یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 1/‏10 ص.‏ 8-‏9
  • جان کے خطرے کی وجہ سے پریشان

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جان کے خطرے کی وجہ سے پریشان
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • دُعا کریں
  • اچھے مستقبل کی اُمید
  • پریشانیاں ہی پریشانیاں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • اپنی ساری پریشانیاں یہوواہ پر ڈال دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • اپنی ساری فکر یہوؔواہ پر ڈال دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • مَیں پریشانی سے کیسے نمٹ سکتا ہوں؟‏
    نوجوانوں کا سوال
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 1/‏10 ص.‏ 8-‏9

سرِورق کا موضوع:‏ پریشانیوں سے کیسے نمٹیں؟‏

جان کے خطرے کی وجہ سے پریشان

الونا کہتی ہیں کہ ”‏جب سائرن بجنے لگتے ہیں تو میرا دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے اور مَیں بھاگ کر بم پروف تہ‌خانے میں پناہ لے لیتی ہوں۔ لیکن وہاں پر بھی مجھے بہت ڈر لگتا ہے۔ اور جب کوئی تہ‌خانہ نزدیک نہیں ہوتا تو میری حالت اَور بھی خراب ہو جاتی ہے۔ ایک بار سڑک پر چلتے چلتے مَیں رونے لگی اور میری سانس رُکنے لگی۔ مجھے اِس کیفیت پر قابو پانے میں کئی گھنٹے لگے۔ جیسے ہی مَیں تھوڑا سنبھلی، سائرن پھر سے بجنے لگا۔“‏

الونا ایک بم دھماکے کی وجہ سے پریشان کھڑی ہیں۔‏

الونا

جنگ کے علاوہ ہمیں اَور بھی بہت سی خطرناک صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر جب ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمیں یا ہمارے کسی عزیز کو کوئی جان‌لیوا بیماری ہے تو یہ بھی کسی بم دھماکے سے کم نہیں ہوتا۔ بعض لوگ مستقبل کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں۔ اُنہیں یہ فکر کھائے جاتی ہے کہ ”‏ہمارے بچوں کا مستقبل کیسا ہوگا؟ کیا اُس وقت بھی دُنیا میں جنگوں، جرائم، آلودگی، ماحولیاتی تبدیلیوں اور وباؤں کی بھرمار ہوگی؟“‏ آئیں، دیکھیں کہ ہم ایسی پریشانیوں سے کیسے نمٹ سکتے ہیں۔‏

پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”‏ہوشیار بلا کو دیکھ کر چھپ جاتا ہے۔“‏ (‏امثال 27:‏12‏)‏ جس طرح ہم اپنے جسم کی حفاظت کرتے ہیں اُسی طرح ہم اپنی ذہنی کیفیت کی بھی حفاظت کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر پُرتشدد فلمیں اور ہول‌ناک خبریں دیکھنے سے ہمارے اور ہمارے بچوں کے دل‌ودماغ پر خوف چھا جاتا ہے۔ ایسی چیزیں دیکھنے سے گریز کرنے کا مطلب حقیقت سے نظریں چُرانا نہیں ہے۔ دراصل خدا نہیں چاہتا کہ ہم اپنے ذہن کو ظلم‌وتشدد کے مناظر سے بھریں۔ اِس کی بجائے وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنے دل‌ودماغ کو ایسی باتوں سے بھریں جو ’‏سچ ہیں اور واجب ہیں اور پاک ہیں۔‘‏ اگر ہم ایسا کریں گے تو ”‏خدا جو اِطمینان کا چشمہ ہے“‏ ہمیں اِطمینان بخشے گا۔—‏فِلپّیوں 4:‏8، 9‏۔‏

دُعا کریں

مضبوط ایمان کی وجہ سے ہم پریشانیوں سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ خدا کے کلام میں ہدایت دی گئی ہے کہ ’‏دُعا کرنے کے لئے تیار رہیں۔‘‏ (‏1-‏پطرس 4:‏7‏)‏ ہم خدا سے دُعا کر سکتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے اور ہمیں سمجھ اور ہمت دے تاکہ جہاں تک ممکن ہو، ہم اپنی حفاظت کر سکیں۔ اور ہم پورا اِعتماد رکھ سکتے ہیں کہ ”‏جو کچھ ہم مانگتے ہیں وہ ہماری سنتا ہے۔“‏—‏1-‏یوحنا 5:‏15‏۔‏

آوی اور الونا دُعا کر رہے ہیں۔‏

الونا اور اُن کے شوہر آوی

پاک کلام میں بتایا گیا ہے کہ خدا نہیں بلکہ شیطان ”‏دُنیا کا سردار“‏ ہے اور ”‏ساری دُنیا اُس شریر کے قبضہ میں پڑی ہوئی ہے۔“‏ (‏یوحنا 12:‏31؛‏ 1-‏یوحنا 5:‏19‏)‏ اِس لیے یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو یہ دُعا کرنا سکھائی:‏ ”‏ہمیں اِبلیس سے بچائے رکھ۔“‏ (‏متی 6:‏13‏، اُردو جیو ورشن‏)‏ الونا کہتی ہیں:‏ ”‏جب بھی سائرن بجتے ہیں، مَیں اپنی ذہنی کیفیت پر قابو پانے کے لیے یہوواہ خدا سے دُعا مانگتی ہوں۔ اِس کے علاوہ میرے شوہر بھی مجھے فون کرتے ہیں اور میرے ساتھ دُعا کرتے ہیں۔ دُعا کرنے کے بعد مَیں کافی پُرسکون ہو جاتی ہوں۔“‏ واقعی ”‏[‏یہوواہ]‏ اُن سب کے قریب ہے جو اُس سے دُعا کرتے ہیں۔ یعنی اُن سب کے جو سچائی سے دُعا کرتے ہیں۔“‏—‏زبور 145:‏18‏۔‏

اچھے مستقبل کی اُمید

یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو یہ دُعا بھی سکھائی:‏ ”‏تیری بادشاہی آئے۔“‏ (‏متی 6:‏10‏)‏ خدا کی بادشاہت ہر طرح کی پریشانی اور مشکل کو ختم کر دے گی۔ خدا ’‏سلامتی کے شاہزادے‘‏ یسوع مسیح کے ذریعے ”‏زمین کی اِنتہا تک جنگ موقوف“‏ کرا دے گا۔ (‏یسعیاہ 9:‏6؛‏ زبور 46:‏9‏)‏ اُس وقت خدا ”‏بہت سی اُمتوں کے درمیان عدالت کرے گا .‏ .‏ .‏ اور قوم قوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے۔ .‏ .‏ .‏ اُن کو کوئی نہ ڈرائے گا۔“‏ (‏میکاہ 4:‏3، 4)‏ ”‏لوگ گھر بنا کر اُن میں بسیں گے، وہ انگور کے باغ لگا کر اُن کا پھل کھائیں گے۔“‏ (‏یسعیاہ 65:‏21‏، اُردو جیو ورشن‏)‏ تب ”‏کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بیمار ہوں۔“‏—‏یسعیاہ 33:‏24‏۔‏

چاہے ہم کتنی بھی احتیاط کیوں نہ برتیں، ہمارے ساتھ کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ (‏واعظ 9:‏11‏)‏ بے‌شمار لوگ جنگوں، ظلم‌وتشدد اور بیماریوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ کیا خدا اُن کے لیے کچھ کرے گا؟‏

جی ہاں۔ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ وہ اَن‌گنت مُردوں کو زندہ کرے گا۔ اُس کے کلام میں لکھا ہے کہ جو ”‏قبروں میں ہیں .‏ .‏ .‏ نکلیں گے۔“‏ (‏یوحنا 5:‏28، 29‏)‏ مُردوں کے زندہ ہونے کے متعلق پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏یہ اُمید ہماری جان کے لیے ایسا لنگر ہے جو ثابت اور قائم ہے۔“‏ خدا نے ”‏[‏یسوع کو]‏ مُردوں میں سے زندہ کر کے یہ بات سارے اِنسانوں پر ثابت کر دی ہے“‏ کہ مُردے ضرور زندہ ہوں گے۔—‏عبرانیوں 6:‏19؛‏ اعمال 17:‏31‏، نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

فی‌الحال تو تمام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہاں تک کہ اُن لوگوں کو بھی جو خدا کی بندگی کرتے ہیں۔ لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ پال، جینٹ اور الونا اپنی پریشانیوں سے نمٹنے میں کامیاب رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھ‌داری سے کام لیتے ہیں، دُعا کے ذریعے خدا کی قربت میں رہتے ہیں اور اِس بات پر مضبوط ایمان رکھتے ہیں کہ خدا مستقبل میں ہر طرح کی پریشانی کو دُور کر دے گا۔ دُعا ہے کہ ”‏خدا جو اُمید کا چشمہ ہے“‏ آپ کو بھی آپ کے ایمان کے باعث ”‏ساری خوشی اور اِطمینان سے معمور کرے۔“‏—‏رومیوں 15:‏13‏۔‏

مزید مدد حاصل کریں

کبھی کبھار بہت کوشش کے باوجود بھی پریشانی کم نہیں ہوتی اور زندگی بُری طرح متاثر ہونے لگتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ڈاکٹر سے مشورہ لینا فائدہ‌مند ہوتا ہے کیونکہ حد سے زیادہ پریشان رہنا کسی جسمانی یا ذہنی بیماری کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔ معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر بتا سکتا ہے کہ علاج کے کون کون سے طریقے اپنائے جا سکتے ہیں۔‏a

a اِس رسالے کے ناشرین کسی علاج کے سلسلے میں مشورہ نہیں دیتے۔ مسیحیوں کو احتیاط برتنی چاہیے کہ وہ کوئی ایسا علاج نہ کرائیں جو خدا کے اصولوں کے خلاف ہو۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں