یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 15/‏4 ص.‏ 32
  • کیا ایک کٹا ہوا درخت پھر سے اُگ سکتا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا ایک کٹا ہوا درخت پھر سے اُگ سکتا ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ایوب کو یقین تھا کہ مُردے زندہ ہوں گے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
  • خدا کے گھر میں زیتون کا ہرا درخت
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • ‏’‏خدا کی حکمت کیا ہی عمیق ہے!‏‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • بحیرۂ‌روم کا بیش‌قیمت تیل
    جاگو!‏—‏2008ء
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 15/‏4 ص.‏ 32
ایک کٹا ہوا درخت پھر سے اُگتا ہے

کیا ایک کٹا ہوا درخت پھر سے اُگ سکتا ہے؟‏

لبنان میں پائے جانے والے دیودار کے درخت کے آگے شاید زیتون کا درخت اِتنا شان‌دار نہ لگے۔ لیکن زیتون کے درخت میں بہت ہی حیرت‌انگیز صلاحیت پائی جاتی ہے۔ اِس میں ہر موسم سے لڑنے کی طاقت ہے۔ بعض زیتون کے درخت تو ایسے ہیں جو 1000 سال پُرانے ہیں۔ چونکہ زیتون کے درخت کی جڑیں بہت گہری اور پھیلی ہوتی ہیں اِس لیے اگر اِس کا تنا کاٹ بھی ڈالا جائے تو یہ دوبارہ اُگ سکتا ہے۔ جب تک اِس کی جڑیں نہیں مُرجھاتیں، اِس میں دوبارہ شاخیں نکلتی رہتی ہیں۔‏

ایوب نبی کو اِس بات پر پورا یقین تھا کہ اگر وہ مر بھی جائیں گے تو خدا اُنہیں زندہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ (‏ایو 14:‏13-‏15‏)‏ اِس بات پر اپنا بھروسا ظاہر کرنے کے لیے اُنہوں نے ایک درخت کی مثال دی۔ شاید اُن کے ذہن میں زیتون کا درخت تھا۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏درخت کی تو اُمید رہتی ہے کہ اگر وہ کاٹا جائے تو پھر پھوٹ نکلے گا۔“‏ جب خشک‌سالی کے بعد بارش ہوتی ہے تو زتیون کے سُوکھے درخت میں پھر سے جان آ جاتی ہے۔ اِس کی جڑیں پھر سے نئی شاخیں پیدا کرنے لگتی ہیں۔—‏ایو 14:‏7-‏9‏۔‏

جس طرح زیتون کا درخت لگانے والے شخص کی آرزو ہوتی ہے کہ کٹا ہوا درخت پھر سے اُگنے لگے اُسی طرح یہوواہ خدا کی بھی آرزو ہے کہ وہ اپنے اُن بندوں کو زندہ کرے جو موت کی نیند سو رہے ہیں، اور نہ صرف اپنے بندوں کو بلکہ اَور بہت سے لوگوں کو بھی۔ (‏متی 22:‏31، 32؛‏ یوح 5:‏28، 29؛‏ اعما 24:‏15‏)‏ ذرا سوچیں کہ جب ہم مُردوں کو زندہ ہوتے اور اُنہیں زمین پر ہنستا بستا دیکھیں گے تو ہمیں کتنی خوشی ہوگی!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں