یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 1/‏10 ص.‏ 4-‏5
  • مالی مسائل کی وجہ سے پریشان

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مالی مسائل کی وجہ سے پریشان
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کی ہدایت پر عمل کریں
  • اپنی ساری پریشانیاں یہوواہ پر ڈال دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • فکرمندی
    جاگو!‏—‏2016ء
  • اپنی ساری فکر یہوؔواہ پر ڈال دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • مَیں پریشانی سے کیسے نمٹ سکتا ہوں؟‏
    نوجوانوں کا سوال
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 1/‏10 ص.‏ 4-‏5

سرِورق کا موضوع:‏ پریشانیوں سے کیسے نمٹیں؟‏

مالی مسائل کی وجہ سے پریشان

پال جن کے دو بچے ہیں، کہتے ہیں کہ ”‏ہمارے ملک کی معاشی حالت ایک دم بہت خراب ہو گئی۔ اگر کھانا ملتا بھی تھا تو بہت ہی مہنگا ہوتا تھا۔ ہم کھانے پینے کی چیزیں خریدنے کے لیے کئی کئی گھنٹے قطار میں کھڑے رہتے لیکن اکثر ہماری باری آنے تک سب کچھ ختم ہو جاتا۔ لوگ خوراک کی کمی کی وجہ سے نہایت کمزور ہو گئے، یہاں تک کہ کچھ لوگ سڑک پر چلتے چلتے بے‌ہوش ہو جاتے۔ روزمرہ کی چیزوں کی قیمت پہلے تو لاکھوں اور پھر اربوں تک پہنچ گئی۔ آخرکار ملک کی کرنسی کی قدر بالکل ختم ہو گئی۔ مَیں نے بینک میں جو پیسے جمع کروائے تھے اور بیمے اور پنشن کے لیے جو رقم بھری تھی، وہ سب ضائع ہو گئی۔“‏

پال خالی دُکان میں کھڑے سوچ رہے ہیں کہ وہ اپنے گھر والوں کا پیٹ کیسے بھریں گے۔‏

پال

پال جانتے تھے کہ زندہ رہنے کے لیے اُنہیں سمجھ‌داری سے کام لینا ہوگا۔ (‏امثال 3:‏21‏)‏ وہ کہتے ہیں کہ ”‏یوں تو مَیں بجلی کا کام کرتا ہوں لیکن اُس وقت مجھے جو بھی کام ملتا، مَیں اِسے کرتا، چاہے مجھے بہت ہی کم پیسے کیوں نہ ملتے۔ کچھ لوگ بدلے میں مجھے پیسے نہیں بلکہ کھانے پینے یا گھریلو اِستعمال کی چیزیں دیتے۔ اگر مجھے صابن کی چار ٹکیاں ملتیں تو ہم دو اِستعمال کر لیتے اور دو بیچ دیتے۔ اِس طرح میرے پاس 40 چوزے ہو گئے۔ جب وہ بڑے ہو گئے تو مَیں نے اُن کو بیچ کر 300 چوزے خرید لیے۔ کچھ عرصے بعد مَیں نے 50 مُرغیوں کے بدلے 100 کلو (‏220 پونڈ)‏ آٹا لیا جو کافی دیر تک میرے گھر والوں اور دوسرے لوگوں کی بھوک مٹانے کے کام آیا۔“‏

پال یہ بھی جانتے تھے کہ سمجھ‌دار شخص ہمیشہ خدا پر بھروسا کرتا ہے۔ جب ہم خدا کے حکموں پر عمل کرتے ہیں تو وہ ہماری مدد کرتا ہے۔ یسوع مسیح نے ضروریاتِ‌زندگی کے متعلق کہا:‏ ”‏حد سے زیادہ پریشان مت ہوں .‏ .‏ .‏ [‏خدا]‏ جانتا ہے کہ آپ کو اِن چیزوں کی ضرورت ہے۔“‏—‏لُوقا 12:‏29-‏31‏، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔‏

افسوس کی بات ہے کہ زیادہ‌تر لوگ خدا کے دُشمن شیطان کے دھوکے میں آ کر بس اپنی ضروریات پوری کرنے کا سوچتے ہیں۔ وہ طرح طرح کی چیزیں حاصل کرنے کی فکر میں رہتے ہیں، چاہے اُنہیں اِن کی ضرورت ہو یا نہیں۔ اِس وجہ سے وہ قرض لے لیتے ہیں اور بعد میں اُنہیں احساس ہوتا ہے کہ ”‏قرض لینے والا قرض دینے والے کا نوکر ہے۔“‏—‏امثال 22:‏7‏۔‏

کچھ لوگ مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایسے فیصلے کرتے ہیں جو نقصان‌دہ ثابت ہوتے ہیں۔ پال کہتے ہیں:‏ ”‏میرے بہت سے پڑوسی اپنے حالات میں بہتری لانے کے لیے گھر والوں اور دوستوں کو چھوڑ کر پردیس چلے گئے۔ کچھ کے پاس صحیح ویزے نہیں تھے اور اِس لیے اُنہیں کوئی کام نہیں ملا۔ اُن کو اکثر پولیس سے بھاگنا پڑا اور فٹ‌پاتھ پر راتیں کاٹنی پڑیں۔ اُنہوں نے تو خدا کو مدد کرنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ لیکن مَیں نے اور میرے گھر والوں نے پکا اِرادہ کِیا کہ ہم اِکٹھے رہیں گے اور مل کر خدا کی مدد سے مالی مشکلات کا سامنا کریں گے۔“‏

پاک کلام کی ہدایت پر عمل کریں

پال آگے کہتے ہیں:‏ ”‏یسوع مسیح نے یہ ہدایت دی کہ ”‏کل کے لئے فکر نہ کرو کیونکہ .‏ .‏ .‏ آج کے لئے آج ہی کا دُکھ کافی ہے۔“‏ لہٰذا مَیں روزانہ خدا سے دُعا کرتا تھا کہ ”‏ہماری روز کی روٹی آج ہمیں دے“‏ تاکہ ہم زندہ رہیں۔ اور اُس نے ہماری سنی۔ سچ ہے کہ ہمیں ہر بار پسند کی چیز نہیں ملی۔ مثال کے طور پر ایک بار مَیں ایک دُکان کے باہر قطار میں کھڑا ہو گیا حالانکہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہاں کیا بک رہا ہے۔ جب میری باری آئی تو مَیں نے دیکھا کہ یہاں دہی بک رہا ہے۔ مجھے دہی بالکل پسند نہیں۔ لیکن اِس سے ہم پیٹ تو بھر سکتے تھے۔ لہٰذا اُس رات ہم نے دہی کھایا۔ مَیں خدا کا شکر کرتا ہوں کہ اُس مشکل وقت میں بھی میرے گھر والوں کو کبھی بھوکے پیٹ نہیں سونا پڑا۔‏a

خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ ”‏مَیں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ مَیں تمہیں کبھی ترک نہیں کروں گا۔“‏—‏عبرانیوں 13:‏5‏، نیو ورلڈ ٹرانسلیشن۔‏

اب ہماری مالی حالت قدراً بہتر ہے۔ لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ خدا پر بھروسا رکھنے سے کسی بھی پریشانی سے نمٹا جا سکتا ہے۔ اگر ہم یہوواہb خدا کی مرضی پر چلیں گے تو وہ ضرور ہماری مدد کرے گا۔ ہم نے خود دیکھا ہے کہ زبور 34:‏8 میں لکھی یہ بات کتنی سچ ہے:‏ ”‏آزما کر دیکھو کہ [‏یہوواہ]‏ کیسا مہربان ہے۔ مبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکل کرتا ہے۔“‏ اِس لیے ہمیں پورا یقین ہے کہ اگر ہمیں آئندہ کبھی مالی مشکلات کا سامنا ہوگا تو یہوواہ خدا ہمیں اکیلا نہیں چھوڑے گا۔‏

ایک آدمی اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ کھانا کھانے سے پہلے خدا کا شکر ادا کر رہا ہے۔‏

خدا ”‏روز کی روٹی“‏ حاصل کرنے میں اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے۔‏

ہم پر جو کچھ بیتا، اُس سے ہم نے سیکھا کہ زندہ رہنے کے لیے اِنسان کو خوراک کی ضرورت ہے، ملازمت یا پیسے کی نہیں۔ ہم اُس وقت کا شدت سے اِنتظار کر رہے ہیں جب خدا کا یہ وعدہ پورا ہوگا:‏ ”‏زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔“‏ اُس وقت تک ہم پاک کلام کی اِس ہدایت پر عمل کریں گے:‏ ”‏اگر ہمارے پاس کھانے پہننے کو ہے تو اُسی پر قناعت کریں۔“‏ ہمیں خدا کے کلام کی اِن آیتوں سے بہت تسلی ملتی ہے:‏ ”‏آپ کی زندگی سے ظاہر ہو کہ آپ کو پیسے سے پیار نہیں ہے بلکہ آپ اُن چیزوں سے مطمئن ہیں جو آپ کے پاس ہیں۔ کیونکہ [‏خدا]‏ نے کہا ہے کہ ”‏مَیں تمہیں کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ مَیں تمہیں کبھی ترک نہیں کروں گا۔“‏ اِس لیے ہم پورے اِعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ ”‏یہوواہ میرا مددگار ہے۔ مَیں نہیں ڈروں گا۔“‏“‏c

پال اور اُن کے گھر والے واقعی ’‏خدا کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔‘‏ (‏پیدایش 6:‏9‏)‏ اِس کے لیے مضبوط ایمان کی ضرورت ہے۔ پال نے ایمان اور سمجھ‌داری کی جو مثال قائم کی، اُس پر عمل کر کے ہم بھی مالی مشکلات سے نمٹ سکتے ہیں۔‏

لیکن ہم گھریلو پریشانیوں سے کیسے نمٹ سکتے ہیں؟‏

a متی 6:‏11،‏ 34 کو دیکھیں۔‏

b یہوواہ پاک کلام کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔‏

c زبور 72:‏16؛‏ 1-‏تیمُتھیُس 6:‏8؛‏ عبرانیوں 13:‏5، 6 ‏(‏نیو ورلڈ ٹرانسلیشن)‏ کو دیکھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں