یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌ع16 نمبر 2 ص.‏ 4-‏5
  • بے‌ایمانی کے اثرات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بے‌ایمانی کے اثرات
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • بے‌ایمانی—‏اِعتماد کی قاتل
  • بے‌ایمانی—‏ایک وبا
  • ایمان‌داری کا صلہ
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
  • مُنادی میں کیا کہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ہر بات میں ایمان‌داری سے کام لیں
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
م‌ع16 نمبر 2 ص.‏ 4-‏5
دو عورتیں ایک دوسرے سے بات کر رہی ہیں۔‏

سرِورق کا موضوع:‏ ایمان‌دار کیوں بنیں؟‏

بے‌ایمانی کے اثرات

‏”‏اپنے مسئلوں کو حل کرنے کے لیے تھوڑی بہت بے‌ایمانی تو کرنی پڑتی ہے۔“‏—‏سمانتھا، جنوبی افریقہ۔‏

کیا آپ کا بھی یہی خیال ہے؟ سمانتھا کی طرح ہم سب کبھی نہ کبھی مسئلوں سے دوچار ہوتے ہیں۔ لیکن جس طرح ہم اِن مسئلوں کو حل کرتے ہیں، اُس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کن معیاروں پر چلتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر ہمیں اپنی عزت بہت پیاری ہے اور ہم کسی بھی صورت میں شرمندگی نہیں اُٹھانا چاہتے تو ہم بے‌ایمانی کا سہارا لے کر کام نکال لیتے ہیں۔ مگر جب حقیقت سامنے آتی ہے تو تب پتہ چلتا ہے کہ بے‌ایمانی کا انجام ہمیشہ بُرا ہی ہوتا ہے۔ اِس سلسلے میں چند حقائق پر غور کریں۔‏

بے‌ایمانی—‏اِعتماد کی قاتل

رشتوں کی بنیاد اِعتماد پر ہوتی ہے۔ جب دو لوگ ایک دوسرے پر بھروسا کرتے ہیں تو اُنہیں ایک دوسرے سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ لیکن اِعتماد راتوں رات پیدا نہیں ہوتا۔ جب لوگ آپس میں وقت گزارتے ہیں، کُھل کر بات‌چیت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے بے‌لوث محبت کرتے ہیں تو اُن کے درمیان اِعتماد کا رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ لیکن معمولی سی بے‌ایمانی بھی اِعتماد کو چکناچُور کر سکتی ہے۔ اور اگر ایک بار اِعتماد ٹوٹ جائے تو پھر یہ آسانی سے بحال نہیں ہوتا۔‏

کیا آپ کو کبھی کسی ایسے شخص نے دھوکا دیا ہے جسے آپ اپنا قریبی دوست سمجھتے تھے؟ اُس وقت آپ کو کیسا محسوس ہوا تھا؟ یقیناً آپ کو بہت دُکھ ہوا ہوگا۔ ایسا ردِعمل تو فطری ہے۔ لہٰذا اِس بات میں کوئی شُبہ نہیں کہ بے‌ایمانی رشتوں کی بنیاد کو کھوکھلا کر سکتی ہے۔‏

بے‌ایمانی—‏ایک وبا

امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے معاشیات کے پروفیسر رابرٹ اِنز کی تحقیق سے پتہ چلا کہ ”‏بے‌ایمانی ایک وبا کی طرح ہے۔“‏ لہٰذا جتنا زیادہ آپ ایک بے‌ایمان شخص کے ساتھ اُٹھیں بیٹھیں گے، اُتنا ہی زیادہ آپ کو بے‌ایمانی کی بیماری لگنے کا خطرہ ہوگا۔‏

آپ بے‌ایمانی کے پھندے میں پھنسنے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ اِس سلسلے میں پاک کلام کے اصول آپ کے کام آ سکتے ہیں۔ آئیں، چند ایسے اصولوں پر غور کریں۔‏

بے‌ایمانی کی قسمیں

جھوٹ

ایک آدمی اپنی شادی کی انگوٹھی اُتار رہا ہے۔‏

تشریح:‏ کسی ایسے شخص کو غلط بات بتانا جسے سچ جاننے کا حق ہو۔ کسی کو دھوکا دینے کے لیے حقائق کو چھپانا یا توڑ مروڑ کر پیش کرنا۔ غلط‌بیانی کرنا یا کسی بات کو بڑھا چڑھا کر بتانا۔‏

پاک کلام کی تعلیم:‏ ”‏بُری راہ پر چلنے والے سے رب گھن کھاتا ہے جبکہ سیدھی راہ پر چلنے والوں کو وہ اپنے رازوں سے آگاہ کرتا ہے۔“‏ (‏امثال 3:‏32‏، اُردو جیو ورشن‏)‏ ”‏اب جبکہ آپ نے جھوٹ بولنا بند کر  دیا ہے، آپ میں سے ہر ایک اپنے پڑوسی کے ساتھ سچ بولے۔“‏—‏اِفسیوں 4:‏25‏۔‏

غیبت‌گوئی

دو آدمی ایک شخص کی بُرائی کر رہے ہیں۔‏

تشریح:‏ ایسی افواہیں پھیلانا جن سے کسی کی نیک‌نامی پر دھبا لگے۔‏

پاک کلام کی تعلیم:‏ ”‏کجرو آدمی فتنہ‌انگیز ہے اور غیبت کرنے والا دوستوں میں جُدائی ڈالتا ہے۔“‏ (‏امثال 16:‏28‏)‏ ”‏لکڑی نہ ہونے سے آگ بجھ جاتی ہے سو جہاں غیبت‌گو نہیں وہاں جھگڑا موقوف ہو  جاتا ہے۔“‏—‏امثال 26:‏20‏۔‏

دھوکے‌بازی

ایک آدمی اپنے کوٹ میں چھپائی ہوئی گھڑیوں کی طرف اِشارہ کر رہا ہے۔‏

تشریح:‏ کسی کا پیسہ یا جائیداد ٹھگ لینا۔‏

پاک کلام کی تعلیم:‏ ”‏تُو غریب اور مسکین کی مزدوری دینے سے اِنکار نہ کر۔“‏ (‏اِستثنا 24:‏14، 15، کیتھولک ترجمہ‏)‏ ”‏تُم اپنے پڑوسی کو مت ٹھگنا اور نہ ہی اُسے لوٹنا۔“‏—‏احبار 19:‏13، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

چوری

ایک آدمی کسی کے بیگ سے بٹوا چوری کر رہا ہے۔‏

تشریح:‏ بغیر اِجازت کسی کی کوئی چیز لے لینا۔‏

پاک کلام کی تعلیم:‏ ”‏چور آئندہ چوری نہ کرے بلکہ اپنے ہاتھوں سے محنت کرے اور اچھا کام کرے تاکہ وہ  ضرورت‌مندوں کی مدد کر سکے۔“‏ (‏اِفسیوں 4:‏28‏)‏ ”‏غلط‌فہمی کا شکار نہ ہوں۔ نہ تو .‏ .‏ .‏ چور، نہ لالچی، نہ شرابی، نہ وہ لوگ جو دوسروں کو ذلیل کرتے ہیں اور نہ ہی لُٹیرے خدا کی بادشاہت کے وارث ہوں گے۔“‏—‏1-‏کُرنتھیوں 6:‏9، 10‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں