یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م15 1/‏7 ص.‏ 4-‏7
  • سب لوگوں کے لیے ایک کورس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سب لوگوں کے لیے ایک کورس
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کے کورس کے حوالے سے کچھ سوالوں کے جواب
  • یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
  • ہمیں زندگی کے اہم سوالوں کے جواب کہاں سے مل سکتے ہیں؟‏
    ہمیں زندگی کے اہم سوالوں کے جواب کہاں سے مل سکتے ہیں؟‏
  • مَیں پاک کلام کے مطالعے کا شوق کیسے پیدا کر سکتا ہوں؟‏
    جاگو!‏—‏2012ء
  • آپ کو وہ باتیں کیسی لگی ہیں جو آپ نے سیکھی ہیں؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏بائبل کورس کے لیے اِبتدائی سبق
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
م15 1/‏7 ص.‏ 4-‏7

سرِورق کا موضوع:‏ ایک بہترین اور منفرد کورس

سب لوگوں کے لیے ایک کورس

یہوواہ کے گواہ مُنادی کے کام کے لیے مشہور ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ پوری دُنیا میں لوگوں کو پاک کلام کا کورس بھی کراتے ہیں؟‏

سن 2014ء میں 80 لاکھ سے زیادہ یہوواہ کے گواہوں نے 240 ملکوں میں ہر مہینے تقریباً 95 لاکھ لوگوں کو پاک کلام کا کورس کرایا۔‏a اِس کا مطلب ہے کہ ہمارے ساتھ پاک کلام کا کورس کرنے والوں کی تعداد کئی ملکوں کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔‏

یہوواہ کے گواہ یہ کورس کرانے کے لیے تقریباً 700 زبانوں میں ہر سال کوئی ڈیڑھ ارب بائبلیں، کتابیں اور رسالے شائع کرتے ہیں۔ چونکہ ہم اِتنی زیادہ زبانوں میں مطبوعات شائع کرتے ہیں اِس لیے زیادہ‌تر لوگ اپنی زبان میں پاک کلام کا کورس کر سکتے ہیں۔‏

‏”‏مجھے سکول کی پڑھائی بالکل پسند نہیں تھی لیکن یہ کورس کرنے میں مجھے بہت مزہ آیا۔ مَیں نے جو باتیں سیکھیں، اُن سے مجھے بہت تسلی ملی۔“‏—‏جنوبی افریقہ میں رہنے والے کات‌لیگو۔‏

‏”‏اِس کورس کے ذریعے مجھے اپنے سوالوں کے علاوہ اَور بھی بہت سے سوالوں کے جواب ملے۔“‏—‏میکسیکو میں رہنے والی برتھا۔‏

‏”‏مجھے پاک کلام کا کورس میرے گھر پر اور میری پسند کے وقت پر کرایا جاتا تھا۔ بھلا مجھے اَور کیا چاہیے تھا!‏“‏—‏برازیل میں رہنے والے ازقیل۔‏

‏”‏یہ کورس میری سہولت کے مطابق کرایا جاتا تھا۔ کبھی کبھی 15 سے 30 منٹ کے لیے اور کبھی کبھی اِس سے زیادہ وقت کے لیے۔“‏—‏آسٹریلیا میں رہنے والی ونیانا۔‏

‏”‏یہ کورس بڑا زبردست تھا اور بالکل مُفت تھا!‏“‏—‏بینن میں رہنے والے ایمی۔‏

‏”‏جس یہوواہ کی گواہ نے مجھے بائبل کورس کرایا، وہ میرے ساتھ بہت نرمی اور صبر سے پیش آتی تھی۔ ہم دونوں میں بڑی دوستی ہو گئی۔“‏—‏شمالی آئرلینڈ میں رہنے والی کیرن۔‏

‏”‏بہت سے لوگ یہوواہ کے گواہ بنے بغیر بھی پاک کلام کا مطالعہ کرتے ہیں۔“‏—‏اِنگلینڈ میں رہنے والے ڈینٹن۔‏

پاک کلام کے کورس کے حوالے سے کچھ سوالوں کے جواب

یہ کورس کیسے کرایا جاتا ہے؟‏

ہم پاک کلام کے مختلف موضوعات پر ایک ایک کر کے بات کرتے ہیں اور اِن موضوعات سے متعلق آیتوں پر غور کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر پاک کلام میں اِن سوالوں کے جواب پائے جاتے ہیں:‏ خدا کون ہے؟ اُس کی ذات کیا ہے؟ کیا اُس کا کوئی خاص نام ہے؟ وہ کہاں رہتا ہے؟ اور کیا اُس کی قربت حاصل کرنا ممکن ہے؟ لیکن یہ ڈھونڈنا مشکل ہو سکتا ہے کہ پاک کلام میں اِن سوالوں کے جواب کن آیتوں میں پائے جاتے ہیں۔‏

لوگوں کے ایسے سوالوں کے جواب دینے کے لیے ہم عام طور پر 224 صفحوں پر مشتمل کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریںb اِستعمال کرتے ہیں۔ اِس کتاب کو اِس لیے تیار کِیا گیا ہے تاکہ لوگ پاک کلام کی بنیادی تعلیمات کو سمجھ سکیں۔ اِس میں خدا، یسوع، دُعا، اِنسانوں کے دُکھ تکلیف اور مُردوں کے زندہ ہونے کے علاوہ اَور بہت سے موضوعات ہیں۔‏

یہ کورس کب اور کہاں کرایا جاتا ہے؟‏

یہ کورس آپ کی پسند کی جگہ اور وقت پر کرایا جا سکتا ہے۔‏

یہ کورس ہر ہفتے کتنی دیر کے لیے کرایا جاتا ہے؟‏

بہت سے لوگ ہر ہفتے ایک گھنٹے کے لیے یہ کورس کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اِس کے لیے ہفتے میں صرف 10 یا 15 منٹ نکالتے ہیں۔ یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ ہر ہفتے کتنی دیر کے لیے یہ کورس کریں گے۔ ہم آپ کی سہولت کے مطابق یہ کورس کرا سکتے ہیں۔‏

اِس کورس کی فیس کیا ہے؟‏

یسوع مسیح نے یہ ہدایت دی:‏ ”‏تُم نے مُفت پایا مُفت دینا۔“‏ (‏متی 10:‏8‏)‏ اِس لیے اِس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے اور آپ کو اِس میں اِستعمال ہونے والی کتابیں بھی مُفت ملیں گی۔‏

یہ کورس کتنے عرصے تک چلتا ہے؟‏

یہ آپ پر ہے کہ آپ کتنے عرصے میں یہ کورس مکمل کرتے ہیں۔ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں میں کُل 19 ابواب ہیں۔ آپ چاہیں تو تمام ابواب پر غور کر سکتے ہیں یا پھر کچھ ابواب پر۔‏

کیا اِس کورس کے بعد مجھے یہوواہ کا گواہ بننا پڑے گا؟‏

جی نہیں۔ ہم مانتے ہیں کہ ہر شخص کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ وہ کس مذہب کی پیروی کرنا چاہتا ہے۔ لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ لوگ بائبل کی بنیادی تعلیمات سے واقف ہونے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں۔‏

مجھے مزید معلومات کہاں سے مل سکتی ہیں؟‏

ویب‌سائٹ jw.org پر آپ کو یہوواہ کے گواہوں اور اُن کے عقیدوں کے بارے میں صحیح معلومات مل سکتی ہیں۔‏

مَیں اِس کورس کے لیے درخواست کیسے کر سکتا ہوں؟‏

  • آپ ویب‌سائٹ www.jw.org پر آن‌لائن فارم پُر کر کے بھیج سکتے ہیں۔‏

  • آپ اِس رسالے کے صفحہ 2 پر دیے گئے کسی قریبی پتے پر لکھ سکتے ہیں۔‏

  • آپ کسی مقامی یہوواہ کے گواہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کچھ ملکوں میں مقامی ٹیلیفون ڈائریکٹری کے اندر یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کرنے کے لیے نمبر موجود ہوتا ہے۔‏

a پاک کلام کا کورس عموماً ایک شخص یا ایک چھوٹے سے گروپ کے ساتھ کِیا جاتا ہے۔‏

b یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔ اِس کی 23 کروڑ کاپیاں 260 سے زیادہ زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔‏

گھریلو زندگی پر اثر

‏”‏جب میری بیوی نے پاک کلام کا کورس کرنا شروع کِیا تو مَیں نے اُس میں بہت سی تبدیلیاں دیکھیں۔ ہماری گھریلو زندگی خوش‌گوار ہو گئی۔ مَیں جاننا چاہتا تھا کہ وہ کیا سیکھ رہی ہے۔ اِس لیے مَیں نے بھی پاک کلام کا کورس شروع کِیا۔ جو باتیں مَیں نے سیکھیں، اُن سے میری شخصیت میں نکھار آیا۔ اِس بائبل کورس کی وجہ سے ہم گھر والے ایک دوسرے کے قریب ہو گئے ہیں۔“‏‏—‏ازقیل۔‏

‏”‏پاک کلام کا کورس شروع کرنے کے بعد مَیں نے منشیات لینا اور حد سے زیادہ شراب پینا چھوڑ دیا۔ مَیں نے اپنے غصے پر قابو پانا بھی سیکھ لیا۔ اب میرا گھر پہلے کی نسبت زیادہ صاف ستھرا ہے۔ مَیں اپنے گھر والوں کے اَور قریب ہو گئی ہوں اور مجھے ایسے کام کرنا اچھا لگتا ہے جن سے وہ خوش ہوں۔ اب میری زندگی خوشیوں سے بھرپور ہے۔“‏‏—‏کیرن۔‏

‏”‏جب مَیں نے بائبل کورس شروع کِیا تو کچھ لوگوں نے مجھ پر تنقید کی۔ لیکن میرے شوہر نے میرے فیصلے کی حمایت کی۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏مجھے اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں۔ مَیں دیکھ رہا ہوں کہ تُم میں اِتنی اچھی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ تُم یہ کورس کرتی رہو۔“‏ ہماری گھریلو زندگی اِس سے پہلے کبھی اِتنی خوش‌گوار نہیں تھی۔“‏‏—‏ونیانا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں