یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع16 نمبر 3 ص.‏ 3
  • اپنوں کی موت کا غم بُھلانا آسان نہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنوں کی موت کا غم بُھلانا آسان نہیں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ اپنے غم پر قابو پا سکتے ہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
  • غم کے اثرات
    جاگو!‏—‏2018ء
  • تعارف
    جاگو!‏—‏2018ء
  • ہم کسی عزیز کی موت کے غم پر کیسے قابو پا سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
م‌ع16 نمبر 3 ص.‏ 3
ایک عورت اپنے کسی عزیز کی موت کے بعد رو رہی ہے۔‏

سرِورق کا موضوع:‏

اپنوں کی موت کا غم بُھلانا آسان نہیں

‏”‏میری بچی، روؤ مت۔ خدا جو بھی کرتا ہے، بھلے کے لیے کرتا ہے۔“‏

یہ بات باربراa نامی عورت سے اُن کے ابو کے جنازے پر کہی گئی تھی۔ اُن کے ابو ایک کار حادثے میں فوت ہو گئے تھے۔‏

یہ بات ایک ایسے شخص نے کہی تھی جس کے باربرا کے خاندان کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات تھے۔ لیکن اِس بات سے اُنہیں تسلی ملنے کی بجائے بہت تکلیف پہنچی کیونکہ وہ اپنے ابو سے بڑا پیار کرتی تھیں۔ وہ یہی سوچتی رہتی تھیں کہ ”‏میرے ابو کی موت سے کسی کا کیا بھلا ہو سکتا ہے۔“‏ اپنے ابو کی موت کے بہت سال بعد باربرا نے ایک کتاب لکھی۔ اِس کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کئی سال بعد بھی اپنے ابو کی موت کے صدمے سے نکل نہیں پائی تھیں۔‏

باربرا کی مثال سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی اپنے کی موت کے غم کو بُھلانا  آسان  نہیں ہوتا۔ اِس میں بہت وقت لگ سکتا ہے۔ اِسی لیے پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ موت اِنسان کی ”‏دُشمن“‏ ہے۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 15:‏26‏)‏ یہ دُشمن ہماری زندگی میں زبردستی گھس آتا ہے۔ اکثر یہ اچانک حملہ کرتا ہے اور ہمارے پیاروں کو ہم سے چھین کر لے جاتا ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی اِس کے حملے سے بچ نہیں سکتا۔ اِس لیے یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ جب ہمارا کوئی عزیز فوت ہو جاتا ہے تو ہم بہت لاچار محسوس کرتے ہیں۔‏

اِن باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے شاید آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوں:‏ ”‏کسی اپنے کی موت کے غم پر قابو پانے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ اِس غم پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے؟ مَیں اُن لوگوں کو تسلی دینے کے لیے کیا کر سکتا ہوں جن کا کوئی عزیز فوت ہو گیا ہے؟ کیا ہم اپنے اُن عزیزوں سے دوبارہ مل سکیں گے جو موت کی نیند سو گئے ہیں؟“‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a فرضی نام اِستعمال کِیا گیا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں