یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏97 ص.‏ 8-‏10
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 4/‏97 ص.‏ 8-‏10

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے اپریل اور مئی:‏ جمعرات کے دنوں پر مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں اور ہفتے کے دیگر دنوں پر بروشر خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ جون:‏ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرانے پر توجہ دیں۔ جولائی اور اگست:‏ مندرجہ‌ذیل ۳۲-‏صفحات پر مشتمل بروشروں میں سے کوئی:‏ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لطف اُٹھائیں!‏، شُڈ یو بیلیو اِن دی ٹرینٹی؟، وہ حکومت جو فردوس لائیگی، وٹ از دی پرپز آف لائف—‏ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟، اور وین سم وَن یو لَو ڈائیز۔‏

▪ کلیسیا سے رفاقت رکھنے والے افراد کو دی واچ‌ٹاور اور اویک!‏ کے لئے تمام نئے اور تجدیدشُدہ سالانہ اور اپنے ذاتی چندے کلیسیا کے ذریعے بھیجنے چاہئیں۔‏

▪ سوسائٹی لٹریچر کے لئے پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتی۔ لٹریچر کیلئے کلیسیا کی ماہانہ درخواست سوسائٹی کو بھیجنے سے پہلے صدارتی نگہبان کو ہر ماہ اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے تمام خواہشمند حضرات لٹریچر کی ذمہ‌داری سنبھالنے والے بھائی سے رابطہ کر سکیں۔ براہِ‌مہربانی اُن مطبوعات کو یاد رکھیں جو خصوصی درخواست پر ملنے والی آئٹمز ہیں۔‏

▪ چینی اور سلیس چینی ایڈیشنوں کے علاوہ بروشر لاسٹنگ پیس اینڈ ہیپی‌نس—‏ہاؤ ٹو فائنڈ دیم کا انگریزی ترجمہ بھی تیار ہو گیا ہے۔ چونکہ اس بروشر کو صرف چینی لوگوں کیساتھ مطالعہ کرنے کیلئے مرتب کِیا گیا ہے اسلئے انگریزی بولنے والے لوگوں میں اسکی وسیع تقسیم نہیں کی جائیگی۔‏

▪ ایسے پبلشروں کی مدد کیلئے کافی قانونی معلومات دستیاب ہیں جو بچوں کی سپردگی اور ملاقات جیسے معاملات کے سلسلے میں ایسے عدالتی مقدمات میں اُلجھے ہوئے ہیں جو ہمارے مذہب کو نشانہ بنانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان معلومات کیلئے صرف مجلسِ‌بزرگان کی طرف سے اُسی صورت میں درخواست کی جانی چاہئے جب یہ بات عیاں ہو کہ پبلشر کے مذہبی عقائد کو خطرہ لاحق ہوگا۔ اکتوبر ۲۲، ۱۹۸۸ کے اویک!‏، صفحات ۲-‏۱۴ پر اور اپریل ۲۲، ۱۹۹۱ کے اویک!‏، صفحہ ۹ پر درج چارٹ سے ایسے لوگوں کیلئے مفید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں جو بچے کی سپردگی یا ملاقات کے سلسلے میں دُنیاوی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں