یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م13 15/‏7 ص.‏ 32
  • ‏”‏واہ!‏ یہ تصویریں کتنی زبردست ہیں“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏واہ!‏ یہ تصویریں کتنی زبردست ہیں“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • ملتا جلتا مواد
  • نگہبان پیشوائی کرتے ہیں—‏مینارِنگہبانی کا مطالعہ کرانے والا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • کلیسیائی کتابی مطالعہ تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • پس‌وپیش کئے بغیر اپنی امید کے اعلانیہ اقرار کو مضبوطی سے تھامے رہیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۴
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
م13 15/‏7 ص.‏ 32

‏”‏واہ!‏ یہ تصویریں کتنی زبردست ہیں“‏

جب آپ کوئی نیا رسالہ کھولتے ہیں تو تصویروں کو دیکھ کر اکثر آپ کے مُنہ سے یہ بات نکلتی ہوگی، ”‏واہ!‏ یہ تصویریں کتنی زبردست ہیں۔“‏ اِن خوب‌صورت تصویروں کو بڑی محنت سے تیار کِیا جاتا ہے اور ایک خاص مقصد سے ہماری کتابوں اور رسالوں میں چھاپا جاتا ہے۔ یہ تصویریں ہمیں مضمون کے اہم نکات کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دیتی ہیں اور ہمارے دل کو چھوتی ہیں۔ جب ہم کسی مطالعے کے مضمون کی تیاری کے دوران اِن تصویروں پر غور کرتے ہیں تو ہمیں مضمون کو اچھی طرح سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اِس کے علاوہ جب ہم اجلاسوں میں جواب دیتے وقت اِن تصویروں پر توجہ دِلاتے ہیں تو بہن‌بھائیوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔‏

مطالعے کے کسی مضمون کو پڑھتے وقت سوچیں کہ پہلی تصویر کو اِس مضمون کے لئے کیوں چنا گیا ہے؟ اِس میں کیا دِکھایا گیا ہے؟ اِس کا عنوان اور مرکزی آیت سے کیا تعلق ہے؟ باقی تصویروں کے بارے میں سوچیں کہ اُن کا موضوع کے ساتھ اور آپ کی زندگی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟‏

اچھی بات ہوگی کہ مینارِنگہبانی کا مطالعہ کرانے والا بھائی کلیسیا کے بہن‌بھائیوں کو ہر تصویر کے متعلق اپنے خیالات کا اِظہار کرنے کا موقع دے۔ وہ یہ بتا سکتے ہیں کہ اِس تصویر کا موضوع کے ساتھ کیا تعلق ہے اور وہ اِس سے کیا سیکھتے ہیں۔ بعض اوقات تصویر کے ساتھ یہ لکھا ہوتا ہے کہ اِس کا تعلق کس پیراگراف سے ہے۔ باقی تصویروں کے بارے میں مطالعہ کرانے والے بھائی کو خود یہ دیکھنا چاہئے کہ کون‌سی تصویر کون‌سے پیراگراف کے ساتھ منسلک ہے۔ جب وہ ایسا کرتا ہے تو سب بہن‌بھائی پاک کلام کی اُن سچائیوں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے جو اِن تصویروں کے ذریعے اُجاگر کی جاتی ہیں۔‏

ایک بھائی نے کہا:‏ ”‏جیسے ایک کیک، کریم کی سجاوٹ سے اَور زیادہ خوب‌صورت لگتا ہے ویسے ہی تصویروں سے ایک مضمون زیادہ دلچسپ اور دلکش لگتا ہے۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں