خدمتی اجلاس برائے جون
ہفتہ شروع از جون ۱
گیت ۲۲۳
۸ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ تھیوکریٹک خبریں۔
۱۵ منٹ: ”ہر ایک نیک کام کیلئے بالکل تیار“ سوالاًجواباً۔ فروری ۱۵، ۱۹۸۹ کے واچٹاور کے صفحات ۲۲-۲۴ پر مختصر تبصرہ کریں۔
۲۲ منٹ: ”’سب آدمیوں‘ کو گواہی دینا۔“ ایک بزرگ وضاحت کرتا ہے کہ اگرچہ جون کی پیشکش ۱۹۲ صفحات کی منتخب کتابوں پر مشتمل ہے تو بھی جب کبھی مناسب ہو تو ہم گریٹسٹ مین یا مینکائنڈز سرچ فار گاڈ کتاب مخصوص لوگوں کو پیش کر سکتے ہیں۔ ایک بزرگ اور تجربہکار پبلشروں کا گروپ مجوزہ پیشکشوں پر باتچیت کرتا ہے۔ مختصراً جائزہ لیں کہ مقامی سطح پر کن مذاہب سے سامنا ہو سکتا ہے اور وضاحت کریں کہ ہر حالت میں باتچیت شروع کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی بات کیوں ہمارے ذہن میں ہونی چاہئے۔ ایک یا دو مختصر مظاہرے کرائیں۔
گیت ۱۱۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۸
گیت ۲۰۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۵ منٹ: ”مالک کے اثاثوں کی دیکھبھال کرنا۔“ ضمیمے کی معلومات کا احاطہ کرتے ہوئے، ایک بزرگ کے ذریعے تقریر۔
۲۰ منٹ: ”ہم سب کو ملکر کام مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔“ سوالاًجواباً۔ وضاحت کریں کہ بزرگ ضروری کام نپٹانے کیلئے کیوں بہت سے رضاکارں پر انحصار کرتے ہیں۔ مقامی ضروریات پر نظرثانی کریں، جیساکہ کنگڈم ہال کی صفائی اور دیکھبھال، بیمار اور عمررسیدہ لوگوں کی مدد کرنا اور علاقے کا احاطہ کرنا۔ بزرگوں کو تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ وہ بہتیرے لوگوں کی طرف سے رضامندانہ اعانت کی کتنی قدر کرتے ہیں۔ اس بات پر زور دیں کہ ہر شخص کی طرف سے کتنی زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔
گیت ۱۵۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۱۵
گیت ۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۲۰ منٹ: ”جانفشانی کریں۔“ جنوری ۱۵، ۱۹۸۶ کے واچٹاور کے صفحات ۱۰-۱۴ پر مبنی تقریر۔ یکم ستمبر تک نام درج کرانے کی حوصلہافزائی کرتے ہوئے، ریگولر پائنیر خدمت کی اہمیت پر باتچیت کریں۔
۱۵ منٹ: ”عمدہ چالچلن کے ذریعے گواہی دینا۔“ سوالاًجواباً۔ بعض مثالی نوجوانوں کا انٹرویو لیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ دوسرے اُن کے مسیحی چالچلن سے کیسے متاثر ہوئے ہیں۔ جنوری ۱، ۱۹۹۵ کے واچٹاور کے صفحات ۲۴-۲۵ سے ایک یا دو تجربے بیان کریں۔
گیت ۱۷۰ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۲
گیت ۶۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ بیان کریں کہ کلیسیا کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کب مکمل کِیا گیا تھا۔
۱۵ منٹ: میگزین روٹ کیسے شروع کریں۔ ضروری اقدام بیان کریں: تمام پیشکشوں کو نوٹ کریں، دو ہفتوں کے دوران واپس جائیں، دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے تازہترین رسالوں سے نئے خیالات پیش کریں۔ پڑوسیوں، ساتھی کارکنوں، سٹور کلرکوں، سروس سٹیشن پر کام کرنے والوں اور دیگر کو میگزین روٹ میں شامل کرنے کا مشورہ دیں۔ مسلسل دلچسپی ظاہر کرنے والوں کو ششماہی چندے کی پیشکش کریں۔ ایک یا دو پبلشروں کو میگزین روٹ کی بابت اچھا تجربہ بیان کرنے کی دعوت دیں۔
۲۰ منٹ: پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ پائنیروں کی دوسروں کی ذاتی طور پر مدد کرنے کے انتظام پر نظرثانی کرتے ہوئے، بزرگ کی تقریر۔ وضاحت کریں کہ ماضی میں امدادی پروگرام کیسے شروع کئے گئے تھے۔ (جےوی ۱۰۰؛ کےایم ۷۹/۷ ۱، ۳) گزشتہ تین سالوں کے دوران بپتسمہ پانے والے ایک ملین سے زائد نئے اشخاص کو تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ ”پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں“ پروگرام پائنیر سروس سکول میں حاضر ہونے والے ریگولر اور سپیشل پائنیروں کے تجربے اور تربیت کو استعمال کرتا ہے۔ ہر پائنیر کیلئے نشانہ سال میں دو پبلشروں کی خدمتگزاری میں زیادہ مہارت حاصل کرنے اور زیادہ حصہ لینے کیلئے آگے بڑھنے میں مدد کرنا ہے۔ جن لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے اُنہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں؛ زور پُرمحبت، مہربانہ حوصلہافزائی دینے پر ہے۔ یہ نیا پروگرام لاکھوں لوگوں کو اَور زیادہ موثر خادم بننے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
گیت ۲۰۷ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۲۹
گیت ۱۱۴
۱۰ منٹ: اعلانات۔ سب کو جون کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ جولائی کی لٹریچر پیشکش پر باتچیت کریں۔
۱۵ منٹ: کیا میں سُست ہو گیا ہوں؟ دسمبر ۱۵، ۱۹۸۷ کے واچٹاور کے صفحات ۱۸-۱۹، پیراگراف ۱۴-۱۶ پر مبنی ایک بزرگ کی تقریر۔ کئی سالوں تک سرگرم رہنے والے اشخاص کی اپنی پاک خدمت کے معیار اور مقدار پر غور کرنے کی حوصلہافزائی کریں۔
۲۰ منٹ: ہم سب غیررسمی گواہی دے سکتے ہیں۔ اکتوبر ۱۵، ۱۹۸۷ کے واچٹاور کے صفحات ۲۲-۲۷ پر مبنی تقریر اور حاضرین کیساتھ باتچیت۔ ظاہر کریں کہ وہ لوگ جن کا وقت دُنیاوی، خاندانی یا ذاتی ذمہداریوں میں صرف ہو جاتا ہے کیسے ہر روز دوسروں کو خوشخبری سنانے کے متعدد مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ چند مقامی تجربات شامل کریں۔
گیت ۷۶ اور اختتامی دُعا۔