یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 11/‏96 ص.‏ 2
  • ہمیں ایک تفویض دی گئی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمیں ایک تفویض دی گئی ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ مُنادی کرتے رہنے میں ہماری مدد کیسے کرتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • بادشاہت کی خوش‌خبری کی مُنادی کیسے کی جا رہی ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • حزقی‌ایل کی کتاب سے اہم نکات—‏حصہ اوّل
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 11/‏96 ص.‏ 2

ہمیں ایک تفویض دی گئی ہے

۱ یسوع نے اپنے شاگردوں کو ”‏سب قوموں کو شاگرد بنانے“‏ کا حکم دیا۔ (‏متی ۲۸:‏۱۹‏)‏ پوری دُنیا میں ۲۳۲ ممالک اور جزائر میں، پانچ ملین سے زیادہ یہوواہ خدا کے مدّاحین یسوع کے حکم کی تعمیل کا جیتا جاگتا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ لیکن ذاتی طور پر ہماری بابت کیا ہے؟ کیا ہم منادی کرنے کی تفویض کو سنجیدہ خیال کرتے ہیں؟‏

۲ ایک اخلاقی فرض:‏ تفویض ”‏ہدایت‌کردہ افعال کو عمل میں لانے کا حکم“‏ ہے۔ ہمیں مسیح کی طرف سے منادی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ (‏اعمال ۱۰:‏۴۲‏)‏ پولس رسول کو اس بات کا احساس ہو گیا تھا کہ اس بات نے اُس پر خوشخبری کا اعلان کرنے کی ضرورت یا اخلاقی فرض عائد کر دیا تھا۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۱۶‏)‏ مثال کے طور پر:‏ تصور کریں کہ آپ ایک ڈوبتے جہاز کے عملے کا ایک رُکن ہیں۔ کپتان آپ کو مسافروں کو آگاہ کرنے اور انہیں لائف بوٹس کی طرف لے جانے کا حکم دیتا ہے۔ کیا آپ اُس حکم کو نظرانداز کریں گے اور محض خود کو بچانے پر توجہ دیں گے؟ ہرگز نہیں۔ دوسرے آپ پر انحصار کر رہے ہیں۔ اُن کی زندگیاں خطرے میں مبتلا ہیں۔ اُن کی مدد کرنے کے لئے اپنی تفویض پوری کرنا آپ کا اخلاقی فرض ہے۔‏

۳ ہمیں الہٰی طور پر ایک آگاہی دینے کی تفویض دی گئی ہے۔ جلد ہی یہوواہ اس سارے شریر نظام‌اُلعمل کا خاتمہ لائیگا۔ لاکھوں زندگیاں ابھی تک غیریقینی حالت میں ہیں۔ کیا ہمارے لئے یہ دُرست ہوگا کہ دوسروں کے لئے سخت خطرے کو نظرانداز کریں اور محض خود کو بچانے کی بابت فکرمند ہوں؟ ہرگز نہیں۔ یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ دوسروں کی زندگیاں بچانے میں مدد کریں۔—‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۶‏۔‏

۴ پیروی کرنے کیلئے وفادارانہ مثالیں:‏ حزقی‌ایل نبی نے بیوفا اسرائیلیوں کو آگاہی دینے کی ذمہ‌داری کو محسوس کِیا۔ یہوواہ نے اسے پُرزور طریقے سے آگاہ کِیا کہ اگر وہ اپنا کام سرانجام دینے میں ناکام رہتا ہے تو نتائج کیا ہونگے:‏ ”‏جب مَیں شریر سے کہوں کہ تُو یقیناً مریگا اور تُو اُسے آگاہ نہ کرے .‏ .‏ .‏ تو وہ شریر اپنی شرارت میں مریگا لیکن مَیں اُسکے خون کی بازپُرس تجھ سے کرونگا۔“‏ (‏حزقی‌ایل ۳:‏۱۸)‏ حزقی‌ایل نے شدید مخالفت کے باوجود بھی اپنی تفویض کو وفاداری کیساتھ پورا کِیا۔ اسلئے، جب یہوواہ کے فیصلوں کی تعمیل ہوئی تو وہ خوش ہو سکتا تھا۔‏

۵ صدیوں بعد، پولس رسول نے منادی کرنے کی اپنی ذمہ‌داری کی بابت تحریر کِیا۔ اُس نے بیان کِیا:‏ ”‏مَیں .‏ .‏ .‏ سب آدمیوں کے خون سے پاک ہوں۔ کیونکہ مَیں خدا کی ساری مرضی تُم سے پورے طور پر بیان کرنے سے نہ جھجکا۔“‏ پولس نے علانیہ اور گھرباگھر منادی کی کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ ایسا کرنے میں ناکامی اُسے خدا کے حضور خون کا مُجرم بنا سکتی تھی۔—‏اعمال ۲۰:‏۲۰،‏ ۲۶، ۲۷‏۔‏

۶ کیا ہم حزقی‌ایل جیسا جذبہ رکھتے ہیں؟ کیا ہم پولس کی طرح منادی کرنے پر آمادہ محسوس کرتے ہیں؟ ہماری تفویض بالکل ویسی ہی ہے جیسی اُنکی تھی۔ ہمیں دوسروں کو اُنکی بے‌حسی، بے‌اعتنائی یا مخالفت کے باوجود آگاہ کرنے کی اپنی تفویض کو پورا کرتے رہنا چاہئے۔ ابھی بھی ہزاروں بادشاہتی پیغام سے اثرپذیر ہو سکتے اور کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏ہم تمہارے ساتھ جائینگے کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔“‏ (‏زکریاہ۸:‏۲۳)‏ دُعا ہے کہ خدا اور ساتھی انسانوں کیلئے ہماری محبت ہمیں ہمت نہ ہارنے کی تحریک دے۔ ہمیں منادی کرنے کی تفویض دی گئی ہے!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں