”جاگتے رہیں“
۱ جب یسوؔع نے متی ۲۶:۳۸-۴۱ میں مندرج الفاظ کہے تو وہ اپنی انسانی موجودگی کے انتہائی نازک وقت کے قریب پہنچ رہا تھا۔ یہ پوری انسانی تاریخ میں انتہائی اہم وقت ثابت ہوگا۔ تمام نوعِانسان کی نجات خطرے میں تھی۔ یسوؔع کے شاگردوں کو ”جاگتے رہنے“ کی ضرورت تھی۔
۲ آج ہم چھڑانے والے اور سزا دینے والے کے دوہرے کردار میں یسوؔع کی آمد کے بالکل کنارے پر کھڑے ہیں۔ چوکس مسیحیوں کے طور پر وقت کی اہمیت کو پہچانتے ہوئے، ہم محض ہاتھ باندھے رہائی کا انتظار نہیں کر رہے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں ہمہوقت تیار رہنا چاہئے۔ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ یہوؔواہ کے لئے اپنی خدمت میں ”محنت اور جانفشانی“ کرتے رہیں۔ (۱-تیمتھیس ۴:۱۰) انفرادی طور پر ہم میں سے ہر ایک کی بابت کیا ہے؟ کیا ہم جاگ رہے ہیں؟
۳ اپنا جائزہ لینا: یسوؔع نے بھی آگاہ کِیا: ”خبردار رہو۔“ (لوقا ۲۱:۳۴، ۳۵) ہمیں اس بات کا یقین کرتے ہوئے اپنی طرف توجہ کرنی چاہئے کہ ہم ”ٹیڑھی اور کجرو نسل میں . . . بےعیب اور بھولے“ ہیں۔ (فلپیوں ۲:۱۵، اینڈبلیو) یسوؔع کی نقل کرتے اور خدا کے کلام میں خاکہشُدہ اصولوں کی مطابقت میں عمل کرتے ہوئے کیا ہم ہر روز مسیحیوں کے طور پر زندگی بسر کر رہے ہیں؟ لازم ہے کہ ہم اس دُنیا کے غیر مسیحی چالچلن کی خصوصیات سے گریز کریں جو ”شریر کے قبضہ میں پڑی“ ہوئی ہے۔ (۱-یوحنا ۵:۱۹؛ رومیوں ۱۳:۱۱-۱۴) جب ہم صحائف کی روشنی میں اپنا جائزہ لیتے ہیں تو کیا ہم واقعی جاگتے ہیں جیسے کہ مسیح نے ہدایت کی؟
۴ بزرگوں کو کلیسیا میں اپنی تفویضات کو پورا کرنے میں مستعد رہنے کے لئے چوکس ہونا چاہئے، یہ سمجھتے ہوئے کہ جس طرح وہ گلّہ کی خبرگیری کرتے ہیں اس کا انہیں حساب دینا پڑے گا۔ (عبرانیوں ۱۳:۱۷) خاندانی سردار اپنے گھرانے کی یہوؔواہ کی راہوں پر راہنمائی کرنے کی خاص ذمہداری رکھتے ہیں۔ (پیدایش ۱۸:۱۹؛ یشوع ۲۴:۱۵؛ مقابلہ کریں ۱-تیمتھیس ۳:۴، ۵۔) نیز، یہ کس قدر اہم ہے کہ ہم سب ایک دوسرے سے محبت کرنے کے صحیفائی حکم کو پورا کریں! یہ سچی مسیحیت کا نشان ہے۔—یوحنا ۱۳:۳۵۔
۵ دوسروں کو آگاہ کرنے کیلئے چوکس رہیں: جاگتے رہنے میں خود پر توجہ دینے سے زیادہ کچھ شامل ہے۔ ہم دوسروں کو شاگرد بنانے کی ذمہداری رکھتے ہیں۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) پڑوسی کی محبت کو ہمیں دوسروں کو آگاہ کرنے کیلئے متحرک کرنا چاہئے، تاکہ وہ اس دُنیا کو درپیش تباہی سے بچ سکیں۔ یہ ایسی ذمہداری ہے جو تمام مسیحیوں کے لئے ہے۔ یہ ہماری پرستش کا ایک اہم حصہ ہے۔ (رومیوں ۱۰:۹، ۱۰؛ ۱-کرنتھیوں ۹:۱۶) ہم اکثر اس زندگیبخش کام کے لئے بےحسی یا واضح مخالفت کا سامنا کرتے ہیں۔ اگرچہ اکثریت ہماری آگاہی کو نظرانداز کرتی ہے تو بھی ہم مستقلمزاج رہنے کی ذمہداری رکھتے ہیں۔ (حزقیایل ۳۳:۸، ۹) خدا اور پڑوسی کیلئے حقیقی محبت ہمیں ثابتقدم رہنے کیلئے متحرک کرے گی۔
۶ یہ بےفکری کا وقت نہیں ہے۔ ہمیں نہ تو زندگی کی روزمرہ کی پریشانیوں کو اجازت دینی چاہئے کہ ہمیں انتشارِخیال میں مبتلا کر دیں نہ ہی ہمیں اس نظام کی خوشیوں میں اتنا اُلجھ جانا چاہئے کہ وہ ایک پھندا ثابت ہوں۔ (لوقا ۲۱:۳۴، ۳۵) اگر پہلے کبھی فوری توجہ کا احساس نہیں پایا جاتا تھا مگر اب ایسا ہے۔ اس شریر دُنیا کے خلاف یسوؔع مسیح کی عدالت کا وقت بڑی تیزی کے ساتھ قریب آ رہا ہے۔ صرف وہی جو بیدار، چوکس اور ہوشیار ہیں بچ نکلیں گے۔ اگر ہم یسوؔع کی ہدایات کی فرمانبرداری کرتے ہیں اور ”ان سب ہونے والی باتوں سے بچنے“ میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ہمیں کسقدر شکرگزار ہونا چاہئے!—لوقا ۲۱:۳۶۔