اپنی خدمتگزاری میں مختلف بروشروں کو استعمال کریں
۱ آجکل لوگ مختلف موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جبکہ آپ جولائی کے دوران میدانی خدمتگزاری میں شریک ہوتے ہیں تو آپ اپنے پاس کئی مختلف بروشر رکھ سکتے ہیں، خاص طور پر کسی ایسے بروشر کو استعمال کرتے ہوئے جو کہ آپکے علاقے کے لوگوں کو پسند آئیگا۔ شاید آپ ان پیشکشوں میں سے کسی ایک کو آزمانا پسند کریں گے:
۲ بروشر ”وہ حکومت جو فردوس لائیگی،“ اسے پیش کر تے ہو ئے، آپ پوچھ سکتے ہیں:
▪ ”اگر صرف خدا ہی حکمران ہوتا تو آپکے خیال میں دُنیا کیسی ہوتی؟ [جواب دینے دیں۔] خدا کا زمین کی حکمرانی پر غالب آ جانا یقینی طور پر وہی چیز ہے جس کیلئے ہم دُعا کر رہے ہوتے ہیں جب ہم خداوند کی دُعا، یا اے ہمارے باپ کی دُعا مانگتے ہیں جو یسوؔع مسیح نے ہمیں سکھائی تھی۔ [صفحہ ۳ پر کھولیں اور پہلے پیراگراف کو پڑھیں جو کہ متی ۶:۱۰ کا حوالہ دیتا ہے۔] اگر آپ اس طرح کی دُنیا میں رہنا پسند کرینگے تو آپ کو یہ بروشر پڑھنا چاہئے۔“ اسے چھوڑنے کی پیشکش کریں۔
۳ ”وین سمون یو لو ڈائیز“ کو اس طرح نمایاں کِیا جا سکتا ہے:
▪ ”آپ کے خیال میں کیا کبھی ایسا وقت آئیگا جب ہم میں سے کسی کو بھی موت کے باعث اپنے کسی عزیز سے بچھڑنا نہیں پڑیگا؟ [جواب دینے دیں۔] دلکش طور پر تحریرکردہ اس بروشر نے بائبل کے یقینی وعدہ کیساتھ لاکھوں لوگوں کو تسلی دی ہے کہ ایسا وقت مستقبل قریب میں آ رہا ہے۔ [صفحہ ۵ پر کھولیں اور پانچویں پیراگراف کو، بشمول ۱-کرنتھیوں ۱۵:۲۱، ۲۲ پڑھیں۔ اسکے بعد صفحہ ۳۰ کی تصویر پر کھولیں۔] یہاں مُصوّر نے اس خوشی کو پیش کِیا ہے جس کا تجربہ ہم قیامت میں اپنے مُردہ عزیزوں کو خوشآمدید کہتے ہوئے کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ مسرورکُن منظر کہاں وقوعپذیر ہوگا؟ یہ بروشر آپکو اس سوال کیلئے بائبل کے جواب سے آگاہ کریگا۔“ اگر بروشر قبول کر لیا جاتا ہے تو آپ مزید کہہ سکتے ہیں: ”مَیں بعد میں واپس آنا اور اس موضوع پر مزید باتچیت کرنا پسند کرونگا۔“
۴ بائبل مطالعہ شروع کر نے کیلئے اس براہِراست رسائی کو استعمال کر تے ہو ئے، آپ بروشر ”دیکھو! مَیں سب چیزوں کو نیا بنا رہا ہوں،“ کو نمایاں کر سکتے ہیں:
▪ ”بہتیرے لوگ بائبل کی بابت سوالات اُٹھاتے ہیں۔ شاید آپ ان میں سے کسی ایک کا جواب دینے کی بابت پریشان ہوئے ہوں۔ [صفحہ ۳۰ پر کھولیں۔] اس آخری سوال نے بہتیروں کی دلچسپی کو اُبھارا ہے: ’آپ فردوس میں ہمیشہ کی زندگی کیلئے کیسے تیار ہو سکتے ہیں؟‘“ اگر آپ صفحہ ۲۹-۳۰ پر پیراگراف ۵۷-۵۸ پر باتچیت کرتے ہیں اور مکاشفہ ۲۱:۳، ۴ کو پڑھتے ہیں تو آپ نے ایک بائبل مطالعہ شروع کرنے کیلئے بنیاد ڈال دی ہوگی۔ اختتام کرتے ہوئے بروشر چھوڑیں اور واپسی ملاقات کا بندوبست بنائیں جب آپ بعض دیگر سوالات پر باتچیت کر سکتے ہیں۔
۵ آپ شاید اس بروشر ”دی ڈیوائن نیم دیٹ ول انڈیور فارایور“ کیساتھ اس سادہ سی پیشکش کو آزمانا پسند کریں:
▪ ”بائبل کی ابتدائی باتوں میں سے سب سے پہلی بات جو مَیں نے سیکھی وہ خدا کا نام تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں وہ کیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] آئیے مَیں آپکو دکھاؤں۔ یہ یہاں بائبل میں زبور ۸۳:۱۸ میں ہے۔ [پڑھیں۔] یہ بروشر ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح خدا کا نام یہوؔواہ، بہت سی مختلف زبانوں میں ظاہر ہوتا ہے۔ [صفحہ ۸ پر بکس دکھائیں۔] اگر آپ یہوؔواہ اور اسکے مقاصد کی بابت مزید سیکھنا پسند کرینگے تو آپکو اس بروشر کو پڑھنا چاہئے۔“ بروشر صاحبِخانہ کے ہاتھ میں دیں۔
۶ استعمال کرنے کیلئے ایسے مختلف عمدہ بروشروں کیساتھ، ہم یقینی طور پر ”حلیموں کو خوشخبری“ دینے کیلئے خوب لیس ہیں۔—یسعیاہ ۶۱:۱۔