اپنی زندگی بچانے والی خدمتگزاری میں کامیابی سے حصہ لینا
۱ رسول پولس نے خوشخبری کی اپنی پیشکشوں کو حسبضرورت بدلا تاکہ وہ ”کسی طرح سے بعض کو [بچا لے]۔“ (۱-کرنتھیوں ۹:۱۹-۲۳) اسی طرح، ہم بھی اپنی خدمتگزاری میں اور زیادہ کامیاب ہونگے اگر ہم صاحبخانہ کی دلچسپیوں کو بھانپ لینے میں چوکس اور اسکی ضروریات کے مطابق اپنی گفتگو کو بدلنے کیلئے تیار ہیں۔ ایسا کرنا مینارنگہبانی اور جاگو! یا اپنے بروشروں میں سے کوئی ایک پیش کرتے وقت مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
۲ خود کو متعارف کرانے کے بعد، آپ اپنے الفاظ میں کچھ اس طرح کی بات کہنے سے شروع کر سکتے ہیں:
”بہتیرے لوگ ہمارے وقتوں کے مسائل کی خاطر قابلعمل حل فراہم کرنے کیلئے دنیاوی حکومتوں کی واضح نااہلی پر مایوس ہیں۔ بعض اپنے مسائل کیلئے حکومتوں پر الزام لگاتے ہیں۔ کیا آپ سوچتے ہیں کہ کوئی ایسی حکومت ہو سکتی ہے جو ہماری تمام ضروریات کی پوری طرح دیکھ بھال کر سکتی ہے؟ [جواب دینے دیں۔] کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے پاس ایک ایسی حکومت کا قابلاعتماد وعدہ ہے جو ان تمام مسائل کو قطعی طور پر ختم کر دیگی جنکا ہم سامنا کرتے ہیں؟“ صاحبخانہ کے جواب کو احتیاط سے سنیں۔ جو کچھ وہ کہتا ہے اس پر انحصار کرتے ہوئے، کئی مختلف پیشکشوں میں سے کسی ایک کی طرف جانے کیلئے تیار رہیں۔
۳ اگر صاحبخانہ کے تبصروں میں کوئی اشارہ ملتا ہے کہ وہ مسیحی ہونے کا دعوی کرتا ہے تو پھر ہم پوچھ سکتے ہیں کہ آیا وہ ”اے ہمارے باپ“ یا دعائے خداوندی کرتا ہے۔ اگر وہ ہاں میں جواب دیتا ہے تو ہم نمونے کی دعا کو اس نکتے تک زبانی پڑھ سکتے ہیں جہاں پر یہ کہتی ہے، ”تیری بادشاہی آئے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔“ (متی ۶:۹، ۱۰) اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی دن زمین پر یہوواہ کی مرضی پوری ہونے والی ہے۔ پھر مینارنگہبانی یا جاگو! میں سے کسی موزوں مضمون یا کسی بروشر کا حوالہ دیا جا سکتا ہے جو اس خیال پر مکمل بات کرتا ہے، جیسے کہ وہ حکومت جو فردوس لائے گی کا صفحہ ۳۔
۴ اگر صاحبخانہ خدا پر ایمان کا اظہار نہیں کرتا تو آپ عبرانیوں ۳:۴ کا حوالہ دے سکتے ہیں اور پھر بروشر ڈز گاڈ رئیلی کئیر اباؤٹ اس؟ کے صفحہ ۴ پر جا سکتے ہیں۔ پیراگراف ۱ اور ۲ کو پڑھیں اور صفحہ کے آخر پر دیا گیا سوال پوچھیں۔ یا آپ حالیہ رسالے میں سے موزوں مواد کو اس سے مربوط کر سکتے ہیں۔
۵ اگر صاحبخانہ زندگی میں اپنے حالات سے مطمئن نظر آتا ہے تو آپ یہ سوال اٹھا سکتے ہیں:
”حکومت کے مستقبل کی بابت بائبل جو کچھ کہتی ہے ہمیں اس پر سنجیدگی سے غور کیوں کرنا چاہیے؟“ پھر ہم ریزننگ بک میں صفحات ۱۵۴ اور ۱۵۵ پر پائی جانے والی معلومات کو استعمال کر سکتے ہیں اور اس میں فراہمکردہ آٹھ اسباب میں سے ایک یا زیادہ کا مختصراً ذکر کر سکتے ہیں۔ اگر صاحبخانہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو گفتگو کو آگے بڑھانے کیلئے صفحہ ۲ پر پہلے پیراگراف سے شروع کرتے ہوئے اشتہار ول دس ورلڈ سروائیو؟ استعمال کریں۔
۶ اگر آپ دوسری ملاقات کیلئے صاحبخانہ کی اشتہا کو نہیں بڑھاتے تو آپکی ابتدائی ملاقات بالکل کامیاب نہیں ہوگی۔ اسلئے، ایک دلچسپ سوال پوچھنے کیلئے پریقین ہوں اور وعدہ کریں کہ جب آپ واپس آئیں گے تو اس کا جواب دینگے۔
۷ مذکورہبالا مواد سے، اسکا انتخاب کریں جس پر بات کرنا آپ سہل محسوس کرتے ہیں۔ اپنے علاقے کی مناسبت سے ان تجاویز میں ردوبدل کریں۔ ان بروشروں، اشتہارات، اور رسالوں کے مضامین سے واقف ہو جائیں جو آپ استعمال کرنے والے ہیں تاکہ آپ جلدی سے صاحبخانہ کی ضروریات کے مطابق اپنی باتچیت کو بدل سکیں۔ دعا ہے کہ ہم سب ”[خوشخبری] کی خاطر“ اپنی پیشکشوں کو مستعدی سے تیار کریں اور یوں اس زندگی بچانے والی خدمتگزاری میں کامیابی سے حصہ لیں۔—۱-کرنتھیوں ۹:۲۳۔