یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏96 ص.‏ 2
  • دوبارہ خدمت کرنے کیلئے انکی مدد کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دوبارہ خدمت کرنے کیلئے انکی مدد کریں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • سُست پڑ جانے والے بہن‌بھائیوں کو نہ بھولیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • جلدازجلد گلّے میں لوٹ آئیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • ‏”‏میرے پاس واپس آؤ!‏“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 6/‏96 ص.‏ 2

دوبارہ خدمت کرنے کیلئے انکی مدد کریں

۱ اپنے ساتھی مسیحیوں کے لئے ایک امکانی روحانی خطرے کو محسوس کرتے ہوئے، پولسؔ رسول نے لکھا:‏ ”‏اب وہ گھڑی آ پہنچی کہ تم نیند سے جاگو کیونکہ جس وقت ہم ایمان لائے تھے اس وقت کی نسبت اب ہماری نجات قریب ہے۔“‏(‏رومیوں ۱۳:‏۱۱‏)‏ پولسؔ اپنے ان بھائیوں کی بابت فکرمند تھا جو روحانی طور پر غنودگی میں تھے؛ وہ اُنہیں دوبارہ کارگزاری کیلئے ہوش میں لانے کا آرزومند تھا۔‏

۲ بجا طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس پُرانی دنیا کی رات بیت گئی ہے اور نئی دُنیا کی طلوعِ‌سحر بالکل قریب ہے۔ (‏رومیوں ۱۳:‏۱۲‏)‏ ہمارے پاس اپنے ان بھائیوں کی بابت فکرمند ہونے کی اچھی وجہ موجود ہے جنہوں نے خوشخبری کے مُنادوں کے طور پر ہمارے ساتھ رفاقت رکھنا بند کر دیا ہے۔ گزشتہ خدمتی سال کے دوران، صرف ریاستہائے متحدہ میں، ۲۷،۰۰۰ سے زائد پبلشروں کو ازسرِنو سرگرم بنایا گیا تھا۔ ہم دیگر بے‌عمل اشخاص کی ایک بار پھر یہوؔواہ کی خدمت کرنے کیلئے کیسے مدد کر سکتے ہیں؟‏

۳ بزرگ جوکچھ کر سکتے ہیں:‏ جو بے‌عمل ہو گئے ہیں اُن میں سے زیادہ‌تر نے سچائی کو ترک نہیں کِیا ہے؛ انہوں نے محض حوصلہ‌شکنی، ذاتی مسائل، مادہ‌پرستی، یا زندگی کی دیگر پریشانیوں کی وجہ سے مُنادی کرنا بند کر دیا ہے۔ (‏لوقا ۲۱:‏۳۴-‏۳۶‏)‏ اگر ممکن ہے تو یہ بہتر ہوگا کہ اُنکے بے‌عمل ہو جانے سے پہلے اُنکی مدد کی جائے۔ جب ایک پبلشر خدمتی کارگزاری کی رپورٹ دینے میں بے‌قاعدہ ہو جاتا ہے تو کلیسیا کے سیکرٹری کو کلیسیائی کتابی مطالعے کے کنڈکٹر کو چوکنا کرنا چاہئے۔ گلّہ‌بانی کیلئے ملاقات کرنے کے انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔ انہیں مسئلے کی اصل وجہ اور جسطرح اعانت کی جا سکتی ہے اس کا تعیّن کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔—‏دیکھیں واچ‌ٹاور، ستمبر ۱۵، ۱۹۹۳، صفحات ۲۰-‏۲۳۔‏

۴ جسطرح دوسرے مدد کر سکتے ہیں:‏ ہم میں سے زیادہ‌تر کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو بے‌عمل ہو گیا ہے۔ ہو سکتا ہے یہ ایک ایسا شخص ہو جو ماضی میں ہمارے کافی قریب تھا۔ مدد دینے کیلئے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ کیوں نہ ایک مختصر سی ملاقات کیلئے جائیں۔ اسے بتائیں کہ آپ اس کی رفاقت کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ پُرامید اور مثبت ہوں۔ یہ ظاہر کئے بغیر کہ وہ روحانی طور پر بیمار ہے اپنی فکرمندی کا اظہار کریں۔ حوصلہ‌افزا تجربات یا کلیسیا کی طرف سے سرانجام دی جانے والی دیگر عمدہ باتیں بیان کریں۔ پُرجوش طور پر اسے سپیشل اسمبلی ڈے کی بابت بتائیں اور حاضر ہونے کیلئے اسکی حوصلہ‌افزائی کریں۔ کلیسیا کیساتھ پھر سے رفاقت رکھنا اُسکی کسی بھی دوسری چیز کی نسبت زیادہ مدد کر سکتا ہے۔ اسے اجلاسوں پر ساتھ لے جانے کی پیشکش کریں۔ آپ نے جو جوابی عمل دیکھا اس کی بابت بزرگوں کو بتائیں۔‏

۵ جب ایک شخص جو بے‌عمل ہو گیا ہے دوبارہ اجلاسوں پر آتا ہے تو اغلب ہے کہ دوسروں کا سامنا کرتے وقت جنہیں وہ عرصۂ‌دراز سے جانتا رہا ہے پریشان محسوس کرے گا۔ مت پوچھیں کہ ”‏آپ کہاں رہے ہیں؟“‏ اس کی بجائے، اسے اپنی آمد ناگوار محسوس نہ ہونے دیں۔ اسے گفتگو میں شامل کریں۔ جن اشخاص سے وہ ناواقف ہے اسے ان سے متعارف کرائیں۔ اس بات کا یقین کرتے ہوئے کہ اسکے پاس گیت کی کتاب اور مطالعہ کیا جانے والا مواد موجود ہے اجلاس کے دوران اسکے ساتھ بیٹھیں۔ دوبارہ آنے کیلئے اُسکی حوصلہ‌افزائی کریں، اور اگر ضرورت ہو تو اپنی اعانت پیش کریں۔‏

۶ گمراہ ہو جانے والوں کیلئے پُرتپاک محبت رکھتے ہوئے، یہوؔواہ اور یسوؔع خوش ہوتے ہیں جب ایسے اشخاص روحانی صحتیابی حاصل کرتے ہیں۔ (‏ملاکی ۳:‏۷؛‏ متی ۱۸:‏۱۲-‏۱۴‏)‏ اگر ہم دوبارہ یہوؔواہ کی حمد کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہم ویسی ہی خوشی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں