا چاہتا ہے کہ ”سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔“ (۱-تیم ۲:۴) ”سب آدمیوں“ میں ہمارے سب پڑوسی بھی شامل ہیں۔ اُن کے پاس خوشخبری لیکر جانا ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنی پیشکشوں میں ہمہگیر ہوں اور ہر ملنے والے شخص کی دلچسپی کا خیال رکھیں۔ (۱-کر ۹:۱۹-۲۳) یہوواہ کی تنظیم نے ایسے آلات مہیا کئے ہیں جو ”ہمیشہ کی زندگی کیلئے مقرر“ لوگوں کے دلوں تک پہنچنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ (اعما ۱۳:۴۸) آئیے دیکھیں کہ اپنے پڑوسیوں کی روحانی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہم جولائی اور اگست کے دوران مختلف بروشر کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔
۲ بروشر برائے پیشکش: ذیل میں آپ کو تجاویز کی فہرست ملے گی جو مخصوص بروشر پیش کرنے میں مددگار ثابت ہونگی۔ ہر تجویز کے مشمولات یہ ہیں، (۱) باتچیت شروع کرنے کیلئے سوچ کو اُبھارنے والا ایک سوال، (۲) بروشر میں نکاتِگفتگو کے مقام کا حوالہ اور (۳) ایک موزوں صحیفہ جسے گفتگو کے دوران پڑھا جا سکتا ہے۔ باقی پیشکش آپ اُس شخص کے جوابیعمل کے مطابق اپنے الفاظ میں مکمل کر سکتے ہیں۔ بیشتر بروشروں کیلئے، ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے گزشتہ شمارے کا حوالہ دیا گیا ہے جہاں آپ اُس بروشر کیلئے زیادہ مفصل پیشکش پائیں گے۔
کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟
آپ کے خیال میں مصیبتزدہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے کونسی اُمید موجود ہے؟—صفحات ۲۷-۲۸، پیراگراف ۲۳-۲۷؛ یسع ۶۵:۱۷، ۱۸؛ کےایم ۹۷/۷ ص. ۴۔
وَٹ از دی پرپز آف لائف—ہاؤ کین یو فائینڈ اِٹ؟
آجکل بہت سے لوگ اپنی زندگیوں سے غیرمطمئن کیوں دکھائی دیتے ہیں؟—صفحات ۲۹-۳۰، پیراگراف ۲، ۲۵-۲۶؛ زبور ۱۴۵:۱۶؛ کےایم ۹۶/۷ ص. ۴۔
زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یسوع مسیح اب کیا کر رہا ہے؟—تصاویر ۴۱-۴۲؛ مکا ۱۱:۱۵؛ کےایم ۹۶/۸ ص. ۸۔
وہ حکومت جو فردوس لائیگی۔
کیا آپ اُس بادشاہت کی بابت جاننا چاہتے ہیں جس کیلئے یسوع نے ہمیں دُعا کرنا سکھایا تھا؟—صفحہ ۳؛ متی ۶:۹، ۱۰؛ کےایم ۹۶/۸ ص. ۸۔
یہوؔواہ کے گواہ بیسویں صدی میں۔
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ کیا اعتقاد رکھتے ہیں اور کیوں؟—صفحات ۱۲-۱۴، پیراگراف ۱-۵؛ یسع ۴۵:۱۸۔
”دیکھو! میں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں۔“
کیا اپنے مستقبل کیلئے یہ جاننا ہمارے لئے ضروری ہے کہ خدا کیسا ہے؟—صفحہ ۸، پیراگراف ۱۲-۱۴؛ یوح ۱۷:۱۷۔
۳ دیگر بروشر: ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے دیگر مطبوعات کی فہرست بھی پیش کرتے ہیں جس میں ایسے بروشر شامل ہیں جو بالخصوص بدھسٹ، ہندوؤں، یہودیوں اور مسلمانوں کو گواہی دینے کیلئے مرتب کئے گئے ہیں۔ جب بھی موزوں ہو تو یہ بروشر اُن لوگوں کو پیش کئے جا سکتے ہیں جن سے ہم ملتے ہیں۔ آپ اس ضمیمے کے ۴-۶ صفحات کی تجاویز اور ریزننگ بُک کے ۲۱-۲۴ صفحات پر نظرثانی کرتے ہوئے ایسی مختصر پیشکشیں تیار کر سکتے ہیں جو اُن لوگوں کی دلچسپی کو اُبھار سکتی ہیں۔
۴ ایک اَور بروشر اُن لوگوں کی مدد کے لئے تیار کِیا گیا ہے جو تعلیمیافتہ تو ہیں لیکن بائبل کی بابت بہت کم علم رکھتے ہیں۔ اُسے اُنہیں خدا کے کلام کی تحقیق کرنے کی تحریک دینے کے لئے تیار کِیا گیا ہے۔ جہاں بھی موزوں ہو، آپ مندرجہذیل بروشر پیش کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں:
سب لوگوں کیلئے ایک کتاب۔
کیا آپ اس بات سے متفق ہیں کہ معیاری تعلیم میں بائبل کا علم حاصل کرنا شامل ہے؟—صفحہ ۳، پیراگراف ۱-۳ اور صفحہ ۳۰، پیراگراف ۲؛ واعظ ۱۲:۹، ۱۰۔
۵ بائبل مطالعے کیلئے بروشر: خدمتگزاری میں ہمارا مقصد ہمیشہ ابتدائی ملاقات پر یا واپسی ملاقات پر بائبل مطالعہ شروع کرنا ہونا چاہئے۔ اس مقصد کیلئے ہمارے پاس گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے ایک آسانی سے استعمال کِیا جانے والا درجذیل بروشر ہے:
خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ ۱۶ ہفتوں میں ہر ہفتے ۳۰ منٹ یا اِس سے کم وقت میں، آپ بائبل کی بنیادی سمجھ حاصل کر سکتے ہیں؟—سبق ۲، پیراگراف ۶؛ ۲-تیم ۳:۱۶، ۱۷؛ کےایم ۹۷/۳ ص. ۴۔
۶ نیک سامری کی تمثیل میں، یسوع نے واضح کِیا کہ حقیقی پڑوسی وہ ہے جو مصیبت کے وقت محبت اور مہربانی سے دوسرے کی مدد کرتا ہے۔ (لو ۱۰:۲۷-۳۷) ہمارے پڑوسی روحانی مصیبت میں مبتلا ہیں۔ اُنہیں خوشخبری سننے کی ضرورت ہے۔ آئیے اُنہیں خوشخبری سنانے کی ذمہداری اُٹھائیں اور یوں خود کو یسوع مسیح کے سچے شاگرد ثابت کریں۔—متی ۲۴:۱۴؛ گل ۵:۱۴۔