سوالی بکس
◼ اُس وقت کیا کِیا جانا چاہئے جب کوئی ایسی مصیبت آن پڑتی ہے جس سے ہمارے بھائی براہِراست متاثر ہوتے ہیں؟
اگر آپکے علاقے میں کوئی مصیبت آن پڑے: خوفزدہ نہ ہوں۔ اپنے حواس قائم رکھیں اور بیشقیمت چیز—زندگی نہ کہ اثاثے—پر توجہ دیں۔ اپنے خاندان کی فوری جسمانی ضروریات کی دیکھبھال کریں۔ بعدازاں بزرگوں کو اپنے حالات اور موجودہ جائےوقوع سے آگاہ کریں۔
بزرگ اور خدمتگزار خادم تسلیبخش امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر مصیبت کی بابت قبلازوقت آگاہی مِل جاتی ہے جیسےکہ بڑے طوفانوں کے سلسلے میں ہوتا ہے تو ان بھائیوں کو اس بات کا یقین کر لینا چاہئے کہ ہر شخص محفوظ مقام پر ہے اور اگر وقت اجازت دے تو اُنہیں ضرورت کی اشیاء حاصل کرکے تقسیم کر دینی چاہئیں۔
اس کے بعد، کتابی مطالعہ کرانے والوں کو ہر خاندان کا پتا لگانا اور اُنکی خیریت معلوم کرنی چاہئے۔ اگرچہ سب کچھ ٹھیک بھی ہو توبھی صدارتی نگہبان یا ایک دوسرے بزرگ کو ہر خاندان کی حالت سے آگاہ کِیا جانا چاہئے۔ اگر کوئی زخمی ہو جاتا ہے تو بزرگ طبّی علاج کا بندوبست کرنے کی کوشش کرینگے۔ وہ خوراک، لباس، رہائش یا گھریلو استعمال کیلئے درکار اشیاء جیسی مادی چیزیں فراہم کرینگے۔ (یوحنا ۱۳:۳۵؛ گلتیوں ۶:۱۰) مقامی بزرگ کلیسیا کو روحانی اور جذباتی مدد دینگے اور جتنی جلدی ممکن ہو کلیسیائی اجلاس شروع کرنے کا بندوبست کرینگے۔ مکمل جائزہ لینے کے بعد، ایک بزرگ کو مجلسِبزرگان کی طرف سے سرکٹ اوورسیئر کیساتھ رابطہ کرنا چاہئے تاکہ اُسے زخمیوں، کنگڈم ہال کو پہنچنے والے نقصان یا بھائیوں کے گھروں کے نقصان اور اس کے علاوہ خاص ضروریات کی بابت آگاہ کِیا جا سکے۔ پھر سرکٹ اوورسیئر صورتحال کی رپورٹ کیساتھ برانچ دفتر کو ٹیلیفون کریگا۔ برانچ دفتر وسیع پیمانے پر درکار کسی بھی قسم کی امداد کا بندوبست کرے گا۔
اگر کسی دوسری جگہ مصیبت آن پڑتی ہے: بھائیوں اور بہنوں کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔ (۲-کرنتھیوں ۱:۸-۱۱) اگر آپ مالی امداد کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے عطیات سوسائٹی کو ارسال کر سکتے ہیں جہاں اس مقصد کیلئے امدادی فنڈ قائم کِیا گیا ہے۔ اسکا پتہ یہ ہے: ,U.S.A. Brooklyn, NY 11201-2483. 25 Columbia Heights, Watchtower (اعمال ۲:۴۴، ۴۵؛ ۱-کرنتھیوں ۱۶:۱-۳؛ ۲-کرنتھیوں ۹:۵-۷؛ دیکھیں واچٹاور دسمبر ۱، ۱۹۸۵، صفحات ۲۰-۲۲۔) جبتک انچارج بھائیوں کی طرف سے خصوصی درخواست نہ کی جائے مصیبتزدہ علاقے میں سازوسامان یا کھانےپینے کی اشیاء نہ بھیجیں۔ یہ ایک باقرینہ امدادی جدوجہد اور اشیاء کی مناسب تقسیم کو یقینی بنائے گا۔ (۱-کرنتھیوں ۱۴:۴۰) براہِمہربانی غیرضروری طور پر سوسائٹی کو ٹیلیفون نہ کریں کیونکہ یہ فون کے رابطے کو مصروف کر دیگا جو کہ مصیبتزدہ علاقے سے آنے والی کالوں کیلئے درکار ہے۔
موزوں تخمینے کے بعد، سوسائٹی اس بات کا تعیّن کرے گی کہ آیا ریلیف کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔ ذمہدار بھائیوں کو مطلع کر دیا جائے گا۔ تمام لوگوں کو پیشوائی کرنے والے بزرگوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے تاکہ تمام بھائیوں کی تشویشناک ضروریات کو موزوں طور پر پورا کِیا جا سکے۔—دیکھیں جیہواز وٹنسسز—پروکلیمرز آف گاڈز کنگڈم، صفحات ۳۱۰-۳۱۵۔