نشان لگانا جو نجات کا باعث بنتا ہے
۱ اپنے راست فیصلوں کو عمل میں لانے سے پہلے، یہوؔواہ ہمیشہ آگاہی دیتا ہے اور حلیموں کو بچنے کی راہ مہیا کرتا ہے۔ حزؔقیایل کے دنوں میں، ایسے لوگ تھے جو کئے جانے والے تمام مکروہ کاموں پر کراہتے اور آہیں مارتے تھے۔ یہوؔواہ ایسے مستحق لوگوں کی نجات کیلئے نشان حاصل کرنے کا سبب بنا۔ (حزقیایل ۹:۴-۶) آجکل ہمارا منادی کا کام یہی مقصد انجام دیتا ہے۔ ہم ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
۲ خلوصدل لوگوں کو تلاش کرنا محض پہلا قدم ہے۔ ہم واپسی ملاقات کا بندوبست کرتے ہیں۔ پہلی ملاقات پر ہی پیشکش اور زیرِبحث موضوع کو نوٹ کرتے ہوئے واپسی ملاقات کرنے کیلئے تیاری کر لی جاتی ہے۔ واپسی ملاقات کرنے میں ہماری کامیابی کا انحصار بڑی حد تک اس بات پر ہوگا کہ جب ہم واپس جاتے ہیں تو ہم کیا کہنے اور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
۳ ”مینارِنگہبانی“ کی پیشکش کی پیروی کرتے ہوئے، آپ اسکے خاص موضوع پر توجہ مبذول کرا سکتے ہیں:
▪ ”غور کریں کہ مینارِنگہبانی کے سرِورق پر یہ بیان دکھائی دیتا ہے ’ یہوؔواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے۔‘ جو چیز اس رسالے کو منفرد بناتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ دُنیا کے مسائل کے واحد حل کے طور پر خدا کی بادشاہت کی حمایت کرتا ہے۔ یہ وضاحت کرتا ہے کہ جب زمین پر خدا کی مرضی پوری ہوتی ہے تو خدا کی بادشاہت کیا کچھ انجام دیگی۔ یہ ایک خوشخبری ہے جسکی بابت یسوؔع نے کہا کہ اسکا اعلان ساری زمین پر کِیا جائیگا۔“ متی ۲۴:۱۴ کو پڑھیں اور واضح کریں کہ کیسے مینارِنگہبانی کو باقاعدہ طور پر حاصل کِیا اور ذاتی بائبل مطالعہ کے لئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔
۴ شاید آپ محض بائبل پر توجہ مرتکز رکھنے اور اسے باقاعدہ طور پر پڑھنے کی ضرورت پر زور دینا چاہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں:
▪ ”ایسا دکھائی دیتا ہے کہ تقریباً سب ہی جنہیں ہم جانتے ہیں اس بات پر کچھ عملی مشورت کی قدر کرینگے کہ روزمرّہ زندگی کے مسائل سے کیسے نپٹا جائے۔ آپکے خیال میں ہم ایسی مشورت کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں جس پر ہم اعتماد رکھ سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] بہتیرے جو دوستوں کی مشورت پر اعتماد رکھتے ہیں یا جنہوں نے پیشہوارانہ پندونصیحت کیلئے قیمت ادا کی ہے، بہت زیادہ مایوس ہوئے ہیں۔ اسکے برعکس، لاکھوں لوگوں نے بائبل کو ایسی مشورت کا واحد منبع پایا ہے جس پر وہ واقعی اعتماد رکھ سکتے ہیں۔ بائبل ہر اس مسئلے کی بابت ہدایت فراہم کرتی ہے جسکا ہمیں سامنا ہو سکتا ہے۔ [پڑھیں ۲-تیمتھیس ۳:۱۶، ۱۷۔] اگرچہ آپ نے شاید بائبل کو سمجھنا مشکل پایا ہو، آئیے مَیں آپکو دکھاؤں کہ آپ اسے دانشمندانہ مشورت کا مخزن کھولنے کیلئے کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔“ بیان کو جاری رکھتے ہوئے نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کے آخر پر ”بائبل ورڈز انڈیکسڈ“ کے حصے میں ”محبت“ پر کھولیں اور بعض حوالہجات کی نشاندہی کریں جو ثابت کرتے ہیں کہ کسطرح محبت دوسروں کیساتھ اختلافات پر قابو پانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔
۵ بائبل مطالعہ شروع کرانے کے نشانے کے ساتھ، اس تعارف کو استعمال کرتے ہوئے، شاید آپ کتاب ”یو کین لِو فارایور اِن پیراڈائز آن ارتھ“ کو استعمال کرنے کا انتخاب کریں:
▪ ”ہم اپنے خاندانوں سے محبت رکھتے ہیں اور انکے بہترین حالات کے خواہاں ہیں۔ آپکا خاندان اس طرح کی دُنیا میں رہنے سے کیسے مستفید ہوگا؟“ صفحات ۱۵۶، ۱۵۷ پر تصاویر دکھائیں۔ ان صفحات پر پیشکردہ صحائف میں سے ایک یا دو پڑھیں اور وضاحت کریں کہ یہ یہوؔواہ خدا کی طرف سے کئے گئے وعدے ہیں، جو جھوٹ نہیں بول سکتا۔ صفحات ۵، ۶ پر درج ابواب کی فہرست دکھائیں اور صاحبِخانہ سے پوچھیں کہ کونسا موضوع اُسے سب سے زیادہ دلچسپ لگتا ہے؛ وہ جس باب کا انتخاب کرتا ہے اسے کھولیں اور ایک یا دو پیراگراف پر باتچیت کریں۔
۶ کیا آپ نجات کے لئے نشان حاصل کرنے کی خاطر کسی دوسرے شخص کی مدد کرنا چاہیں گے؟ کامیابی کا انحصار اچھی تیاری کرنے اور جو بھی دلچسپی دکھائی جاتی ہے اس کی فوراً پیروی کرنے سے ’اپنی خدمت کو پوری طرح انجام دینے‘ پر ہے۔—۲-تیمتھیس ۴:۵۔