یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏93 ص.‏ 9
  • آج کی دنیا میں بائبل کی قدروقیمت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آج کی دنیا میں بائبل کی قدروقیمت
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • ملتا جلتا مواد
  • ٹھوس بنیاد پر تعمیر کرنے کیلئے بھیڑخصلت لوگوں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • خدا کے بیٹے، یسوع مسیح کی بابت سیکھنے کیلئے دوسروں کی مدد کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • ہر صحیفہ تعلیم دینے کیلئے فائدہ‌مند ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
خدم 12/‏93 ص.‏ 9

آج کی دنیا میں بائبل کی قدروقیمت

۱ بہتیرے آج بائبل کو متروک اور غیرحقیقی خیال کرتے ہیں۔ جبکہ یہ تمام تاریخ میں بہت وسیع پیمانے پر تقسیم ہونے اور سب سے زیادہ ترجمہ کی جانے والی کتاب ہے، نسبتاً چند اسے پڑھتے، اور اس سے بھی کم اسکی ہدایت کی پیروی کرتے ہیں۔‏

۲ اسکے برعکس، ہم بائبل کی بطور خدا کے کلام کی قدر کرتے ہیں۔ حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ یہ تاریخی اعتبار سے سچی ہے۔ مزیدبراں، اسکی غیرمعمولی ہم آہنگی، اسکی پیشینگوئیاں، اسکی حکمت، اور اسکی لوگوں کی زندگیوں کو تحریک دینے کی طاقت جو انکے فائدے کیلئے ہے یہ تمام ظاہر کرتا ہے کہ بائبل ”‏خدا کے الہام“‏ سے ہے۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶‏)‏ ہمارے ذاتی تجربے اور اس حیرت‌انگیز تحفے کیلئے ہماری قدردانی کو ہمیں دوسروں کو اسکی حقیقی قدروقیمت کی تفتیش کرنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کرنے کی تحریک دینی چاہئے۔‏

۳ ایک رسائی اس طرح ہو سکتی ہے:‏

”‏بنی‌نوع انسان کو درپیش سنگین مسائل کے پیش‌نظر، بہتیرے لوگ خدا پر یقین رکھنے کو مشکل پاتے، یا وہ خدا کی ان کے مسائل کو حل کرنے کی قابلیت پر شک کرتے ہیں جنکا ہمیں سامنا ہے۔ آپ اسکے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اس اشتہار کے عنوان، وائے یو کین ٹرسٹ دی بائبل۔“‏ پر غور کریں۔ سرورق کی تصویر پر توجہ مبذول کرائیں، پھر صفحہ ۲ پر پہلے اور دوسرے پیراگراف کو پڑھیں۔ اگر صاحب‌خانہ دلچسپی کا مظاہرہ کرتا ہے، تو آپ دوسرے پیراگراف میں حوالہ‌شدہ صحائف پڑھ سکتے اور اس پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ اشتہار پر مزید غور کرنے کے لئے واپس آنے کا بندوبست کریں—‏ایک سوال کی صورت میں، شاید ذیلی سرخیوں میں سے کسی ایک کا استعمال کرنے سے، دلچسپی کو ابھارا جا سکے۔‏

۴ ایک اور رسائی کچھ اس سے ملتی ہوئی اس طرح ہو سکتی ہے:‏

”‏کیا آپ اس سے اتفاق نہیں کرتے کہ بنی‌نوع انسان کو زندگی کے مسائل سے نپٹنے کیلئے ہدایت کی ضرورت ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ ماضی میں، لوگ راہنمائی کیلئے اکثر بائبل کو دیکھا کرتے تھے، لیکن زمانے بدل گئے ہیں۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ بائبل کی آج عملی قدروقیمت ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ غور کریں کہ ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶ میں کیا بیان کیا گیا ہے۔ [‏پڑھیں۔]‏ خدا کا تحریرکردہ کلام نہ صرف دانشمندانہ فیصلے کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے بلکہ مستقبل کیلئے قابل‌بھروسہ امید بھی مہیا کرتا ہے۔“‏ پڑھیں یوحنا ۱۷:‏۳‏۔ اگر صاحب‌خانہ امیدافزا طور پر جواب دیتا ہے تو بائبل کی عملی قدروقیمت کو سمجھانے کیلئے ایک یا دو نکات کی نشاندہی کریں جنکا آپ نے دی بائبل—‏گارڈز ورڈ آر مینز؟ سے پہلے ہی انتخاب کیا ہے۔‏

۵ آپ شاید ریزننگ بک کے صفحہ ۱۰ پر ”‏بائبل/خدا“‏ کی ذیلی سرخی کے تحت خاکہ‌شدہ تعارفات میں سے چند کو استعمال کرنا مددگار پائیں۔ اضافی معلومات صفحات ۶۸-‏۵۸ میں پیش کی گئی ہیں جو صاحب‌خانہ کے سوالات کا جواب دینے یا انکے اعتراضات پر قابو پانے کیلئے مددگار ہو سکتی ہیں۔‏

۶ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن پیش کرنا:‏ اگر پہلی ملاقات یا واپسی ملاقات پر کافی دلچسپی ابھاری جاتی ہے تو نیو ورلڈ ٹرانسلیشن متعارف کرائی جا سکتی ہے۔ آپ صاحب‌خانہ سے پوچھ سکتے ہیں کہ آیا اس کے پاس یہ بائبل ہے اور آیا وہ اسکو پڑھنا آسان پاتا ہے۔ جواب پر انحصار کرتے ہوئے، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن کی بعض مددگار خصوصیات پر توجہ مبذول کرائیں۔ آپ ریزننگ بک کے صفحات ۲۸۰-‏۲۷۶ میں سے ایک یا دو نکات کو نمایاں کر سکتے ہیں۔‏

۷ بائبل پڑھنے کیلئے لوگوں کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے موقعوں کے لئے ہوشیار رہیں۔ دلچسپی لینے والے اشخاص میں خدا کے تحریرکردہ کلام کیلئے محبت اور عزت کو تعمیر کرنے کیلئے مدد دیں۔ اپنی ذاتی زندگیوں میں ان اصولوں کا اطلاق کرنے سے اور سچائی کے علم کو حاصل کرنے سے وہ اب اور مستقبل دونوں میں بہت سے فائدے حاصل کریں گے۔—‏زبور ۱۱۹:‏۱۰۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں