اِس شمارے میں
۱۵ جنوری ۲۰۱۴ء
.2014 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania ©
مطالعے کا شمارہ
۳-۹ مارچ، ۲۰۱۴ء
ازلی بادشاہ یہوواہ کی عبادت کریں
صفحہ ۷ • گیت نمبر ۲۷، ۴۶
۱۰-۱۶ مارچ، ۲۰۱۴ء
خدا کی بادشاہت کے ۱۰۰ سال آپ کے لئے کیا اہمیت رکھتے ہیں؟
صفحہ ۱۲ • گیت نمبر ۴۵، ۱۰
۱۷-۲۳ مارچ، ۲۰۱۴ء
صفحہ ۱۷ • گیت نمبر ۴۱، ۱۱
۲۴-۳۰ مارچ، ۲۰۱۴ء
خدا کی خدمت کریں ”جبکہ بُرے دن ہنوز نہیں آئے“
صفحہ ۲۲ • گیت نمبر ۵۴، ۱۷
۳۱ مارچ، ۲۰۱۴ء–۶ اپریل، ۲۰۱۴ء
صفحہ ۲۷ • گیت نمبر ۱۴، ۳۰
مطالعے کے مضامین
▪ ازلی بادشاہ یہوواہ کی عبادت کریں
اِس مضمون سے ہم سیکھتے ہیں کہ یہوواہ خدا ازلی بادشاہ ہے اور وہ آسمان اور زمین پر اپنے اِختیار کو کیسے اِستعمال کرتا ہے۔ ہم ایسے اشخاص کی مثال پر بھی غور کریں گے جنہوں نے ازلی بادشاہ یہوواہ خدا کی عبادت کرنے کا فیصلہ کِیا۔ ہم دیکھیں گے کہ ہم اِن کی مثال پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔
▪ خدا کی بادشاہت کے ۱۰۰ سال آپ کے لئے کیا اہمیت رکھتے ہیں؟
اِس مضمون کا مطالعہ کرنے سے اُن کاموں کے لئے ہماری قدر اَور بڑھے گی جو یسوع مسیح نے اپنی حکمرانی کے ۱۰۰ سالوں میں کئے ہیں۔ ہم میں یہ خواہش پیدا ہوگی کہ ہم اُن کی بادشاہت کی وفادار رعایا ثابت ہوں۔ اِس کے علاوہ ہمیں ۲۰۱۴ء کی سالانہ آیت کے معنوں پر غور کرنے کی ترغیب بھی ملے گی۔
▪ نوجوانی میں اچھے فیصلے کریں
▪ خدا کی خدمت کریں ”جبکہ بُرے دن ہنوز نہیں آئے“
”مَیں اپنی زندگی کیسے گزاروں گا؟“ یہ ایک اہم سوال ہے جس پر یہوواہ خدا کے تمام بندوں کو غور کرنا چاہئے۔ پہلے مضمون میں ہم ایسے اصولوں پر بات کریں گے جو پورے دل سے خدا کی خدمت کرنے میں نوجوانوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ دوسرے مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ بعض مسیحی عمر بڑھنے کے باوجود مختلف طریقوں سے خدا کی خدمت کیسے کر سکتے ہیں۔
▪ خدا کی بادشاہت کب آئے گی؟
آجکل زیادہتر لوگ اِس بات کو نہیں مانتے کہ دُنیا کا خاتمہ نزدیک ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی روزمرہ زندگی میں بہت مگن ہیں اور وہ دُنیا میں ہونے والے حالات کی اہمیت کو نہیں سمجھتے۔ اِس مضمون میں ہم تین ایسی وجوہات پر غور کریں جن کی بِنا پر ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا کی بادشاہت بہت جلد اِس بُری دُنیا کو ختم کر دے گی۔
سرِورق کی تصویر: دو مبشر شہر لویو میں دوسرے ملکوں سے آنے والے طالبِعلموں کو گواہی دے رہے ہیں۔
یوکرین
آبادی:
۴،۵۵،۶۱،۰۰۰
مبشروں کی تعداد:
۱،۵۰،۸۸۷
یوکرین میں ۱۷۳۷ کلیسیائیں اور ۳۷۳ گروپ ہیں۔ اِن میں ۱۵ زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں ہنگرین، رومانی، روسی، روس کی اِشاروں کی زبان اور یوکرینی شامل ہیں۔