کینتھ کُک اور اُن کی اہلیہ جیمی
گورننگ باڈی کا نیا رُکن
بدھ، 24 جنوری 2018ء کی صبح ریاستہائے متحدہ امریکہ اور کینیڈا کے بیتایل میں یہ خاص اِعلان کِیا گیا کہ بھائی کینتھ کُک کو گورننگ باڈی کے رُکن کے طور پر مقرر کِیا گیا ہے۔
بھائی کینتھ امریکہ کی ریاست پینسلوانیا میں پیدا ہوئے اور اُنہوں نے وہیں پرورش پائی۔ اُنہوں نے سکول سے فارغ ہونے سے کچھ ہی عرصہ پہلے اپنے ایک ہمجماعت سے سچائی سیکھی اور 7 جون 1980ء کو بپتسمہ لے لیا۔ پھر اُنہوں نے 1 ستمبر 1982ء کو پہلکار کے طور پر خدمت شروع کی۔ دو سال تک یہ خدمت کرنے کے بعد اُنہیں بیتایل میں آنے کی دعوت دی گئی۔ اُنہوں نے اپنی اِس خدمت کا آغاز 12 اکتوبر 1984ء کو والکل سے کِیا جو ریاست نیو یارک میں ہے۔
اگلے 25 سال کے دوران بھائی کینتھ نے چھاپہخانے میں اور بیتایل کے دیگر شعبوں میں فرق فرق ذمےداریاں نبھائیں۔ 1996ء میں اُنہوں نے جیمی نامی بہن سے شادی کر لی اور وہ بھی والکل میں اُن کے ساتھ خدمت کرنے لگیں۔ دسمبر 2009ء میں بھائی کینتھ اور بہن جیمی کو ریاست نیو یارک کے شہر پیٹرسن میں موجود یہوواہ کے گواہوں کے تعلیمی مرکز منتقل کر دیا گیا۔ وہاں بھائی مضموننویسی کے خطوکتابت والے شعبے میں کام کرنے لگے۔ اِس کے بعد وہ دونوں تھوڑے عرصے کے لیے والکل واپس آئے اور پھر اپریل 2016ء میں اُنہیں شہر نیو یارک کے علاقے بروکلن بھیج دیا گیا۔ پانچ مہینے بعد وہ واروِک میں موجود ہمارے مرکزی دفتر میں خدمت کرنے لگے۔ جنوری 2017ء میں بھائی کینتھ کو گورننگ باڈی کی مضموننویسی کی کمیٹی کے مددگار کے طور پر مقرر کِیا گیا۔