کثرت سے بوئیں لیکن بصیرت کے ساتھ
۱ ہر کسان جانتا ہے کہ اگر وہ اپنا بیج کثرت سے بوتا ہے تو اغلب ہے کہ وہ کثرت سے فصل کاٹے گا، لیکن اگر وہ تھوڑا بوتا ہے تو یقیناً تھوڑا ہی کاٹے گا۔ (۲-کرنتھیوں ۶:۹) کسان محتاط ہوتے ہیں کہ جہاں نشوونما ممکن نہیں وہاں بونے سے بیج ضائع نہ کریں۔ جب ہم اپنا لٹریچر میدانی [خدمتگزاری] میں پیش کرتے ہیں تو اسی طرح کی بصیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ ہم ان لوگوں کے پاس لٹریچر نہیں چھوڑتے جو اسے پڑھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے لیکن ہم مستحق لوگوں کو یہوواہ کے غیرمستحق فضل اور بادشاہتی امید کو سیکھنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔
۲ کیا آپ یہ دیکھتے ہیں کہ رسالے، بروشر، اور دوسری مطبوعات گھر میں شیلف پر جمع ہو رہی ہیں جبکہ انہیں آپکے علاقہ کے مستحق لوگوں کو سچائی کا علم فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے؟ (مقابلہ کریں متی ۲۵:۲۵۔) بعض اوقات کیا آپ محض اس وجہ سے رسالے یا دوسرا لٹریچر پہلی ملاقات پر پیش کرنے سے ہچکچاتے ہیں کیونکہ آپ ہدیہ بتانا عجیب سمجھتے ہیں؟ تجربہکار پبلشروں نے یہ پایا ہے کہ قدردانی کرنے والے اصحابخانہ ہدیے کی رقم کی بابت ایک سادہ، براہراست بیان سے اثرپذیر ہوتے ہیں۔
۳ آپ کہہ سکتے ہیں:
”آپ شاید تعجب کر رہے ہوں کہ ہم کس طرح چھوٹے سے ہدیے پر لٹریچر پیش کر سکتے ہیں۔ یہ رضاکارانہ عطیات کے ذریعے کفالتشدہ عالمگیر تعلیمی کام کا ایک حصہ ہے۔ اگر آپ ... روپے ہدیہ دینا پسند کرینگے تو میں یہ لٹریچر بڑی خوشی سے آپ کے پاس چھوڑ دونگا۔“
۴ بہتیرے اصحابخانہ پوچھیں گے کہ لٹریچر کی قیمت کیا ہے۔
آپ جواب دے سکتے ہیں:
لٹریچر کا ہدیہ ہوتا ہے کیونکہ ہمارے کام کی کفالت رضاکارانہ عطیات سے ہوتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ اسے ... روپے میں لینا پسند کرینگے۔QR‹
یا آپ کہہ سکتے ہیں:
”ہم ان سب کیلئے اپنا لٹریچر فراہم کرتے ہیں جو بائبل کے بارے میں مزید جاننے میں دلچسپی لیتے ہیں۔ اگر آپ اس کی لاگت کی جانب ... روپے ہدیہ دینا پسند کریں تو میں اسکو آپکے پاس چھوڑ کر خوش ہونگا۔“
۵ رسالے پیش کرنے کے کام میں بعض پبلشر رسالے کا اندرونی صحفہ دکھاتے اور کہتے ہیں:
”جیسے آپ یہاں پر دیکھتے ہیں، ہمارا کام رضاکارانہ عطیات سے چلتا ہے۔ لہذا میں یہ اشاعت آپکے پاس ... روپے کے چھوٹے سے ہدیے پر چھوڑ سکتا ہوں۔“
یہ ایک دوسرا سادہ اظہار ہے:
”چونکہ دنیا بھر میں ہمارے کام کی کفالت رضاکارانہ عطیات سے ہوتی ہے اسلئے ہمارا لٹریچر فقط چھوٹے سے ہدیے پر ہی پیش کیا جاتا ہے۔“
۶ جس طرح کام کی مالی کفالت ہوتی ہے ہمیں اسکا ذکر کرتے ہوئے ہچکچانے سے بادشاہت کے بیج بونے سے کبھی باز نہیں رہنا چاہئے۔ اسکے ساتھ ساتھ، بصیرت کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا لٹریچر ”پتھریلی زمین“ پر ضائع نہ ہو۔ (مرقس ۴:۵، ۶، ۱۶، ۱۷) جس خوشخبری کو ہم لے کر جاتے ہیں جو اسکی قدر کرتے ہیں وہ اسکی مادی کفالت کرنے کا موقع پا کر خوش ہوتے ہیں۔—مقابلہ کریں متی ۱۰:۴۲۔