یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏97 ص.‏ 4-‏6
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
خدم 1/‏97 ص.‏ 4-‏6

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے جنوری:‏ ۱۹۸۴ سے قبل شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب جو کلیسیا کے سٹاک میں موجود ہو۔ نیز، اپنی خاندانی زندگی کو خوشحال بنانا۔ فروری:‏ ریولیشن—‏اٹس گرینڈ کلائمکس ایٹ ہینڈ!‏ نیز، وہ حکومت جو فردوس لائیگی۔ مارچ:‏ دی سیکرٹ آف فیملی ہیپی‌نس۔ اپریل:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی انفرادی کاپیاں۔ ایسے علاقے کے لئے جہاں اکثروبیشتر کام ہوا ہے، نیا بروشر، خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟، استعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏

▪ جنوری ۶ سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران خدمتی اجلاس پر حاضر تمام بپتسمہ‌یافتہ پبلشروں کو ایڈوانس میڈیکل ڈائریکٹو/‏ریلیز کارڈ اور اُنکے بچوں کیلئے ایڈنٹیٹی کارڈ دیا جائے گا۔‏

▪ فروری سے شروع کرتے ہوئے اور ۲ مارچ سے پہلے، سرکٹ اوورسیئرز کے لئے نئی عوامی تقریر یہ ہوگی ”‏تعلیم کو یہوواہ کی حمد کے لئے استعمال کریں۔“‏

▪ کلیسیاؤں کو اس سال اتوار، ۲۳ مارچ بعدازغروبِ‌آفتاب میموریل منانے کے لئے موزوں انتظامات کرنے چاہئیں۔ اگرچہ تقریر جلدی شروع کی جا سکتی ہے مگر میموریل کی علامات کا پیش کِیا جانا غروبِ‌آفتاب کے بعد شروع ہونا چاہئے۔ اپنے علاقے میں غروبِ‌آفتاب کا تعیّن کرنے کے لئے مقامی ذرائع سے معلوم کریں۔ چونکہ اُس دن میدانی خدمت کے اجلاس کے علاوہ اَور کوئی اجلاس منعقد نہیں ہونگے اسلئے کسی اَور دن پر مینارِنگہبانی کا مطالعہ کرنے کے لئے مناسب ردوبدل کِیا جانا چاہئے۔ میموریل اتنی دیر سے شروع نہیں ہونا چاہئے کہ نئے دلچسپی لینے والے لوگوں کو حاضر ہونا مشکل دکھائی دے۔ نہ ہی شیڈول کو اس قدر سخت ہونا چاہئے کہ تقریب سے پہلے اور اس کے بعد مہمانوں سے ملنے، دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے مسلسل روحانی معاونت کے انتظامات کرنے یا حوصلہ‌افزائی کے عام تبادلۂ‌خیال سے لطف اُٹھانے کے لئے وقت ہی نہ ہو۔ ان تمام عوامل پر پوری طرح غور کرنے کے بعد، بزرگوں کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ کونسے انتظامات ان اشخاص کی خوب مدد کریں گے جو تقریب سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کے لئے میموریل پر حاضر ہوتے ہیں۔‏

▪ ۱۹۹۷ کے موسمِ‌یادگاری کیلئے خاص عوامی تقریر اتوار، اپریل ۶ کو پیش کی جائے گی۔ خاکہ مہیا کِیا جائیگا۔ ایسی کلیسیائیں جنکا اس ویک‌اینڈ پر سرکٹ اوورسیئر کا دَورہ، سرکٹ اسمبلی یا اسپیشل اسمبلی ڈے ہوگا اُن میں یہ تقریر اگلے ہفتے پیش کی جائیگی۔ یہ خاص تقریر کسی بھی کلیسیا میں اپریل ۶ سے پہلے نہیں ہونی چاہئے۔‏

▪ مجلسِ‌بزرگان کو اس سلسلے میں باخبر رہنا چاہئے کہ جب کلیسیا مقامی اسمبلیوں پر حاضر ہوتی ہے تو مندرجہ‌ذیل تبدیلیاں ضروری ہیں:‏ جب اسپیشل اسمبلی ڈے پروگرام مرتب کِیا جاتا ہے تو کلیسیا کو ہفتے کے دوران معمول کے تمام اجلاس منعقد کرنے چاہئیں، صرف عوامی اجلاس اور مینارِنگہبانی کا مطالعہ ملتوی کِیا جائیگا۔ جب سرکٹ اسمبلی پر حاضر ہونے کا بندوبست کِیا جاتا ہے تو کلیسیا تھیوکریٹک منسٹری سکول اور خدمتی اجلاس کو بھی منسوخ کریگی؛ ہفتے کے دوران صرف مقامی کلیسیائی کتابی مطالعہ منعقد ہوگا۔‏

▪ نئی مطبوعات دستیاب:‏

دی سیکرٹ آف فیملی ہیپی‌نس—‏انگریزی، فارسی

خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟—‏انگریزی، فارسی، اُردو

وائے کین یو ٹرسٹ دی بائبل (‏اشتہار نمبر ۱۳)‏—‏فارسی

وِل دِس ورلڈ سروائیو؟ (‏اشتہار نمبر ۱۹)‏—‏فارسی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں