جو لوگ آخری زمانے کے خاتمے پر بچ جائیں گے، وہ زمین پر فردوس میں رہیں گے۔
پاک کلام کی تعلیم
کیا ہم ”آخری زمانے“ میں رہ رہے ہیں؟
آپ کیا جواب دیں گے؟
ہاں
نہیں
شاید
پاک کلام کا جواب
”آخری زمانے میں مشکل وقت آئے گا۔“ (2-تیمُتھیُس 3:1) پاک کلام کی پیشگوئی اور آجکل کے حالات پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہم آخری زمانے میں رہ رہے ہیں۔
پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟
آخری زمانے میں بہت سی جنگیں ہوں گی، قحط پڑیں گے، زلزلے آئیں گے اور جانلیوا بیماریاں پھیلیں گی۔—متی 24:3، 7؛ لُوقا 21:11۔
آخری زمانے میں بہت سے لوگوں میں اِنسانیت ختم ہو جائے گی اور وہ خدا سے دُور ہو جائیں گے۔—2-تیمُتھیُس 3:2-5۔
اِنسانوں کا مستقبل کیسا ہوگا؟
لوگوں کا خیال: کچھ لوگ مانتے ہیں کہ جب آخری زمانہ ختم ہوگا تو زمین اور اِس پر موجود سب چیزیں تباہ ہو جائیں گی۔ لیکن کچھ لوگوں کو اُمید ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں گے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
پاک کلام کا جواب
”صادق زمین کے وارث ہوں گے اور اُس میں ہمیشہ بسے رہیں گے۔“—زبور 37:29۔
پاک کلام میں اَور کیا بتایا گیا ہے؟
جب آخری زمانہ ختم ہوگا تو اِس کے ساتھ ہی تمام بُرائی بھی ختم ہو جائے گی۔—1-یوحنا 2:17۔
زمین فردوس بن جائے گی۔—یسعیاہ 35:1، 6۔