یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏96 ص.‏ 4
  • دوستانہ گفتگو دل تک پہنچ سکتی ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوستانہ گفتگو دل تک پہنچ سکتی ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏بات‌چیت شروع کرنے میں پہل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۴
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں—‏بات‌چیت شروع کریں تاکہ گواہی دے سکیں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • دلچسپی دِکھائیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • بات‌چیت شروع کرنے سے خوشی حاصل کریں
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 6/‏96 ص.‏ 4

دوستانہ گفتگو دل تک پہنچ سکتی ہے

۱ گفتگو کی تشریح ”‏زبانی تبادلۂ‌خیالات“‏ کے طور پر کی جا سکتی ہے۔ دوسروں سے متعلق کسی موضوع پر دوستانہ گفتگو کا آغاز کرنا انکی دلچسپی حاصل کر سکتا اور بادشاہتی پیغام کیساتھ اُنکے دلوں تک پہنچنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ تجربے نے ظاہر کیا ہے کہ لوگوں کو ایک دوستانہ اور پُرسکون گفتگو میں مشغول رکھنا انہیں ایک وعظ دینے کی نسبت زیادہ مؤثر ہے۔‏

۲ جس طرح دوستانہ گفتگو کا آغاز کِیا جائے:‏ ہمارا دوسروں کیساتھ گفتگو کرنے کے قابل ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہمیں خیالات اور صحائف کا کوئی اثرآفریں سلسلہ پیش کرنا ہے۔ اس میں محض دوسرے فریق کو اپنے ساتھ بات‌چیت میں شامل کرنا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب ہم اپنے ساتھ والے گھر کے ہمسایہ کے ساتھ دوستانہ بات‌چیت کرتے ہیں تو یہ سخت نہیں بلکہ پُرسکون ہوتی ہے۔ ہم اپنے اگلے الفاظ کی بابت نہیں سوچ رہے ہوتے بلکہ جن نظریات کا وہ اظہار کرتا ہے قدرتی طور پر ان کا جواب دے رہے ہوتے ہیں۔ جوکچھ وہ کہتا ہے اس میں حقیقی دلچسپی ظاہر کرنا ہمارے ساتھ بات‌چیت جاری رکھنے کیلئے اسکی حوصلہ‌افزائی کر سکتا ہے۔ دوسروں کو گواہی دیتے وقت بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔‏

۳ دوستانہ گفتگو شروع کرنے کیلئے جُرم، نوجوانوں کے مسائل، مقامی صورتحال، دنیا کے حالات یا موسم جیسے موضوعات بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ جو موضوعات براہِ‌راست لوگوں کی زندگیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں اُنکی دلچسپی ابھارنے کیلئے نہایت مؤثر ہیں۔ ایک دفعہ جب گفتگو شروع ہو جاتی ہے، تو ہم اسے نفاست کیساتھ بادشاہتی پیغام کی جانب موڑ سکتے ہیں۔‏

۴ پُرسکون گفتگو کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ قبل‌ازوقت تیاری کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کی ضرورت ہے۔ تاہم، ایک بے‌لوچ خاکہ بنانے یا ایک وعظ کو یاد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو ایسی گفتگو پر منتج ہوگا جوکہ موجودہ حالات میں لچکدار یا مطابقت‌پذیر نہیں ہے۔ (‏مقابلہ کریں ۱-‏کرنتھیوں ۹:‏۲۰-‏۲۳‏۔)‏ تیاری کرنے کا شاندار طریقہ ایک یا دو صحیفائی موضوعات کو اُن کے گرد گفتگو تعمیر کرنے کے خیال سے منتخب کرنا ہے۔ دلیل دینا کتاب میں پائے جانے والے موضوعات کا اعادہ کرنا اس کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔‏

۵ دوستانہ گفتگو کیلئے ضروری اوصاف:‏ جب ہم دوسروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں، تو ہمیں پُرجوش اور مخلص ہونا چاہئے۔ ان خوبیوں کو منعکس کرنے کیلئے ایک مسکراہٹ اور خوش‌باش وضع‌قطع مدد کرتی ہے۔ دنیا میں ہمارے پاس بہترین پیغام موجود ہے؛ یہ خلوص‌دل اشخاص کو انتہائی متاثر کرنے والا ہے۔ اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان میں ہماری دلچسپی انہیں چند اچھی خبروں میں شریک کرنے کی مخلصانہ خواہش کیساتھ تحریک پاتی ہے، توپھر شاید وہ سننے کیلئے تحریک پائیں۔—‏۲-‏کرنتھیوں ۲:‏۱۷‏۔‏

۶ گفتگو میں مشغول ہونا ایک خوشگوار تجربہ ہونا چاہئے۔ اس لئے، ہمیں بادشاہتی پیغام کو پیش کرنے میں مہربان اور موقع‌شناس ہونا چاہئے۔ (‏گلتیوں ۵:‏۲۲؛‏ کلسیوں ۴:‏۶‏)‏ دوسرے فریق پر ایک موافق تاثر چھوڑنے کی کوشش کریں۔ اس طریقے سے، اگرچہ شروع میں ہم اس کے دل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آئندہ کوئی گواہ اس کے ساتھ گفتگو کرے تو زیادہ اثرپذیر ہو۔‏

۷ ایک دوستانہ گفتگو شروع کرنا ایک پیچیدہ وعظ میں ماہر ہونے کا نتیجہ نہیں ہے۔ یہ محض ایسے موضوع میں دلچسپی اُبھارنے کی بات ہے جو ایک شخص کیلئے باعثِ‌تشویش ہے۔ ایک مرتبہ جب ہم نے پیشگی تیاری کر لی ہے، توپھر ہم لوگوں کو دوستانہ گفتگو میں شامل کرنے کیلئے تیار ہونگے۔ آئیے ان کے دلوں تک پہنچنے کی کوشش کریں جن سے ہم پائی جانے والی بہترین خبروں، یعنی ابدی بادشاہتی برکات کی خبروں میں انہیں حصہ‌دار بنانے کے ذریعے ملتے ہیں۔—‏۲پطرس ۳:‏۱۳۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں