اپنے بھائیوں کو اچھی طرح جانیں
۱ ساتھی پرستاروں کے ساتھ ہمارے رشتے میں کنگڈم ہال میں ان کے ساتھ صرف حاضر ہونے سے زیادہ کچھ شامل ہے۔ ہم خدا کی مرضی پوری کرنے والے ہیں، اور یہ ہمیں یسوع کے ساتھ روحانی رشتے میں لاتا ہے۔ (مرقس ۳:۳۴، ۳۵) اسکے نتیجے میں، یہ ہمیں مسیحی کلیسیا میں دوسروں، روحانی بہن بھائیوں، کے ساتھ خاندانی رشتے میں لاتا ہے، جن سے محبت کرنے کا ہمیں حکم دیا گیا ہے۔ (یوحنا ۱۳:۳۵) اس طرح، ”خدا کے گھرانے کے“ ساتھ رفاقت رکھنے والوں کو ایکدوسرے کو اچھی طرح جاننے کی کوشش کرنی چاہئے۔—افسیوں ۲:۱۹۔
۲ اپنے بھائیوں کو نام سے جانیں: کیا آپ اپنے کلیسیائی کتابی مطالعہ میں تمام بہن بھائیوں کے نام جانتے ہیں؟ عام طور پر گروپ چھوٹا ہوتا ہے، اسلئے اگر سب کے نہیں تو زیادہتر کے نام جاننا آسان ہوتا ہے جو حاضر ہوتے ہیں۔ اگر آپ انکے نام بھی جانتے، تو کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ انکو اچھی طرح جانتے ہیں؟
۳ دوسروں کے جاننے کے بارے میں کیا، بشمول بچوں کے، جو کنگڈمہال میں اجلاسوں پر حاضر ہوتے ہیں؟ ہمارا رحجان دوستوں کے محض ایک چھوٹے گروپ کے ساتھ رفاقت رکھنے کا ہو سکتا ہے۔ اگرچہ مخصوص لوگوں کے ساتھ باقاعدہ رفاقت سے لطفاندوز ہونے میں کوئی برائی تو نہیں، ہم گرمجوش سلام اور تعمیری گفتگو کو صرف چند ایک تک محدود نہیں کرنا چاہے گے۔ ہمیں ”کشادہ“ ہونا چاہئے اپنے بہن بھائیوں کو اچھی طرح جاننے کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ (۲-کرنتھیوں ۶:۱۱-۱۳) ظاہر سی بات ہے کہ اسمیں انکے نام جاننا شامل ہوگا۔
۴ بھائی جو کلیسیائی اجلاس کراتے ہیں انکو ان سب کے نام جاننے کی کوشش کرنی چاہئے جو حاضر ہوتے ہیں۔ پلیٹفارم سے انکا نام لینے سے انکو احساس ہوتا ہے کہ انکے تبصروں کی قدر کی جاتی ہے، اور اسکے ساتھ اس سے انکے نام جاننے میں دوسروں کی مدد ہوتی ہے۔ یقیناً سامعین میں ہمیشہ کچھ نئے یا دوسری جگہوں سے آئے ہوئے لوگ ہونگے، جو کسی کے لئے بھی ہر کسی کے نام کو جاننا مشکل بناتا ہے۔ پھر بھی، ایک مخلص کوشش جاری رکھنا دوسروں کے لئے حوصلہافزا اور حقیقی ذاتی دلچسپی کو منعکس کرتا ہے۔—رومیوں ۱:۱، ۱۲۔
۵ اچھی طرح واقفیت کے لئے پیشقدمی کریں: سفری نگہبان عموماً بہن بھائیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ اچھی طرح واقفیت پیدا کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ وہ یہ کیسے کرتے ہیں؟ تین بنیادی طریقوں سے: (۱) وہ باقاعدہ میدانی خدمت میں انکے ساتھ کام کرتے ہیں، (۲) جیسے انکے حالات اجازت دیں، وہ انکے گھروں میں جانے کی دعوت قبول کرتے ہیں، اور (۳) وہ اجلاسوں پر دونوں بڑوں اور بچوں کو سلام کرنے میں پہل کرتے ہیں۔
۶ کیا آپ اپنے بہن بھائیوں کو جاننے کے لئے اپنی رفاقت کو کشادہ کرنے میں ایسے طریقے دیکھ سکتے ہیں؟ ہم یقیناً میدانی خدمت میں دوسروں کو اپنے ساتھ شریک کرنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ گھرباگھر جانے میں، دوبارہ ملاقات کرنے میں بائبل مطالعے پر جاتے ہوئے، یا گلی کوچوں میں رسالوں کے ساتھ گواہی دینا واقفیت کے تمام عمدہ طریقے ہیں۔ یہ بھی اچھا ہے کہ دوسروں کو اپنے گھر آنے کی دعوت دیں، شاید کھانے پر یا ہلکے پھلکے اشیائے خوردونوش میں کبھی کبھار شریک کر سکتے ہیں۔ نئے لوگوں کے پاس جانے میں پہل کرنا یا وہ جو شرمانے کا رحجان رکھتے ہیں نہ صرف انکو روحانی طور پر تعمیر کرتا ہے بلکہ عمدہ برکات بھی لاتا ہے۔—اعمال ۲۰:۳۵، ۱-تھسلنکیوں ۵:۱۱۔
۷ پولس اپنے بھائیوں کو اچھی طرح جانتا تھا۔ اسکا اسکے خطوط میں ان میں سے بہتیروں کے نام کا ذاتی حوالہ دینا ان میں اسکی بےغرض محبت اور اسکی انکے لئے حقیقی محبت کا ثبوت ہے۔ (۱-تھسلنکیوں ۲:۱۷، ۲-تیمتھیس ۴:۱۹، ۲۰) ہمارے بھائیوں کو اچھی طرح جاننے کی کوششوں کا مطلب ہم سب کے لئے برکات ہونگی۔