یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م19 نومبر ص.‏ 31
  • کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کو معلوم ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • ملتا جلتا مواد
  • عقل‌مندی سے کام لیں اور دُور کی سوچیں
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • کیا آپ وفادار مختار ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • وفادار مختار، چوکس رہو!‏
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • دیانتدار داروغہ اور اِس کی گورننگ باڈی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
م19 نومبر ص.‏ 31
قدیم مصر میں ایک مختار مزدوروں کی نگرانی کر رہا ہے۔‏

کیا آپ کو معلوم ہے؟‏

قدیم زمانے میں ایک مختار کا کیا کام ہوتا تھا؟‏

قدیم زمانے میں ایک مختار کسی دوسرے شخص کے گھر کے اِنتظامات سنبھالتا یا اُس کی جائیداد کی نگرانی کرتا تھا۔‏

جب یعقوب کے بیٹے یوسف مصر میں غلام تھے تو اُن کے آقا نے اُنہیں اپنے گھر کا مختار مقرر کِیا۔ دراصل اُن کے آقا نے ”‏اپنا سب کچھ یوؔسف کے ہاتھ میں چھوڑ دیا۔“‏ (‏پید 39:‏2-‏6‏)‏ بعد میں جب یوسف خود مصر میں ایک طاقت‌ور حاکم بن گئے تو اُنہوں نے بھی اپنے گھر کا اِنتظام سنبھالنے کے لیے ایک مختار رکھ لیا۔—‏پید 44:‏4‏۔‏

یسوع کے زمانے میں زمین‌داروں کی رہائش عموماً اُن کے کھیتوں سے دُور ہوتی تھی۔ اِس لیے وہ لوگ مختاروں کو مقرر کرتے تھے۔ یہ مختار باقاعدگی سے اُن مزدوروں کی نگرانی کرتے تھے جو اُن زمین‌داروں کے کھیتوں میں کام کرتے تھے۔‏

ایک شخص کو کس بِنا پر مختار مقرر کِیا جاتا تھا؟ پہلی صدی عیسوی کے رومی مصنف کولومیلا نے کہا کہ اُس غلام کو مختار مقرر کِیا جاتا تھا جو غلام کے طور پر ”‏اپنا کام اچھی طرح کر رہا ہوتا تھا۔“‏ وہ ایسا شخص ہونا چاہیے تھا جو ”‏نہ تو اپنے ماتحت کام کرنے والوں کو ڈھیل دے اور نہ ہی اُن پر ظلم کرے۔“‏ کولومیلا نے مزید کہا:‏ ”‏سب سے ضروری یہ تھا کہ وہ یہ نہ سوچے کہ مجھے سب کچھ آتا ہے اور اُس میں نئی باتیں سیکھنے کا شوق ہو۔“‏

پاک کلام میں ایک مختار کی مثال دے کر سمجھایا گیا ہے کہ کلیسیا میں ہونے والے کچھ کام کیسے انجام دیے جانے چاہئیں۔ مثال کے طور پر پطرس رسول نے مسیحیوں کو سمجھایا کہ اُنہیں خدا کی طرف سے ملنے والی نعمتوں کو کیسے اِستعمال کرنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اِن نعمتوں کو ’‏خدا کی عظیم رحمت کے اچھے مختاروں‘‏ کے طور پر ”‏ایک دوسرے کی خدمت کرنے کے لیے اِستعمال کریں۔“‏—‏1-‏پطر 4:‏10‏۔‏

یسوع نے بھی کچھ موقعوں پر ایک مختار کا ذکر کِیا۔ جیسے کہ لُوقا 16:‏1-‏8 میں اُنہوں نے ایک خادم کی مثال دی جس نے اپنے مالک کے سارے معاملات سنبھالے ہوئے تھے۔ اِس کے علاوہ جب یسوع نے اپنے پیروکاروں کو بتایا کہ اُن کی موجودگی کی کیا نشانی ہوگی تو اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ وہ ایک ”‏وفادار اور سمجھ‌دار غلام“‏ یا ’‏وفادار مختار‘‏ کو مقرر کریں گے۔ اِس مختار کی سب سے اہم ذمے‌داری یہ ہے کہ وہ آخری زمانے کے دوران مسیح کے پیروکاروں کو باقاعدگی سے روحانی کھانا فراہم کرے۔ (‏متی 24:‏45-‏47؛‏ لُو 12:‏42‏)‏ یہ وفادار مختار بائبل پر مبنی مطبوعات تیار کرتا ہے اور اِنہیں دُنیا بھر میں پہنچانے کا اِنتظام کرتا ہے۔ ہم یہوواہ کے بے‌حد شکرگزار ہیں کہ وہ وفادار مختار کے ذریعے ہمیں ایسی معلومات فراہم کر رہا ہے جن سے ہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں