پسوپیش کئے بغیر اپنی امید کے اعلانیہ اقرار کو مضبوطی سے تھامے رہیں
۱ مینارنگہبانی کا مطالعہ ہی وہ اولین ذریعہ ہے جس سے آجکل خدا کے لوگوں کے لئے ” وقت پر“ روحانی ” کھانا“ فراہم کیا جاتا ہے۔ (متی ۲۴:۴۵) اس اہم اجلاس پر ہم دو خاص مقاصد روحانی طور پر مضبوط ہونے اور دوسروں کے سامنے اپنی امید کا اعلانیہ اقرار کرنے کیلئے حاضر ہوتے ہیں۔ عبرانیوں ۱۰:۲۳-۲۵۔
۲ خود فائدہ اٹھانا: یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ بہتیری کلیسیاؤں میں حاضرین میں سے صرف ایک تہائی سبق کا پیشگی مطالعہ کرتے ہیں۔ تقریباً اتنی ہی تعداد تبصروں میں حصہ لیتی ہے۔ مینارنگہبانی کے مطالعہ میں پیشکردہ سخت روحانی غذا بذاتخود اجلاس کے دوران پورے طور پر ذہن نشین نہیں کی جا سکتی۔ آپکو مواد کا پیشگی مطالعہ کرنے کے لئے علیحدہ سے وقت مختص کرنے کی ضرورت ہے۔
۳ جب مطالعہ کے لئے تیاری کر رہے ہوں تو پہلے آپ مضمون کے آخر میں بکس کے اندر کے سوالات کو پڑھنا اور ان پر سوچنا مددگار پا سکتے ہیں۔ یہ ان اہم نکات پر آپکی توجہ کو مرتکز کرنے میں مدد دے سکتے ہیں جن پر مطالعے میں غور کیا جائے گا۔
۴ مطالعے کے دوران جو کچھ کہا جاتا ہے اسے غور سے سنیں۔ کنڈکٹر کے ابتدائی کلمات پر توجہ دیں۔ یہ تبصرے مطالعہ کے لئے ابتدائی تیاری ہیں۔ ہو سکتا ہے وہ شاید تین یا چار سوالات اٹھائے جنکا جواب دیا جائے گا، یا وہ شاید پچھلے ہفتے کے سبق سے بعض اہم نکات کی دوہرائی کرے اگر اس ہفتے کا سبق بھی اسی موضوع کے تسلسل میں ہے۔ اگر کسی بائبل پیشینگوئی یا ایک صحیفائی اصول پر ہماری سمجھ میں ردوبدل کرنا ہے تو وہ اسے ہماری توجہ میں لائے گا۔ یقیناً، کنڈکٹر کے تبصرے مختصر ہونے چاہئیں، اسلئے کہ مطالعہ کا ایک مقصد کلیسیا کو اپنی امید کے اظہار کرنے کا موقعہ دینا ہے۔ دوسروں نے جو کچھ سیکھ لیا ہے جب وہ اس پر تبصرہ کرتے ہیں تو غور سے سنیں، یہ آپکے ایمان کو مضبوط کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
۵ اپنی امید کا اعلان کریں: کیا آپ مطالعے کے دوران باقاعدگی سے تبصرے پیش کرتے ہیں؟ مختصر، متعلقہ جوابوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ (مقابلہ کریں لوقا ۲۱:۱-۴۔) سب لوگ دل سے دئے جانے والے سادہ تبصرے کی قدر کرتے ہیں۔ عام طور پر ایک سوال پر پہلا تبصرہ براہ راست اور مختصر ہونا چاہئے۔ یہ دوسروں کو صحیفہ بیان کرنے یا پیراگراف میں تفصیل پر توجہ مبذول کرانے کا موقعہ دیتا ہے۔ اس طریقے سے بہتیرے اپنی امید کا اعلانیہ اقرار کر سکتے ہیں۔ تبصروں کو ہمیشہ مثبت اور ترقی بخش ہونا چاہئے۔
۶ اگر آپ نے ابھی مطالعے پر حاضر ہونا شروع کیا ہے یا آپ تبصرے کرنے کی بابت گھبراتے ہیں، تو آپ کنڈکٹر سے مدد کیلئے درخواست کر سکتے ہیں۔ اس کو بتائیں کہ جب کوئی خاص پیراگراف پڑھا جاتا ہے تو آپکے کھڑے ہاتھ کو دیکھے۔ شاید آپ رضاکارانہ طور پر ایک حوالہشدہ صحیفہ کی آیت پڑھ سکیں اور اسکے مطلب کا مختصر اطلاق کر سکیں۔ آپ حاشیہ میں چند ایک نوٹس لکھ سکتے ہیں تاکہ تبصرہ کرتے وقت آپ جو کچھ کہنا چاہتے ہیں اسے یاد دلانے میں آپ کی مدد کریں۔ اگر آپ چھوٹے بچے ہیں، تو یاد رکھیں کہ آپکے تبصروں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے اور انکی قدر کی جاتی ہے۔ متی ۲۱:۱۶۔
۷ یہ نہایت اہم بات ہے کہ ہم اپنے ایمان کا اظہار کریں، اور ایسا کرنے کے لئے مینارنگہبانی کا مطالعہ ایک عمدہ موقعہ مہیا کرتا ہے۔ اگر آپ تبصرہ کرنے سے ہچکچاتے ہیں تو مشکل پر قابو پانے کے لئے جو کچھ آپ کر سکتے ہیں وہ کریں، اور اپنے آپ کو کمازکم ایک جواب دینے کے لائق بنائیں۔ اگر آپ نے اجلاس میں اپنا حصہ ادا کیا ہے تو آپ اس کی بابت اچھا محسوس کریں گے۔ پس کیوں نہ مینارنگہبانی کے اگلے ہی مطالعے میں کمازکم ایک تبصرہ کرنے کا منصوبہ بنائیں؟ امثال ۱۵:۲۳۔